S&T youth jirga

S&T youth jirga Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from S&T youth jirga, Tourist Information Center, Dubai.

S&T Youth Jirga ضلع شنگلہ کے عوامی مسائل کوثبوت کے ساتھ اجاگر کرنے کا ایک سماجی پلیٹ فارم ہےیہ پیج آئینِ پاکستان اور قانون کے مطابق کام کرتا ہے، ذاتی حملوں سے گریز کرتا ہے،مسائل کو مہذب انداز میں اعلیٰ حکام تک پہنچاتا ہے پاکستان زندہ باد تا زندہ باد رہےگا

بھائئ۔۔ ارشد مومند سینئر صحافی دے۔۔ وی او اے او نور ڈیرو اداروں سرہ کار تجربہ لری
05/05/2026

بھائئ۔۔ ارشد مومند سینئر صحافی دے۔۔ وی او اے او نور ڈیرو اداروں سرہ کار تجربہ لری

یہ ایک تاریخی تصویر ہے کعبہ🕋 کی اس سے پہلے اس طرح کے منظر کیمرے میں کبھی قید نہیں ہوئے ماشاءاللہ اللہ ہم سب کو اپنا گھر ...
14/04/2026

یہ ایک تاریخی تصویر ہے کعبہ🕋 کی
اس سے پہلے اس طرح کے منظر کیمرے میں کبھی قید نہیں ہوئے
ماشاءاللہ اللہ ہم سب کو اپنا گھر دکھائے

پاکستانیو! سر فخر سے اُٹھا کے چلو!پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر اور J10c ایرانی حدود میں داخل ہو چُکے ہیں ، جو ایرانی وفد ک...
09/04/2026

پاکستانیو! سر فخر سے اُٹھا کے چلو!

پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر اور J10c ایرانی حدود میں داخل ہو چُکے ہیں ، جو ایرانی وفد کو اپنی حفاظت میں پاکستان لیکر آئیں گے 🇵🇰❤️🇮🇷

دُنیا کو دِکھانے کا وقت ہُوا چاہتا ہے کہ ہم جب کِسی کو مدعو کرتے ہیں تو اُسکی عزت ، توقیر اور جان کی حِفاظت کی ذمہ داری لیتے ہیں ، ہم وُہ نہیں کہ گھر آئے مہمان بحری جہازوں کی مُخبرِی کر کے اُنہیں دُشمن کو بیچ دیں۔

وقت آ گیا ہے کہ دُنیا کو بتایا جائے کہ پاکِستان پنجایت کے فیصلے کرنے کا نہ صرف اہل ہے بلکہ اپنے فیصلوں کے پہرے دینا بھی جانتا ہے 🇵🇰

05/04/2026

آج کی نصیحت
تنہائی کے گناہ سے بچو کیونکہ انسان کی اصل پہچان وہ عمل ہوتا ہے جو وہ کرتا ہے اس میں دکھاوا نہیں ہوتا ہے بس بندہ اور اس کا رب ہوتا ہے عاجزی و استغفار کا دامن نہ چھوڑیں

22/03/2026

عید ہمیں صرف خوشی نہیں بلکہ شکرگزاری کا درس بھی دیتی ہے۔ آج کے دن اپنے رب کا شکر ادا کریں اور ان لوگوں کو نہ بھولیں جو مشکلات میں ہیں۔ 🌹

S&T Youth Jirga کی جانب سے دنیا بھر کے تمام اہلِ اسلام کو، خصوصاً اپنے شبہ ورہ اور توتش کے بھائیوں کو عید کی دل کی گہرائ...
21/03/2026

S&T Youth Jirga

کی جانب سے دنیا بھر کے تمام اہلِ اسلام کو، خصوصاً اپنے شبہ ورہ اور توتش کے بھائیوں کو عید کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ساتھ ہی ہم اس بات پر آپ سب سے معذرت خواہ ہیں کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے آپ تک ہمارا پیغام بروقت نہ پہنچ سکا۔ اس تاخیر پر پوری ٹیم آپ سب سے معذرت خواہ ہے

