15/08/2025
خیبر پختونخوا (ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف دیہات اور قصبے) سیلاب کی لپیٹ میں💧
خشکی اور تری ہر جگہ لوگوں کے اعمال کے نتیجے میں فساد چھا گیا ہے تاکہ اللہ ان کی بعض کرتوتوں کا مزہ چکھائے تاکہ یہ رجوع کریں(30:41).
یہ صرف قدرتی آفت نہیں — یہ ہماری اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے۔ جنگلات کاٹنا، نکاسیٔ آب کے راستے بند کرنا، پانی کی گزرگاہوں پر تعمیرات اور ماحول کو گندا کرنا — یہ سب ہمارے ہی ہاتھوں کی کمائی ہے۔
🌱 درخت لگائیں،
🚫 قدرتی راستے بند نہ کریں،
🏗 پانی کے بہاؤ کی جگہ پر عمارت نہ بنائیں،
♻ صفائی کا خیال رکھیں۔
اے اللہ! ہم پر رحم فرما اور ہمیں اپنی روش بدلنے کی توفیق دے۔ آمین۔