Trivor

Trivor Trivor Treks & Tours (PVT) Ltd. Company. We are providing Tourism and Hotel Management Services at National and International Level.

14/08/2025

🇵🇰🇵🇰🇵🇰جشن آزادی مبارک ہو🇵🇰🇵🇰🇵🇰

کیا آپ گریز ویلی نیلم گئے ہیں وہاں ایسے نظارے ،، نیچر ،،گرینری، ندی نالے،، صاف پانی کے چشمے اور بے شمار جھیلیں موجود ہیں...
24/08/2023

کیا آپ گریز ویلی نیلم گئے ہیں
وہاں ایسے نظارے ،، نیچر ،،گرینری، ندی نالے،، صاف پانی کے چشمے اور بے شمار جھیلیں موجود ہیں
گریز ویلی نیلم میں کیل سے لے کر تاؤ بٹ اور تاؤ بٹ سے لے کر استور ،،گلگت تک پھیلی ہوئی ایک جنت نما وادی ہے
جسے ایکسپلور نہیں کیا گیا ابھی تک
گریز ویلی کی چند ایک جھلکیاں ہم تک پہنچ سکی ہیں ،، ماہرین کے مطابق اگر گریز ویلی کو ایکسپلور کرلیا جائے تو لوگ ،، نیلم ویلی کی دیگر جگہوں کو بھول جائیں ،،،

سکردو آنے والے سیاح یہ تحریر  ضرور پڑھ لیں_❤سکردو گلگت بلتستان کے ایک شہر کا نام ہے لیکن مقامی سیاحتی انڈسٹری میں سکردو ...
19/07/2023

سکردو آنے والے سیاح یہ تحریر ضرور پڑھ لیں_❤
سکردو گلگت بلتستان کے ایک شہر کا نام ہے لیکن مقامی سیاحتی انڈسٹری میں سکردو سے مراد بلتستان کے چار ضلعے اور ضلع استور کو شامل کیا جاتا ہے۔ گلگت بلتستان جانے والے سیاح یا تو ہنزہ کا رخ کرتے ہیں یا سکردو کا۔
اسی لئے گلگت بلتستان ٹور کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے :
1: سکردو ٹور
2: ہنزہ ٹور
ہنزہ ٹور جگلوٹ سے شروع ہو کر خنجراب ٹاپ پر ختم ہو جاتا ہے جبکہ سکردو ٹور جگلوٹ سے شروع ہو کر ایک طرف کے ٹو دوسری طرف سیاچن اور تیسری طرف دیوسائی سے ہوتا ہوا منی مرگ پر ختم ہو جاتا ہے۔ اگر جہاز کے ذریعے سکردو کا سفر کریں تو سکردو شہر سے تمام سیاحتی مقامات تک جانے کے لیئے ہر قسم کی گاڑیاں مل جاتی یے۔ بائی روڈ سکردو کا سفر شاہراہ بابوسر اور قراقرم ہائی کے بعد جگلوٹ سے شروع ہوتا ہے۔ جگلوٹ سے سکردو تک بہترین سڑک بن گئی ہے نئے شاہراہ کا نام جگلوٹ سکردو روڈ سے بدل کر شاہراہ بلتستان رکھ دیا ہے۔۔
استور، گانچھے(وادی خپلو)، کھرمنگ اور شگر جانے کیلے بھی سکردو سے روٹ لے سکتے ہیں۔
سکردو ٹور میں درج ذیل سیاحتی مقامات شامل ہیں۔

1: ضلع سکردو
ضلع سکردو روندو وادی سے شروع ہوتا ہے اور سرمک کے مقام پر ختم ہوجاتا ہے۔
سکردو شہر گلگت بلتستان کا سب سے بڑا شہر ہے اس شہر میں گلگت بلتستان کے ہر ضلعے سے بغرض روزگار لوگ آباد ہیں۔ اس شہر میں شیعہ ، نوربخشی ،سنی، اسماعلیلی، اہل حدیث ہر فرقے کے لوگ پر امن زندگی بسر کرتے ہیں۔ سکردو اس پورے علاقے کا تجارتی مرکز بھی ہے۔سکردو میں گلگت بلتستان کا واحد انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی موجود ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن روزانہ پروازیں اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے چلاتی ہے ۔ پچھلے سال سے سیالکوٹ فیصل آباد اور ملتان سے بھی پروازوں کا آغآز ہوچکا ہے۔

ڈسٹرکٹ سکردو کے سیاحتی مقامات

#دیوساٸی نیشنل پارک
(تاریخی قلعہ)
#شنگریلا ریزورٹ
# ژھوق ویلی
#کچورا جھیل اپر لیک
#سکم ژھو گرین لیک لور کچورا
#سدپارہ ڈیم
#چنداہ ویلی
# ستک ویلی روندو
#بلامک روندو
#وادی بشو بشو ویلی
# ننگ ژوھوق آرگینک ویلیج
#کتپناہ لیک اینڈ کولڈ ڈیزرٹ
# بھڈہ راک منٹھل سدپارہ
#میسور راک حسین آباد

