17/08/2026
صوبائی حکومت | گڈ گورننس روڈ میپ | ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری
ای رجسٹری — محفوظ، شفاف اور شہری دوست پراپرٹی رجسٹریشن کی جانب اہم قدم
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع پشاور، بنوں، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، سوات، مردان، لکی مروت، ٹانک، نوشہرہ اور چارسدہ میں ای رجسٹری سسٹم کا عملی آغاز پراپرٹی رجسٹریشن کے نظام کو جدید اور ڈیجیٹل بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
◀️ ای رجسٹری سسٹم کے ذریعے زمین مالکان، خریداروں، فروخت کنندگان اور دیگر متعلقہ افراد کو پراپرٹی رجسٹریشن کی تیز، شفاف، محفوظ اور قابلِ سراغ سہولت میسر آئے گی۔
◀️ ڈیجیٹل نظام کے باعث کاغذی کارروائی اور سرکاری دفاتر کے غیر ضروری دوروں میں کمی آئے گی، جبکہ رجسٹرڈ پراپرٹی دستاویزات کی سکیورٹی مزید مضبوط ہوگی۔
◀️ ای رجسٹری سسٹم ملکیتی حقوق کے تحفظ، فراڈ، جعل سازی، ریکارڈ میں ردوبدل اور ریکارڈ کی نقل کے خطرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
◀️ اس اہم اصلاحاتی اقدام کو عملی شکل دینے میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا ظاہر شاہ کی وژن، قیادت اور مسلسل کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، جن کی کوششوں سے صوبے بھر میں ای رجسٹری کی سہولت کو توسیع دی گئی۔
◀️ ممبر بورڈ آف ریونیو (S&C، ٹیکسز) سید عبدالغفور شاہ اور ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ / انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن (IGR) یاسر حسن کی مخلصانہ کاوشوں، مؤثر نگرانی اور مسلسل تعاون بھی اس نظام کے صوبہ بھر میں کامیاب نفاذ میں اہم کردار کا حامل ہے۔
ای رجسٹری محض دستی رجسٹریشن سے ڈیجیٹل رجسٹریشن کی منتقلی نہیں بلکہ شفافیت، جوابدہی، ملکیتی حقوق کے تحفظ اور عوامی سہولت کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