Kashmir Visit

Kashmir Visit News

‏میرے جموں کشمیر کے درد۔💔۔زیر نظر تصویر راجہ لیاقت علی خان کی ہے جو آج انڈین مقبوضہ کشمیر میں وفات پا گئے۔اِنَّا لِلّٰہِ...
27/04/2026

‏میرے جموں کشمیر کے درد۔💔۔

زیر نظر تصویر راجہ لیاقت علی خان کی ہے جو آج انڈین مقبوضہ کشمیر میں وفات پا گئے۔اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّاۤ اِلَیۡہِ رَاجِعُوۡنَ
مگر اس موت سے بھی بڑا دکھ یہ ہے 1989 میں جب پورا خاندان ہجرت کر کے پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کی طرف آ گیا تو راجہ لیاقت علی خان انڈیا مقبوضہ کشمیر میں اکیلے رہ گئے۔شاید سوچا ہوگا کیا پتا ہم آزاد ہو جاہیں گے اور اپنے خاندان سے ملوں گا۔مگر افسوس وہ آزادی کبھی نہ آئی۔

سینتیس سال اپنوں کے ہوتے ہوئے اکیلے جیتے رہے۔سینتیس سال انتظار کرتے رہے۔سینتیس سال ایک ایسی سرحد کے قیدی رہےجو نہ لوہے کی تھی، نہ پتھر کی مگر پھر بھی توڑنے سے نہ ٹوٹی۔اور پھر آج وہ لمحہ آیا جس سے ہر انسان ایک نہ ایک دن گزرتا ہے۔آج سرینگر کے ہسپتال میں لیاقت علی خان کی آنکھیں بند ہو گئی پاس کوئی نہ تھا۔کوئی اپنا ہاتھ تھامنے والا نہ تھا۔کوئی ماتھا چومنے والا نہ تھا۔کوئی آنسو پونچھنے والا نہ تھا۔جو سینتیس سال اکیلے جیئے وہ اکیلے ہی چلے گئے۔مگر اس سب سے بڑا ظلم ابھی باقی تھا یہ تصویر جو دیکھنے والوں کا کلیجہ چیر دیتی ہے۔جنازہ دریا کے ایک کنارے رکھا ہے۔اور دوسرے کنارے پر انکا خاندان بھائی، بہنیں، جو سینتیس سال سے ملنے کو ترس رہے تھے وہ کھڑے ہیں۔نہ زندگی میں گلے لگ سکے،نہ مرنے کے بعد آخری دیدار نصیب ہوا۔بس دریا کے پار سے پھٹی پھٹی آنکھوں سے دیکھتے رہے

۔یہ میرےکشمیر کے درد ہیں یہ میرے کشمیر کی کہانی ہے یہاں زندگیاں آدھی گزرتی ہیں،محبتیں ادھوری رہتی ہیں، اور قبریں بھی اپنوں سے دور ہوتی ہیں۔ اے راجہ لیاقت میں آپکو آج اتنا کہوں گا کہ دنیا نے تجھ سے سب چھین لیا۔تیرے اپنے تیرے پاس نہ آ سکے،نہ جیتے جی، نہ مرنے کے بعد۔مگر آج تو اُس رب کے پاس ہےجہاں کوئی سرحد نہیں،کوئی لائن آف کنٹرول (خونی لکیر) نہیں،کوئی دریا نہیں جو جدا کرے، کوئی ظلم نہیں جو روکے۔آپکو وہاں وہ ملاپ نصیب ہو جو اس ظالم دنیا نے سینتیس سال چھینے رکھا ۔

اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اس بکھرے ہوئے خاندان کو صبرِ جمیل نصیب کرےجو آج دریا کے کنارے کھڑااپنے جگر کے ٹکڑے کو دور سے الوداع کہہ رہا ہے۔یا اللہ اس مظلوم دھرتی کشمیر کو آزادی نصیب فرما۔

