Beauty Of Malka Mahaban - Buner

Beauty Of Malka Mahaban - Buner Mahaban valley .It is a lush green mountain and trijunction of 3 division Malakand,Mardan & Hazara.

وایلڈ لایف ( جنگلی حیات ) خیبر پختونخوا کے سینیر افیسرز کا ملکا ہاوس خورشید اباد امد، مہابنڑ کیمپنگ پاڈز بونیر کا  تین ر...
30/04/2026

وایلڈ لایف ( جنگلی حیات ) خیبر پختونخوا کے سینیر افیسرز کا ملکا ہاوس خورشید اباد امد،
مہابنڑ کیمپنگ پاڈز بونیر کا تین روزہ دورہ ۔

چیف کنزرویٹر خیبر پختونخوا ڈاکٹر محسن فاروق صاحب،
کنزرویٹر ملاکنڈ ڈویژن محمد فایق صاحب،
کنزرویٹر ہزارہ ڈویژن افتخار زمان صاحب،
کنزرویٹر ساوتھ ریجن محمد نیاز صاحب،
پراجیکٹ ڈایریکٹر UGPP/10 BTTP
محمد ایاز خان ،
کنزرویٹر سنٹر محمد اسرار صاحب،
ڈی ایف او کوارڈینیشن محمد شکیل صاحب،
ڈی ایف او مونیٹرنگ عماد دین صاحب،
ڈی ایف او بونیر سجاد خیدر صاحب،
ڈی ایف او چترال فاروق نبی صاحب،
ڈی ایف او اپر دیر لقمان صاحب،
ڈی ایف او لور دیر افتاب صاحب،
ڈی ایف او لور سوات منظور صاحب،
ڈی ایف او اپر سوات ذید الدین صاحب،
ڈی ایف او مردان کرامت صاحب،
ڈی ایف او نوشہرہ فہیم صاحب،
ڈی ایف او کوہاٹ صمد صاحب،
ڈی ایف او بنو میر عالم خان،
ڈی ایف او ہری پور حافظ امان صاحب،
ڈی ایف او ایبٹ اباد میڈم مرجان صاحبہ،
ڈی ایف او مانسہرہ تیمور صاحب،
ڈی ایف او بٹگرام نوید صاحب،
ڈی ایف او ایکسٹنشن ادریس صاحب،
رینج افیسر بونیر شکیل خان صاحب،
پی ایس ٹو کنزرویٹر ملاکنڈ رحیم خان صاحب،
امبر خان صاحب بونیر، اور دیگر وایلڈ لایف سٹاف بونیر نے تین روزہ تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔
امیر مجاھدین جنگ امبیلہ سید مبارک شاہ صاحب (بادشاہ دوم ریاست سوات ) کے قبر پر حاضری دی اور ایصال صواب کیلیے دعا کی۔

وایلڈ لایف صوبائی افیشلز نے مہابنڑ کی خوبصورتی، جنگل ،اور جنگلی حیات کا تفصیلی جایزہ لیا ،
جنگل کی تحفظ و دیکھ بال پر علاقائی معززین کی کاوشوں کو سراہا۔

سید محمد خورشید باچا کی دعوت پر تین روزہ سیشن کے احتتام پر محکمہ جنگلی حیات کے سینیر افیسرز نے باچا صاحب کا شکریہ ادا کیا اور مہابنڑ میں سیاحت کے فروغ کیلئے انکی خدمات کو سراہا۔
انہوں نے یقین دہانی کی کہ بہت جلد مہابنڑ میں جنگلی گورال، جنگلی مرع اور پرندوں کو بریڈینگ کیلئے چھوڑدیا جایگا تاکہ دوبارہ مہابنڑ میں پرند چرند کی رونق بحال ہو، اس سے علاقائی باشندوں کے فایدے کے ساتھ سیاحوں کو مہابنڑ کی خوبصورتی میں کیی گنا اضافہ ملے گا۔

کنزرویٹر وایلڈ لایف ملاکنڈ ڈویژن محمد فائق خان، پراونشل پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد ایاز صاحب ، سجاد صاحب ڈی ایف او  بونیر، ای...
08/02/2026

