Nawabon Ka Sheher with Mian Tayyab

Nawabon Ka Sheher with Mian Tayyab "A voice for Bahawalpur – sharing its rich history, cultural beauty, and raising awareness"

09/05/2026

شاہی بازار بہاولپور میں لگی آگ جو کہ ریسکیو 1122 کے فوری ریسپانس کے بعد بجھا دی گئی اور تاجر ایک بڑے سانحہ اور نقصان سے بچ گئے کے بعد شہریوں نے ریسکیو آپریشن کی تعریف کی اورعملہ کے حق میں نعرے بلند کئے شکریہ 1122

09/05/2026

بہاولپور شاہی بازار میں صبح صبح شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی ریسکیو 112 کا فوری ریسپانس آگ پر قابو پا کر تاجروں کو بہت بڑے نقصان سے بچا لیا شہریوں نے ریسکیو اسٹاف زندہ باد کے نعرے لگا دیئے یاد رہے شاہی بازار تجارت کا بہت بڑا مرکز ہے

18/02/2026

اس وقت دوپہر 40 1 بجے بہاولپور کی شہری ابادی میں کانجو چوک پر تقریباً ایک پانچ سو سے آٹھ سو کے درمیان جانوروں کا ایک بڑا ریوڑ شائد چولستان کی طرف جا رہا ہے اور یہ صرف آج نہیں اکثر اوقات ایسے ریوڑ دریا کی طرف سے سول ہسپتال بستی لعل دی گوٹھ الرحیم سٹی اینڈ پیراڈائز الحرم النور ولاز سے ہوتے ہوئے شادمان فیز 1 میں داخل ہو کر ریاض الجنت سے ہوتے ہوئے رفیع قمر روڈ پر آتے ہیں جہاں پر گاڑیوں کو موٹر سائیکل اور سکوٹیوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے گذر کر منڈی یزمان روڈ پر جا چڑھتے ہیں جہاں پر ٹریفک میں شدید خلل کا باعث بنتے ہیں کیا کوئی ایسا ادارہ ہے جو ان کو کنٹرول کرے اور دن کے ٹائم خاص طور پر سکول کالجز کے اوقات میں انہیں شہر سے گزرنے سے منع کرے میرے سامنے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہیں کئیوں کو ڈنٹ ڈالا ہے ایک دو بچیاں جو سکوٹیوں پر تھیں وہ بچاری گری ہوئی تھیں افسوس یہ ہے کہ اتنے زیادہ جانوروں کے ساتھ دو تین افراد ہی تھے جو انہیں لیکر جا رہے تھے جو کسی کی بات ہی نہیں سن رہے تھے بلکہ نقصان ہونے پر یہی کہہ رہے تھے کہ سائیں جانور جو تھئے مجھے تو لگتا ہے کہ یہاں کی انتظامیہ بھی ان سے کم نہیں جنہیں کوئی احساس ہی نہیں

11 فروری سے 15 فروری چولستان جیپ ریلی شروع ہوگی تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ملکی و بیرون ملکی مہمان شرکت کرینگے ان...
09/02/2026

11 فروری سے 15 فروری چولستان جیپ ریلی شروع ہوگی تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ملکی و بیرون ملکی مہمان شرکت کرینگے انشاء اللہ

پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں 426 سیٹیں خالی رہ گئی ہیں حالانکہ آخری داخلہ تقریباً ٪60 نمبر حاصل کرنے والے بچوں کا ہوا ہے ا...
27/01/2026

پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں 426 سیٹیں خالی رہ گئی ہیں حالانکہ آخری داخلہ تقریباً ٪60 نمبر حاصل کرنے والے بچوں کا ہوا ہے ان داخلہ نہ لینے والے بچوں میں ایک بڑی تعداد ان سٹوڈنٹس کی ہے جہنوں نے فیس ادا کرنے کے باوجود داخلہ نہ لینے اور فیس واپسی کی درخواست گزاری ہے فیس بک اور دیگر ذرائع ابلاغ تجزیہ پیش کرتے وقت اس بات کا اظہار کر رہے ہیں کہ میڈیکل کے شعبہ میں اپنا مستقبل دیکھتے ہوئے بچوں کو سمجھ آ گئی ہے کہ اس شعبے کا کوئی مستقبل نہیں تاہم میرا تجزیہ اس کے برعکس ہے اگر ایسی بات ہوتی تو پھر پبلک سیکٹر میں بھی سٹوڈنٹس داخلہ نہ لیتے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے وہاں پر میرٹ بھی کافی ہائی رہا ہے تقریبا 93.5سےاوپر اور باقی شعبہ جات میں کونسا مستقبل محفوظ ہے لاکھوں پڑھے لکھے لوگ بیروزگار ہیں اسکی نسبت پھر بھی میڈیکل کالجز سے فارغ التحصیل سٹوڈنٹس کہیں نہ کہیں کھپ جاتے ہیں اور کچھ بھی نہ ہو ایم بی بی ایس کی ڈگری ہولڈرز پرائیویٹ سیکٹر اپنے پرائیویٹ کلینکس تو بنا ہی سکتے ہیں میرے نزدیک اصل وجہ میڈیکل کی مہنگی تعلیم ہے جبکہ ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھنے اور عام آدمی کے ذرائع آمدنی کم ہونے کی وجہ سے والدین پیچھے ہٹ گئے ہیں کیونکہ یہ کوئی ایک سال کی فیس کا مسئلہ تو نہیں پانج سال کا مسئلہ ہے اوپر سے مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے کسی نہ کسی مد میں خاص طور پر ہوسٹل کی فیسوں میں کالجز بااختیار ہی ہیں جب کہ داخلہ لینے والے بچے اور والدین مجبور اس لئے جو بھی اخراجات کالجز طلب کریں دینے پڑتے ہیں یہی وجہ ہے کہ داخلے کم ہوئے ہیں کیونکہ میرٹ کم ہے اگر دوبارہ پورٹل کھول دی گئی تو شائد یہ سیٹیں فل ہو جائیں لیکن معیار تعلیم گر جائیگا ترانوے اعشاریہ پانچ کے مقابلے میں ساٹھ فیصد نمبر حاصل کرنے والے بچوں کے آنے سے تعلیمی معیار گرنے کے چانسز بہت زیادہ ہیں

26/01/2026

گاؤں کا ماحول

26/01/2026

گاؤں

Address

Bahawalpur
63100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nawabon Ka Sheher with Mian Tayyab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share