Tour Guide kpk & Northern Areas

Tour Guide kpk & Northern Areas Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tour Guide kpk & Northern Areas, Tour Agency, islamabad, Abbottabad.

 ؟    ایبٹ آباد کا جو سیاحتی خطہ ابھی تک ڈویلپ نہیں ہوا، اگر وہ سیاحت کے لیے ڈویلپ کر دیا جاۓ تو اس کی بدولت ہر سال کتنی...
16/11/2020

؟

ایبٹ آباد کا جو سیاحتی خطہ ابھی تک ڈویلپ نہیں ہوا، اگر وہ سیاحت کے لیے ڈویلپ کر دیا جاۓ تو اس کی بدولت ہر سال کتنی رقم ایبٹ آباد میں سرکولیٹ کرے گی؟
جی وہی خطہ جو نتھیاگلی سے ڈگری بنگلہ میرن جانی لال خان ڈیرہ، گلی بنگلہ تا ٹھنڈیانی تک ہے جس کی اوسط اونچائی 9000 فٹ اور لمبائی تقریبا“ 45 کلومیٹر ہے۔ اگر جنگل کے باہر کنارے کنارے کے ساتھ سیاحتی روڈ تعمیر کر دیا جاۓ تو کم از کم 6 ملین سیاح ہر سال ملک بھر اور بیرونِ ملک سے سے اس خطہ میں آ سکتے ہیں۔

آئیے ایک رف اندازہ لگاتے ہیں کہ اتنی کثیر تعداد سے سیاحوں کی آمد سے ایبٹ آباد میں کتنا پیسہ سرکولیٹ ہو سکتا ہے۔
مثال کے طور پہ فی سیاح کم از کم 30000 روپے بھی خرچ کرے تو
6000000*30000=1,80,00,00,0000
یعنی ہر سال کم از کم ایک سو اسی ارب روپے صرف اس بیلٹ کی بدولت ضلع ایبٹ آباد میں لوگ باہر سے آ کر خرچ کریں گے۔ جس سے روزگار اور کاروبار میں کس قدر اضافہ گا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
ایک اور اہم بات پنجاب و دیگر علاقوں کو سب سے قریب ترین سیاحتی مقامات گلیات کے ہی لگتے ہیں۔ لاہور سے چھ گھنٹے کی مسافت، ملتان سے نو گھنٹے کی مسافت پہ ہیں۔

زردار اعوان

11/06/2020

:::::::::حسین وادیوں میں محوِ رقصاں ہو جاٶں::::::::::::

لال خان ڈیرہ سطح سمندر سے 9300 فٹ بلند پہاڑ کی چوٹی پہ تقریبا“ 70 ایکڑ پہ محیط رنگ برنگے پھولوں سے مزین، مخملی گھاس سے سجا ہوا قدرتی پارک۔
گلیات کے اس خوبصورت پارک سے مشرق کی جانب نانگا پربت کا گلیشئر ، کشمیر و سرکل بکوٹ کی وادیا دیکھائی دیتی ہیں۔ مغرب میں گلیات کی خوبصورت وادیوں کے نظارے اور ایبٹ آباد شہر کی شملہ پہاڑی کا نظارہ ہے، شمال کی جانب ٹھنڈیانی کی خوب صورت پہاڑی کی دید ہوتی ہے اور جنوب کی جانب گلیات کی بلند ترین پہاڑی چوٹی میرن جانی فلک سے بوس و کنار ہوتی نظر آتی ہے۔

لال خان ڈیرہ کے مشرق میں یوسی نمل کا گاٶں کرلی ہے اور مغرب میں یوسی پھلکوٹ کا گاٶں جندرباڑی ہے۔

کچھ نوجوان ان حسین وادیوں کے حسن کے سحر میں مبتلہ ہو کر محوِ رقصاں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔وبا سے بچنے کے لیے عمر ؓابن خطاب کا فیصلہ۔۔۔۔۔۔۔کرونا وائرس کی وبا۔۔۔۔ ہمارا ایمان۔۔۔۔۔ احتیاطی تدابیر۔         حض...
24/03/2020

۔۔۔۔۔۔وبا سے بچنے کے لیے عمر ؓابن خطاب کا فیصلہ۔۔۔۔۔۔۔

کرونا وائرس کی وبا۔۔۔۔ ہمارا ایمان۔۔۔۔۔ احتیاطی تدابیر۔

حضرت عمر ؓ ایک دفعہ شام کے سفر کے لیے مدینہ سے روانہ ہوۓ۔ جب راستے میں تبوک کے قریب پہنچے تو ادھر سے اطلاع موصول ہوئی کہ شام اور اس کے گرد و نواح کے علاقہ میں طاعون وبا کی صورت میں پھوٹ پڑی ہے۔اور لوگ ہزاروں کی تعداد میں لقمہٕ اجل بن رہے ہیں۔ آپ ؓ وہیں رک گئے۔ رفقا میں اختلافِ راۓ تھا، ایک گروہ نے کہا کہ آپ ؓ شام کی طرف ایک مقدس اور بلند و بالا مقصد کے لیے راہ پیما ہیں وبا کو آپ کے راستے میں حائل نہیں ہونا چاہیے۔ موت تو قضا۶ الہی سے آتی ہے۔ دوسرے گروہ کی یہ راۓ تھی کہ آپ ؓ کو صحابہ ؓ کی اتنی بڑی جماعت کے ساتھ اس طرح موت کے منہ میں نہیں جانا چاہیے۔ آپ نے معاملہ پر ٹھنڈے دل سے غور کیا اور علی الصبح اعلان کر دیا کہ میں واپس جا رہا ہوں، تم بھی واپس چلو۔

