
29/06/2025
*حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیسے کروائیں؟*
29 جون 2025
(بشکریہ: علی بھائی، حج ٹاکس)
وزارت مذہبی امور کے 26 جون کے اعلان کے مطابق حج 2026 کی رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے جو کہ اب تک کے اعلان کے مطابق 9 جولائ 2025 تک جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ حج 2026 کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ دونوں اسکیم کے حجاج کے لئے رجسٹریشن لازمی ہے۔ یہ رجسٹریشن بالکل فری ہے اور بغیر رجسٹریشن آپ حج 2026 کا درخواست فارم کسی بھی اسکیم میں جمع کرانے کے اہل نہیں ہوں گے۔
*رجسٹریشن کا طریقہ کار:*
حج 2026 کی رجسٹریشن کرانے کے دو طریقہ کار ہیں جو نیچے بیان کئے جارہے ہیں۔ آپ دونوں میں سے کسی بھی طریقہ سے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
*1-- بذریعہ نامزد بینک:*
اس طریقہ میں آپ اپنا اور تمام گروپ میمبرز کے شناختی کارڈ کی کاپی لے کر ملک کے کسی بھی نامزد بینک کے کسی بھی برانچ میں جاکر حج 2026 کی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کروانے کے بعد بینک سے تمام گروپ میمبرز کی کمپیوٹرائزڈ رسید حاصل کریں جس میں آپ کا نام، شناختی کارڈ نمبر، فون نمبر، مکمل ایڈریس، گروپ میمبرز کی تفصیل وغیرہ درج ہوں گی۔
(نمونہ کے طور پر رسید کی تصویر متصل ہے جو آنلائن رجسٹریشن کی ہے لیکن بینک سے بھی اسی طرح کی رسید آپ کو بینک کے نام کے ساتھ ملے گی)
*2-- بذریعہ آنلائن رجسٹریشن:*
• حج 2026 کی رجسٹریشن آپ گھر بیٹھے آنلائن بھی کرواسکتے ہیں جس میں بینک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
• نیچے دئے گئے وزارت کے آنلائن پورٹل کے لنک پر کلک کریں۔ اپنا اکائونٹ بنائیں۔ گروپ کے تمام میمبرز کی الگ الگ تفصیل درج کرنے کے بعد ہر میمبر کا الگ الگ کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن رسید پرنٹ کریں یا پی ڈی ایف فارمیٹ میں محفوظ کرلیں۔ (آنلائن رجسٹریشن رسید کا نمونہ اس پوسٹ کے ساتھ متصل ہے۔)
https://applyonline.hajjinfo.org
• آنلائن رجسٹریشن کرنے کے طریقہ کار کی رہنمائی وڈیو کا لنک بھی شیئر کیا جارہا ہے۔
https://youtu.be/JVTmAmbd0j0?si=FbrnHR3cl_wsk8fe
*نوٹ:* آنلائن رجسٹریشن کے بعد آپ کو بینک جانے کی ضرورت نہیں۔
*🚨 اہم ترین:* حج 2026 کی رجسٹریشن ۔۔ یہ پہلا مرحلہ ہے۔ جبکہ اگلا مرحلہ حج پالیسی 2026 کے اعلان کے بعد حج درخواست فارم جمع کرانے کا ہوگا جس میں آپ کو حج کے لئے ضروری دستاویزات درکار ہوں گے۔ لہٰذا تجویز کیا جاتا ہے کہ اگر پاسپورٹ نہیں بنا ہوا یا میعاد ختم ہوگئی ہو تو حج رجسٹریشن کے بعد فوری طور پر پاسپورٹ بنوائیں یا رینیو کروائیں تاکہ درخواست فارم کے مرحلہ سے پہلے پہلے تمام دستاویزات آپ کے پاس ہوں۔