ان معصوم لوگوں کی آہیں اور آنسو قبول فرما۔جو ظالم اس سرزمین پر قابض ہیں انہیں اپنی پکڑ میں لے لے،کیونکہ تو ہی ظالموں کو غرق کرنے والا ہے،تو ہی مظلوموں کا مددگار ہے۔😢💔
آمین یا رب العالمین😢 💔

‏ایران نے پاکستان کو بتایا ہے کہ ہمارے پاس 15000 میزائل اور 45000 ڈرون ہیںہم دھمکیوں سے نہیں جھکیں گے ہم سرنڈر کی بجائے ...
07/04/2026

‏ایران نے پاکستان کو بتایا ہے کہ ہمارے پاس 15000 میزائل اور 45000 ڈرون ہیں

ہم دھمکیوں سے نہیں جھکیں گے

ہم سرنڈر کی بجائے جنگ لڑیں گے

امریکی میڈیا وال اسٹریٹ جرنل

‏پائلٹ بہانہ تھا یورینیم نشانہ تھا امریکی صدر کا خطرناک پلان بے نقاب!!پائلٹ کی تلاش کے بہانے خطرناک منصوبہ !!ایرانی کمان...
07/04/2026

‏پائلٹ بہانہ تھا یورینیم نشانہ تھا
امریکی صدر کا خطرناک پلان بے نقاب!!پائلٹ کی تلاش کے بہانے خطرناک منصوبہ !!ایرانی کمانڈوز کی سخت مزاحمت !!امریکی کمانڈو سب کچھ چھوڑ کر فرار!!!!
دنیا نے ایک لمحے کیلئے بھی نہیں سوچا تھا کہ دنیا کا سب سے جھوٹا اور مکار امریکی صدر ٹرمپ سی ائی اے کے ساتھ بیٹھ کر ایران سے پائلٹ ریسکیو آپریشن کی آڑ میں اتنا بڑا منصوبہ بنا کر ایران کو چکمہ دینے کی کوشش کرے گا !!! امریکہ کا پائلٹ ریسکیو آپریشن کرنے کی آڑ میں دراصل ایران کی زیر زمین یورونیم کو اپنے سب سے خطرناک کمانڈوز کے زریعے چوری کرنے کی منصوبہ بندی تھی جیسے ایرانی کمانڈوز نے زبردست مزاحمت کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ماہرین یہ سوچ کر شش و پنج میں تھے کہ ایک پائلٹ کو ریسکیو کرنے کا آپریشن ہے جس میں دنیا کے مہنگے اور جدید کارگو جہاز C-130کیا کررہے تھے یہ تو ہزاروں ٹن وزنی سامان لےجانے کے کام آتے ہیں مگر یہاں یہ ہیلی کاپٹروں کے ساتھ چند کلو وزنی ایک پائلٹ اٹھانے آئے ہوئے تھے !!!دراصل ان کارگو جہازوں میں ایران کا زیر زمین یورنیم لیکر جانا تھا جو امریکی اور اسرائیلی کمانڈوز زیر زمین جاکر چرانے والے تھے !!ایرانی کمانڈوز نے نہ صرف یہ منصوبہ ناکام بنایا بلکہ 4امریکی کمانڈوز مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں ٫دونوں کارگو جہاز بھی تباہ کر دیئے گئے اور دو ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہونے کے بعد امریکی اور اسرائیلی کمانڈوز بھاگنے پر مجبور ہوگئے اطلاعات کے مطابق منصوبے کی کامیابی کی صورت میں صدر ٹرمپ تقریر کرتے کہ ہم نے اپنے کمانڈو اتار کر ایران کا یورینیم چھین لیا ہے مگر پسپائی کے بعد صرف یہی کہا گیا کہ پائلٹ مل گیا ہے اور وہ شدید زخمی ہے!!جنگیں در اصل ایک دوسرے کی حکمت عملی کو ناکام کرنے اور دشمن پر کاری ضرب لگا کر نقصان پہنچانے کا نام ہوتی ہیں جس میں کریم اللہ نے اب تک ایران کو برتری عطاء فرمائی ہوئی ہے!!