حضرت ابو عبیدہ ؓ کو اس فیصلہ کا علم ہوا تو آپ نے حضرت عمر ؓ سے کہا کہ ”عمر! کیا تقدیرِ الہی سے فرار اختیار کرتے ہو؟“ آپ ؓ نے فرمایا کہ ” ابو عبیدہ! کاش کوئی اور یہ بات کہتا۔ میں تقدیرِ الہی سے تقدیرِ الہی کی طرف فرار کر رہا ہوں۔“ فہمِ و فراست اور بصیرتِ فاروقی ؓ پہ قربان کہ صرف چار الفاظ میں کتنے جامع انداز میں تقدیرِ الہی کی گتھی کو سلجھا دیا۔

آپ ؓنے اس جامع اور مانع فقرہ پہ ہی اکتفا نہ کیا بلکہ اس کی وضاحت کے لیے کہا کہ ” ابو عبیدہ! ذرا غور کرو کہ اگر تمہارے پاس کچھ اونٹ ہوتے اور تم انہیں ایسی وادی میں لے جاتے جس کا ایک حصہ سر سبز و شاداب اور دوسرا حصہ بنجر ہوتا۔ تم اگر اپنے اونٹوں کو بنجر علاقہ میں چھوڑتے تو کیا یہی تقدیرِ الہی کے مطابق نہ ہوتا؟ اور اگر انہیں سر سبز و شاداب رقبہ کی طرف لے کے جاتے تو کیا یہ بھی تقدیرِ الہی کے مطابق نہ ہوتا؟

پوری دنیا اور وطنِ عزیز بھی کرونا وائرس کی وبا کی لپیٹ میں ہے۔ دنیا کے امیر ممالک کے پاس وسائل بھی ہیں اور تمام وسائل کے باوجود وہ سخت پریشانی و اضطراب میں مبتلا ہیں۔ جبکہ ہمارےپاس وسائل کی بھی بہت کمی ہے۔ ہم صرف اور صرف احتیاطی تدابیر اپنا کر اور سماجی فاصلہ رکھ کر ہی اس وبا سے خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ورنہ عمر ؓ ابن خطاب کے ایمان اور توکل علی اللہ کا ہزارواں حصہ بھی ہمارے پاس نہیں۔

اللہ کریم ہم سب کو محفوظ رکھے آمین۔

زردار اعوان

یہ تصویر جو آپ دیکھ رہے ہیں۔ یہ کہیں اور کی نہیں دنیا کی خوبصورت ترین وادیٕ گلیات کے ڈگری بنگلہ کا مقام ہے۔    ڈگری بنگل...
20/02/2020

یہ تصویر جو آپ دیکھ رہے ہیں۔ یہ کہیں اور کی نہیں دنیا کی خوبصورت ترین وادیٕ گلیات کے ڈگری بنگلہ کا مقام ہے۔
ڈگری بنگلہ کے باہر لان میں کیمپنگ کی گئی ہے۔ کیا ہی خوبصورت نظارہ ہے۔ دور جو آپ کو چراغاں نظر آ رہا ہے یہ 28 کلو میٹر شہرِ ایبٹ آباد کی روشنیاں ہیں۔ آپ رات کے وقت ڈگری بنگلہ کے لان میں بیٹھے ہوں تو آپ کو یوں دکھائی دے گا جیسے سامنے پہاڑ کے دریچوں میں کسی نے بے شمار ننھے دیے جلا رکھے ہوں۔
اس مخملیں گھاس پہ بیٹھ کے آپ ذرا چاند کی چاندنی کو پھیلے تو دیکھیے آپ کے سر کے اوپر کس قدر روشن چاند آپ سے باتیں کیے جا رہا ہے اور آپ کو چاندنی میں نہلا رہا ہے۔ یہ ایسا منظر ہوتا ہے کہ آپ کو اپنے حسن میں قید کر لیتا ہے اور آپ دنیا و مافیا سے بے خبر اس کے سحر میں جکڑے رہتے ہیں۔ وقت کا کتنا سمے بیت گیا خبر ہی نہیں ہوتی۔ بس سکون ہی سکون آپ کے اندر اتر چکا ہوتا ہے۔

یہ ایسے ہی جنت نظیر خطے ہیں۔ بس سیاحوں کے لیے کارآمد بنانے کی ضرورت ہے۔ اٹھائیے آواز، اور پہنچائیے اقتدار کے اعلی ایوانوں تک، بدلیے اس خطے کی پسماندگی کو خوشحالی میں اور رکھیے روشن مستقبل کی بنیاد۔
بنائیے اس کو اپنا مشن اور کیجیے مسلسل کوشش۔ خوشحال گلیات، با وقار ایبٹ آباد اور مستحکم پاکستان کے لیے۔

زردار اعوان۔

First snowfall in naran
06/11/2019

First snowfall in naran

Address

Islamabad
Abbottabad
22010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tour Guide kpk & Northern Areas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category