2: ضلع گانچھے (وادی خپلو)
ضلع گانچھے کریس سے شروع ہوتا ہے اور سیاچن گلیشئر پر ختم ہوتا ہے ۔ ضلع گانچھے کو وادی خپلو بھی کہا جاتا ہے ۔ ضلع گانچھے بلند ترین پہاڑوں اور گلیشیئرز کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ دنیا کی بلند ترین مہاز جنگ سیاچن اسی ضلع میں واقع ہے اس کے علاوہ قراقرم کے بلند ترین پہاڑوں جیسے کے ٹو، گشہ بروم ، براڈپیک۔ اور مشہ بروم سے کوہ پیما واپسی پر اسی ضلع کی وادی ہوشے کا روٹ استعمال کرتے ہیں۔ یہ ڈسٹرکٹ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔
اس ڈسٹرکٹ کی چند تاریخی اور سیاحتی مقامات درجہ ذیل ہے_
#خپلو فورٹ_
#چقچن مسجد(7 سو سال پرانی مسجد)
#تھوقسی کھر
#ہلدی کونس ویو پوائنٹ
#وادی ہوشے ، کے سکس، کے سیون، مشہ بروم جیسے قراقرم کے اونچے پہاڑوں کی وادی
#سلنگ ریزورٹ
# وادی کندوس گرم چشمہ
#گیاری سیاچن وادی سلترو
#وادی تھلے، تھلے لا
# ننگما وادی کاندے
#کھرفق جھیل
#خانقاہ معلٰی خپلو (ایشیا کی سب سے بڑی خانقاہ)
# کے ٹو ویو پوائنٹ مچلو بروق

3_ضلع شگر
شگر ایک ذرخیز وادی ہے یہ وادی تاریخی مقامات اور بلند ترین پہاڑوں کی وجہ سے مشہور ہے۔
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی k2 بھی اس ڈسٹرکٹ میں واقع ہے اور دنیا میں 8000 اونچاٸی سے اوپر والی 5 پہاڑ بھی اس خطہ میں موجود ہیں_یہ ڈسٹرکٹ سکردو سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے
شگر کے سیاحتی مقامات
#شگر فورٹ
#بلائنڈ لیک
# دنیا کی بلند ترین اور سرد ریگستان سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ
#کے ٹو پہاڑ_k2
#:ہشوپی باغ
#خانقاہ معلیٰ 600 سال پرانی مسجد ہیں_
# وادی ارندو
# کنکورڈیا
#گلاب پور رنگاہ
#ژھوقگو آبشار
#گرم چشمہ چھوتوڑن اور بیسل

# وسط قراقرم کے بلند ترین پہاڑ گشہ بروم، براڈ پیک، ٹرنگو ٹاور وغیرہ

4: ضلع کھرمنک
آبشاروں اور صاف و شفاف ندی نالوں کی سرزمین۔
سیاحتی مقامات
# منٹھوکھا واٹر فال
# خموش آبشار
# وادی شیلا
# غندوس لیک
# کارگل بارڈر

5: استور
ضلع استور انتطامی طور پر دیامر ڈویژن میں واقع ہے لیکن استور تک رسائی سکردو سے ہوتا ہے خصوصا جو سیاح بذریعہ جہاز سکردو آتے ہیں ان کے لئیے استور تک رسائی سکردو دیوسائی سے ہوتا ہے ۔ وادی استور کے سیاحتی مقامات درج ذیل ہیں۔
# روپال فیس ننگا پربت
# راما میڈوز
# ترشنگ
# منی مرگ
# ڈومیل جھیل
# راٹو
# شونٹر
# کالا پانی
اس کے علاوہ بے شمار سیاحتی مقامات موجود ہیں جہاں تک عام سیاحوں کی رسائی ممکن نہیں ہے۔

واخان کی پٹی کے بلکل قریب 14,121 فٹ بلندی پر واقع یہ جھیل پاکستان کی بلند ترین جھیلوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ جھیل خیبر پخت...
06/03/2023

واخان کی پٹی کے بلکل قریب 14,121 فٹ بلندی پر واقع یہ جھیل پاکستان کی بلند ترین جھیلوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ جھیل خیبر پختو نخواہ اور گلگت بلتستان کے درمیان میں واقع ہے۔۔ یہ پاکستان کی دوسری اور دنیا کی اکتسویں بلند ترین جھیل ہے۔۔
کرومبر جھیل تک گلگت سے براستہ وادی اشکومن اور چترال سے براستہ وادی یارخون کافی لمبی ٹریکنگ کر کے پہنچا جا سکتا ہے۔ اس جھیل کی گہرائی تقریباً 55 میٹر، لمبائی تقریباً چار کلو میٹر اور چوڑائی تقریباً دو کلو میٹر ہے۔۔وادی بروغل میں واقع یہ خوبصورت جھیل چترال شہر سے 260 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔۔وادی بروغل اپنے شاندار قدرتی مناظر ،برف پوش چوٹیوں، سحرا انگیز کرومبر جھیل اور 25 سے زائد چھوٹی جھیلوں کے ساتھ تین اہم گزر گاہوں کی وجہ سے مشہور ہے۔۔ یہ گزر گاہیں اس وادی کو مغرب میں کانجن پاس کے ذریعے واخان کوریڈور سے ملاتی ہیں۔۔۔
جھیلیں ہمیں بلاتی ہیں۔۔❤️
❤️😍
😍💕

Havelian Railway Station, Abbottabad, 1989 (c).Picture Courtesy - Chaudry Mohammad Bilal
10/11/2022

Havelian Railway Station, Abbottabad, 1989 (c).

Picture Courtesy - Chaudry Mohammad Bilal

Alhamdulilah!!  Pakistan has  won the World Cup of Polo Championship  2022 by defeating mexico, Indeed a great victory o...
09/11/2022

Alhamdulilah!! Pakistan has won the World Cup of Polo Championship 2022 by defeating mexico, Indeed a great victory on International platform 🏆🇵🇰

09/11/2022
31/10/2022

Address

SUPPLY BAZAR NEAR QURASHI PETROL PUMP, ABBOTTABAD
Abbottabad
22010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Trivor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share