‏خوبصورت لبنان کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا 💔
11/03/2026

‏خوبصورت لبنان کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا 💔

‏ہم مسلمان صرف بددعا اور مذمت پر گزارا کر رہے ہیں جبکہ امریکی ائیر فورس کا بی 52 اسٹریٹیجک بمبار طیارہ مشرق وسطی میں قیا...
11/03/2026

‏ہم مسلمان صرف بددعا اور مذمت پر گزارا کر رہے ہیں جبکہ امریکی ائیر فورس کا بی 52 اسٹریٹیجک بمبار طیارہ مشرق وسطی میں قیامت ڈھانے کے لیے برطانیہ میں لینڈ کرچکا ہے۔

اس طیارے کو 1952 کی سرد جنگوں میں بنایا گیا تھا یعنی جس وقت کلر کیمرہ بھی نہیں تھا اور تقریبا 74 سال گزرنے کے باوجود آج تک کوئ بھی ملک ایسا طیارہ نہیں بنا سکا۔

جبکہ یہ بغیر لینڈ کیے 14200 کلومیٹر پرواز کرسکتا ہے اور ساتھ 32 ہزار کلوگرام ہتھیار ہر وقت اپنے پیٹ میں رکھتا ہے۔ یہ طیارہ خاص طور پر بین الاقوامی مشن کے لیے بھیجا جاتا ہے.

آٹھ انجن کا حامل یہ طیارہ خطرناک اس لیے سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ کسی بھی ملک پر نیوکلیئر بم گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کا مشرق وسطی میں آنا خدانخواستہ ایٹمی جنگ کی طرف اشارہ ہوسکتا ہے۔
اگر مسلمان اپنی عیاشیوں کی بجائے ایسی ٹیکنالوجی پر کام کرتے تو یہ تباہی نہ دیکھنی پڑتی جو آج ہر اسلامی ملک کھنڈر بنا ہوا ہے۔

معذرت کے ساتھ ہمیں ان کی ٹیکنالوجی کی تعریف کرنے سے کوئی انعام نہیں ملے گا بلکہ جو سچ اور حقیقت ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

اپنے دفاع پر خرچ کرنے اور اپنے آپ کو جنگ کے لیے ہر وقت تیار رکھنے کا حکم قران مجید میں ہے۔
باقی دو ارب مسلمان ڈھائ سو سال سے انہیں بدعا دے رہے ہیں اور انہیں کوئی فرق نہیں پڑا۔

اسرائیل کے آئل ریفائنری پر حملے کے بعد تہران میں سورج کی روشنی غائب۔آسمان پر کالے سیاہ بادل چھائے ہوئے، اور کالے تیل کی ...
08/03/2026

اسرائیل کے آئل ریفائنری پر حملے کے بعد تہران میں سورج کی روشنی غائب۔
آسمان پر کالے سیاہ بادل چھائے ہوئے، اور کالے تیل کی بارش!

07/03/2026

‏روسی تیل بھی آ رہا ہے؛ ایک ماہ کا سٹاک بھی موجود تھا، اس وقت ملک میں کہیں پٹرول بھروانے کا panic بھی نہیں؛ پھر قیمت کاہے کو بڑھائی گئی!!!؟؟؟؟؟؟ کس کس نے ایک ہی رات میں جیبیں بھری ہیں اور حکومت نے مجرمانہ عمل کرتے ہوئے facilitate کیا ۔۔۔۔ کیوں!!!؟؟؟؟؟ کیا حکومت اس کرپشن میں شامل ہے؟؟؟؟ جب روسی تیل آ رہا ہے تو پھر قیمت بڑھانے کا کیا مقصد؟؟؟؟؟ وزیراعظم شہباز ہمیشہ کہتے رہے ہیں ان پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور یہ بھی کہ ان کے وزیراعظم بننے کے بعد سے کوئی کرپشن کا سکینڈل نہیں ۔۔۔۔ پھر پٹرولیم سکینڈل میں کس نے تیل کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں ۔۔؟؟؟؟؟