السلام علیکمدل بہت افسردہ ہے۔ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں چکیسر میں ایک ایسا منظر دیکھنے کو ملا جس نے ہر دردِ د...
14/03/2026

السلام علیکم

دل بہت افسردہ ہے۔ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں چکیسر میں ایک ایسا منظر دیکھنے کو ملا جس نے ہر دردِ دل رکھنے والے انسان کو پریشان کر دیا۔ ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں روزے کی حالت میں سخت دھوپ میں گھنٹوں کھڑی رہیں۔ وہ اس امید کے ساتھ آئی تھیں کہ حکومت کی طرف سے غریبوں کے لیے جو امداد رکھی گئی ہے شاید ان تک بھی پہنچ جائے اور ان کے بچوں کے گھروں میں بھی سحری اور افطار کا انتظام ہو سکے۔

مگر افسوس… بہت سی مستحق خواتین خالی ہاتھ واپس لوٹ گئیں۔

سوچنے کی بات یہ ہے کہ ان عورتوں کا قصور کیا تھا؟
کیا ان کا جرم یہ تھا کہ وہ غریب ہیں؟
یا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کسی بااثر شخص یا کسی سیاسی اثر و رسوخ کے ساتھ نہیں تھیں؟

اگر امداد واقعی غریبوں کے لیے تھی تو پھر مستحق لوگوں کو کیوں نہیں ملی؟ کیوں وہ لوگ محروم رہ گئے جو سارا دن روزے کی حالت میں دھوپ میں کھڑے رہے؟ اور اگر واقعی یہ امداد صرف اثر و رسوخ رکھنے والوں اور طاقتور لوگوں تک پہنچی ہے تو یہ غریب عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چکیسر میں اس پورے معاملے کی باقاعدہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔ جس نے بھی غریب عوام کا حق کھایا ہے، جس نے بھی مستحق لوگوں کا حصہ اپنے اثر و رسوخ سے لیا ہے، اس کا احتساب ہونا چاہیے۔ کیونکہ غریب کا حق چھیننا صرف ناانصافی نہیں بلکہ ایک بڑا گناہ اور ظلم ہے۔

ہم یہ بات کسی کی تذلیل کے لیے نہیں بلکہ انصاف کے لیے اٹھا رہے ہیں۔ ہماری ماؤں اور بہنوں کے آنسوؤں کا حساب ہونا چاہیے اور جو لوگ اس ناانصافی میں ملوث ہیں انہیں جواب دینا چاہیے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے ملک میں انصاف قائم فرمائے اور ہر مظلوم کو اس کا حق دلائے۔ آمین۔

الحمدللہ! یہ ہمارے لیے بڑی خوشی اور سعادت کی بات ہے کہ ہمارے گاؤں کے معزز استاد اور دینی خدمت گزار قاری غلام علی صاحب ای...
07/03/2026

الحمدللہ! یہ ہمارے لیے بڑی خوشی اور سعادت کی بات ہے کہ ہمارے گاؤں کے معزز استاد اور دینی خدمت گزار قاری غلام علی صاحب ایک مرتبہ پھر کراچی تشریف لائے ہیں۔ ان کی آمد ہمارے لیے باعثِ مسرت اور باعثِ برکت ہے۔

قاری غلام علی صاحب ہر سال ہمارے گاؤں کے مدرسے کے لیے چندہ جمع کرنے اور دینی خدمت کے مقدس جذبے کے ساتھ یہاں آتے ہیں۔ ان کی یہ محنت اور اخلاص یقیناً قابلِ قدر ہے اور ہم سب کے لیے باعثِ فخر بھی۔

ہم دل کی گہرائیوں سے انہیں خوش آمدید کہتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی دینی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، انہیں صحت، سلامتی اور لمبی بابرکت زندگی عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے گاؤں کے مدرسے کو مزید ترقی عطا فرمائے اور ہمیں بھی دین کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین۔

21/02/2026

ہم نے اپنا برا وقت دیکھا ہے
ہم کسی کا برا نہیں چاہتے 🤲

11/02/2026

Address

Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when S&T youth jirga posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share