کنزرویٹر وایلڈ لایف ملاکنڈ ڈویژن محمد فائق خان، پراونشل پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد ایاز صاحب ، سجاد صاحب ڈی ایف او بونیر، ایس ڈی او پیسکو بونیر محمد اصف خان، رحمت صاحب انجینئر کنزویٹر افس ملاکنڈ، شکیل خان رینج افسر وائلڈ لائف بونیر ،اور جنگلی حیات ضلع بونیر کے افیشلز کا سیاحتی مقام مہابنڑ کا دو روزہ دورہ۔
مہابنڑ کیمپنگ پاڈز، جنگل ، اتلہ صوابی ٹو بونیر مہابنڑ روڈ کا بھی وزٹ۔
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سید محمد خورشید باچا نے وفد کا استقبال کیا، مہابن کی جغرافیہ، ملاکنڈ ہزارہ اور مردان ڈویژن کو ملانے والا 8000 فٹ بلندی پر واقع مہابنڑ، صوابی ٹو ملکا مہابنڑ روڈ کنکٹیویٹی،ٹوریزم پوٹینشل جنگل اور جنگلی حیات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔
کنزرویٹر ملاکنڈ ڈویژن اور پراجیکٹ ڈیریکٹر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ مہابن جنگلی حیات کا بہترین مسکن ہے یہاں کی جنگلی حیات کا تحفظ ھم سب کی ذمہ داری ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف مہابن میں، کوارکس بنج، چیڑ، گل نمیر،پسیڑ، برتھ، الوو کے جنگل اور جنگلی حیات کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جلد اقدامات اٹھائے گی ۔
کیمپنگ پوڈز کے وزٹ کے بعد وہاں سے کیلیاو کنڈاو، مہابن ٹاپ صوابی ٹو بونیر سیاحتی روڈ، گھنے جنگلات اور سیاحی و تفریحی مقامات کا پیدل دورہ کیا۔ جگہ جگہ معزز مہمانان نے جنگلی حیات ضلع بونیر کے اھلکاروں کے ساتھ مختلف نسل کے جنگلی حیات پر تفصیلی بحث کی۔ واپسی پر برف بھاری سے بھی معزز مہمانان لطف اندوز ہوئے۔ کیپمنگ پوڈز پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے معزز مہمانوں کا کہنا تھا کہ خیبر پختومخواہ میں اس طرح کے جنگلات بہت کم ہے یہاں ھزاروں سال پرانے درخت ہیں، یہاں اکر بہت اچھا لگا اور اسطرح کا پروٹیکٹیڈ جنگل ہم نے کہی نہیں دیکھا ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ایاز خان نے کہا کہ جنگلی حیات اور سیاحت کی فروغ کیلئے یہاں کے مقامی کمیونیٹی کے ساتھ ملکر نہ صرف ھم جنگلی حیات کی تحفظ کو یقینی بنائیں گے بلکہ اس سے منسلک سیاحت کے فروغ کیلئے بہت جلد اقدمات بھی کریں گے۔ کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات جناب محمد فائق خان نے کہنا تھا کہ کوارکس بنج کا اتنا بڑا جنگل پہلی بار دیکھ رہا ہوں یہاں بہت پوٹینشل ہے اور نایاب قسم کی جنگلی حیات کے نسلیں ہیں جن کو محفوظ بناکر نہ صرف جنگلی حیات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے بلکہ ایکو ٹورزم کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بہت سارے آئیڈیاز ساتھ لیکر جارہے ہیں اور انشاء اللہ یہاں جلد اچھے پرجیکٹ لیکر آئیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید محمد خورشید باچا کی تگ و دو سے مہابنڑ 2022 میں سائٹ فار سپیشل سائنٹیفک انٹرسٹ SSSI ڈیکلیئر ہو چکا ہے۔ یہاں شکار اور درخت کی کٹائی سختی سے منع ہے اور حکومت کا اس علاقے پر خصوصی توجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قبل از وقت کچھ نہیں کہہ سکتے البتہ بہت جلد اس علاقے کی ترقی، جنگلی حیات کی فروغ اور ایکو ٹورزم کے حوالے سے پراجیکٹس شروع کریں گے۔
صوابی ٹو ملکا بونیر مہابنڑ روڈ کے بارے میں انجینئر سید اسد باچا نے مہابن ٹاپ پر اتلہ ٹو ملکا،امازی سڑک کے حوالے سے مہمانوں کو بریف کیا اور کہا کہ ڈیڑھ کلومیٹر سڑک کی تعمیر سے صوابی بونیر رابطہ ممکن بنایا جا سکتا ہے اور پورے پاکستان کے سیاح صوابی سے مہابن تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جسکا ذیادہ تر حصہ تعمیر ہوگیا یے۔ اسلئے اس سڑک کی تعمیر ناگزیر یے۔ سید محمد خورشید باچا نے ائے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور عوام سے پرزور مطالبہ کیا کہ غیر قانونی کٹائی اور شکار سے اجتناب کریں تاکہ بھاری جرمانوں سے بچ سکیں اور جنگل و جنگلی حیات فروغ پا سکیں ۔
وایلڈ لایف ڈویژنل اور صوبائی افیسرز نے سید خورشید باچا کا سیاحت کے فروغ کیلئے 8 سالوں کی جدوجہد، جنگلات کی بچاو ، جنگلی حیات کی بقاء اور نشونما کی سوچ اور اقدامات کو سراہا ۔

06/06/2025
05/06/2025
05/06/2025

بڑی عید پر سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری
خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے صوبے کے سیاحتی مقامات پر موجود تمام کیمپنگ پاڈز کے ریٹس کم کرنے کا اعلان کردیا۔ اعلان کا مقصد سیاحوں کو کم ریٹس میں بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔
سیاح کسی بھی کیمپنگ پاڈز میں بکنگ کیلئے اس نمبر 03413135666 پر کال کرکے بکنگ کروا سکتے ہیں۔
Pakistan Tourism Development Corporation (PTDC)
Directorate General Information & PRs, KP
Governor Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Adventure Treks & Tours Pakistan
HUM News Tour Da Pekhawar Khyber Pakhtunkhwa Integrated Tourism Development Project - KITE Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums

03/06/2025

حکومت عوامی، کارکردگی مثالی
خیبرپختونخوا کے سیاحوں کیلئے خوشخبری!

صوبائی حکومت نے مختلف خوبصورت سیاحتی مقامات پر "کیمپنگ پاڈز" عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب سیاح قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

مقامات کی فہرست:

* شاران، وادی کاغان
* ٹھنڈیانی، ایبٹ آباد
* بمبوریت، کیلاش
* یارخون لشٹ، اپر چترال
* سرلاسپور، اپر چترال
* گبین جبہ، وادی سوات
* سلاتن، وادی سوات
* ملکہ مہابن، بونیر
* شہید سر، بونیر
* الائی میدان، بٹگرام
* یخ تنگئی، شانگلہ
* سمانہ، اورکزئی

آسان آن لائن بکنگ دستیاب ہے۔

بکنگ نمبر:03413135666
ٹورازم ہیلپ لائن: 1422

Address

Bunerwal

Telephone

+923468383376

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Beauty Of Malka Mahaban - Buner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category