‏ایران کے مشہور ڈرون Shahed-136 کو جدید جنگ میں ایک منفرد ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔ یہ دراصل ایک کامی کازی ڈرون ہے، یعنی ایس...
06/03/2026

‏ایران کے مشہور ڈرون Shahed-136 کو جدید جنگ میں ایک منفرد ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔ یہ دراصل ایک کامی کازی ڈرون ہے، یعنی ایسا ڈرون جو ہدف تک پہنچ کر خود ہی ٹکرا کر دھماکہ کر دیتا ہے۔ اس کا مقصد نگرانی نہیں بلکہ براہِ راست ہدف کو تباہ کرنا ہوتا ہے۔

اس ڈرون کی سب سے بڑی خاصیت اس کی سادگی اور کم قیمت ہے۔ عام طور پر جدید میزائل یا ڈرون لاکھوں ڈالر کے ہوتے ہیں، لیکن Shahed جیسے ڈرون نسبتاً سستے ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے انہیں اکثر بڑی تعداد میں ایک ساتھ چھوڑا جاتا ہے۔ جب درجنوں یا کبھی سینکڑوں ڈرون ایک ہی وقت میں فضا میں جاتے ہیں تو دشمن کے دفاعی نظام کے لیے سب کو روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔

یہ ڈرون عموماً ٹرک پر لگے لانچر سے چھوڑا جاتا ہے۔ چھوڑنے سے پہلے اس میں ہدف کے GPS کوآرڈینیٹس ڈال دیے جاتے ہیں۔ پھر یہ خودکار طریقے سے سینکڑوں یا ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے اپنے ہدف کی طرف بڑھتا ہے۔ جب یہ ہدف کے قریب پہنچتا ہے تو سیدھا اس سے ٹکرا کر دھماکہ کر دیتا ہے، کیونکہ اس میں دھماکہ خیز مواد موجود ہوتا ہے۔

Shahed ڈرون کی ایک اور دلچسپ بات اس کی آواز ہے۔ اس میں ایک چھوٹا پٹرول انجن اور پیچھے پروپیلر لگا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ اڑتے وقت موٹر سائیکل یا لان موور جیسی بھنبھناہٹ کی آواز پیدا کرتا ہے۔ اسی آواز کی وجہ سے بعض لوگ اسے دور سے ہی پہچان لیتے ہیں۔ رات کے وقت اس کی آواز، ہلکی روشنی یا ریڈار کے ذریعے اس کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

اس ڈرون کی شکل بھی خاص ہوتی ہے۔ اس کے پر تکونی (ڈیلٹا وِنگ) شکل کے ہوتے ہیں اور پیچھے ایک پروپیلر لگا ہوتا ہے۔ یہ نسبتاً نیچی اور آہستہ پرواز کر سکتا ہے، جس سے بعض اوقات ریڈار کے لیے اسے پکڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔

اگرچہ اسے روکنا ممکن ہے۔ جدید فضائی دفاعی نظام جیسے Patriot Missile System یا Iron Dome ایسے ڈرونز کو فضا میں تباہ کر سکتے ہیں۔ لیکن جب یہ بڑی تعداد میں ایک ساتھ آئیں تو دفاعی نظام کے لیے سب کو روکنا ایک چیلنج بن جاتا ہے۔

مختصر یہ کہ Shahed جیسے ڈرون اپنی سادگی، کم قیمت، اور اجتماعی استعمال کی وجہ سے جدید جنگ میں ایک اہم ہتھیار بن چکے ہیں، جو یہ دکھاتے ہیں کہ کبھی کبھی سادہ ٹیکنالوجی بھی بڑی طاقتوں کے لیے چیلنج بن سکتی ہے۔

‏ایران امریکہ جنگ کا مختصر تجزیہ:عرب ممالک و اسرائیل میں ایرانی ڈرونز وغیرہ کو ہوا میں تباہ کرنے کا تناسب 90 فیصد ہے ۔۔ ...
05/03/2026

‏ایران امریکہ جنگ کا مختصر تجزیہ:
عرب ممالک و اسرائیل میں ایرانی ڈرونز وغیرہ کو ہوا میں تباہ کرنے کا تناسب 90 فیصد ہے ۔۔ یہ ہے ایک رخ
ایران سستے میزائل و ڈرونز ہزاروں کی تعداد میں داغ رہا ہے جس کی مالیت 20 ہزار ڈالر ہے جبکہ جس intercepter میزائل سے انہیں ہوا میں تباہ کیا جارہا ہے اسکی مالیت 40 لاکھ ڈالر ہے۔۔۔ یہ ہے دوسرا رخ
پہلا نتیجہ: اگر ایران جنگ کو طول دینے میں کامیاب ہوگیا تو دو ماہ میں امریکی و ہمنوا اربوں ڈالر پھونک چکے ہوں گے۔۔۔😎
دوسرا نتیجہ: جو 10 یا 15 فیصد میزائل و ڈرونز دفاعی حصار سے بچ جاتے ہیں وہ الگ سے ملینز ڈالر کی تباہی پھیلارہے ہیں۔۔۔😎
تیسرا نتیجہ: مئئ 2025 میں پاکستان نے بھارتی میزائلوں کو ڈیفنس سسٹم سے فضا میں ناکارہ کیا اور ڈرونز کو جی تھری رائفلز سے شاٹ ڈاون کیا ان میں اسرائیلی جدید ڈرونز بھی شامل تھے کچھ کو مقامی لوگوں نے غلیلوں سے بھی گرایا اور المونیم کے ریٹ پہ کباڑیوں کو بیچ آئے،
آخری نتیجہ: پاکستان نے ملینز ڈالر کے میزائلوں کو لاکھوں روپے کے انٹرسیپٹر سے فضا میں تباہ کیا اور لاکھوں ڈالر کے ڈرونز کو چند سو روپوں کی گولی سے زمین بوس کیا😝
جو لعنتی اور خبیث نسل ہر جنگ میں پاکستان کے دشمن کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے انہیں پاکستان کی اہلیت کو دیکھ کر بے شرمی و بیغیرتی کے کنویں میں ڈوب مرنا چاہئے۔۔۔۔۔😎

‏یہ ہیں وہ مجاہد جنہیں رسول پاک نے باہوں میں لے لیا ہو گا ! انکی شجاعت پر علی جھومتے ہوں گے ❤️
01/03/2026

‏یہ ہیں وہ مجاہد جنہیں رسول پاک نے باہوں میں لے لیا ہو گا ! انکی شجاعت پر علی جھومتے ہوں گے ❤️

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَأَعْلِ دَرَجَاتِهِ فِي الْمَهْدِيِّينَ، وَأَسْكِنْهُ جَنَّةَ الْفِرْدَوْسِ الْأَعْ...
01/03/2026

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَأَعْلِ دَرَجَاتِهِ فِي الْمَهْدِيِّينَ، وَأَسْكِنْهُ جَنَّةَ الْفِرْدَوْسِ الْأَعْلَى"

اے اللہ! ان کی مغفرت فرما، ان کے درجات بلند انھوں نے صرف تیری رضا کی خاطر عالم ضعیفی میں شھادت کو قبول کیا.

‏آپ نے حسین ؑ کی سنت جاری رکھی، جان دے دی یزید کی بیعت نہیں کی ❤️‍🩹
بے شک آپ روزِ قیامت حسین ؑ کی بیٹھک میں ہوں گے۔

Address

Baloch
12120

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir Visit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share