Hoorain Travel and Tours

Hoorain Travel and Tours Hoorain Travels is pleased to provide all facilities related to Travel and Tour under one roof.

We Deal in Umrah, Hajj, Executive Umrah and Hajj, All Airline Tickets, Domestic Tour all over Pakistan and International Visit Visas

16/10/2021

Some very good news maaaasha ALLAH

29/03/2021

ضروری اعلان :

سعودی حکومت نے 14 مارچ 2021 کو

+ ورکرز کے معاہدوں اور کفالہ کی منتقلی
+ ایگزٹ ری انٹری ویزہ
+ اور فائنل ایگزٹ

کے قوانین میں کچھ ترامیم کا اعلان کیا ہے ۔ عوامی سہولت اور آگاہی کے لئے ان ترامیم کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے۔

نوٹ: کسی بھی ابہام کی صورت میں سفارت خانہ یا سعودی لیبر آفس سے رجوع کریں۔

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀

🎀 ورکر کی اقامہ منتقلی کی آزادی کی سروس

⛄ سروس کی تعریف
یہ ایک ایسی سروس ہے جو تصدیق شدہ معاہدوں کے مطابق تارکین وطن کے لئے ایک جگہ سے دوسری جگہ میں ملازمت کی منتقلی کا اہتمام کرتی ہے جو دونوں فریقوں کے مابین معاہدے اورطے شدہ شرائط و ضوابط کی روشنی میں مندرجہ ذیل شرائط پر ہوگی:۔

⛄ سروس سے استفادہ کرنے کی شرائط:
1) یہ کہ ورکر لیبر نظام کے تحت پیشہ ور کارکنوں میں سے ایک ہے ۔
2) کارکن نے سعودی عرب میں پہلی مرتبہ داخل ہونے سے موجودہ آجر کے ساتھ 12 ماہ مکمل کر لئے ہیں۔
3) ورکر آن ڈیوٹی ہے۔
4) ورکر کی خدمت منتقل کرنے کے لئے کوئی اور درخواست نہیں ہے۔
5) ملازمت کے معاہدے میں نوٹس کی شرط ہونے کی صورت میں نوٹس کی پابندی کرنا ضروری ہے۔

⛄ صورتحال جس میں سروس کی منتقلی بغیر شرائط کے لاگو ہو گی۔
1) ورکر کے پاس معاہدے کی عدم موجودگی (معاہدہ داخلے کے تین ماہ کے اندر رجسٹر ہونا ضروری ہے)۔
2) مسلسل تین ماہ تک ورکر کی تنخواہ کی عدم ادائگی۔
3) ورکر کے سعودی عرب میں داخل ہونے سے 90 دن تک آجر کی طرف سے ورک پرمٹ کا عدم اجراء۔
4) ورکر کا ورک پرمٹ یا اقامہ ختم ہونا۔
5) ورکر کی منتقلی کے لئے موجودہ آجر کی اجازت۔
6) آجر کی بصورت سفر و قید و وفات یا اور وجوہات کی بنا پر عدم موجودگی ۔
7) ورکر کی طرف سے تجارتی کور اپ کی نشاندہی بصورت یہ کہ ورکر ملوث نہ ہو۔

⛄ خدمت سے فائدہ اٹھانے کے لئے شرائط:

+ ورکر اور نئی کمپنی کا وزارت انسانی ترقی اور سماجی بہبود کے "قوی" پلیٹ فارم کی نئی سہولت میں رجسٹر ہونا۔
+ "قوی" پلیٹ فارم سے الیکٹرانک ملازمت کی پیش کش ہونا ۔

⛄ خدمت کی درخواست کرنے کے طریقہ کار

+ سروس چار مرحلوں میں مکمل ہوتی ہے۔
+ نئی اسٹیبلشمنٹ "قوی" پلیٹ فارم کے ذریعے ملازم کی خدمت کی منتقلی کی پیش کش کرتی ہے۔
+ ورکر ملازمت کی پیش کش پر نظرثانی کرتا ہے اور (قوی) پلیٹ فارم کے ذریعے ہی (قبول / مسترد) کا اختیار کرتا ہے۔
+ موجودہ اسٹیبلشمنٹ کو ورکر کی منتقلی کی درخواست سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
+ نوٹس کی مدت کا حساب شروع ہو جاتا ہے۔

⛄ "قوی" پلیٹ فارم پر سروس کو مکمل کرنے کے اقدامات :
1) سہولت کے اکاؤنٹ میں لاگ آن کریں۔
2) الیکٹرانک سروس سے "ملازم منتقلی" کی خدمت کا انتخاب کریں۔
3) "خدمت کی منتقلی کی سروس" منتخب کریں۔

🌍 عام سوالات

⛄ کیا یہ خدمت کاروباری مالکان کو ویزا کے اجرا پر اثر انداز ہوگی؟
😶 نہیں۔

⛄ جب معاہدہ کی مدت پوری کرنے سے قبل ورکر چھوڑ کر چلا جائے تو کیا موجودہ اسٹیبلشمنٹ کو فوری ویزا دیا جائے گا؟
😶 ہاں ، کمپنی کو شرائط و ضوابط کے مطابق فوری ویزا دیا جائے گا۔

⛄ کیا غیر ملکی ورکر سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد اپنے پہلے سال کے دوران ملازمت منتقل کرسکتا ہے؟
😶 ہاں ، مگر موجودہ اسٹیبلشمنٹ کی منظوری درکار ہو گی۔

⛄ کیا نوکری کی نقل و حرکت کی خدمت میں گھریلو ملازمین شامل ہیں؟
😶 نہیں۔

⛄ کیا وہ ورکر جس پر ڈیوٹی سے غیر حاضری کی شکایت درج ہو وہ نوکری کی منتقلی کی سروس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟
😶 نہیں۔

⛄ معاہدے سے متعلق تعلقات کے خاتمے کے لئے نوٹس کی مدت کا حساب کس طرح کیا جاتا ہے؟
😶 نوٹس کی مدت ملازمت کی پیش کش کو قبول کرنے اور موجودہ آجر کو مطلع کرنے کے ساتھ شروع ہوتی ہے۔

⛄ اگر نوٹس کی مدت معاہدہ میں متفقہ مدت سے کم ہو تو کیا طریقہ کار ہے؟
😶 کم سے کم مدت کا حساب لگایا جاتا ہے۔

⛄ کیا ورکر کو اقامہ اور ورک پرمٹ حاصل کرنا ہو گا ، یا معاہدہ کافی ہے؟
😶 غیر ملکی ورکر کو اقامہ ، ورک پرمٹ ، اور تصدیق شدہ معاہدہ حاصل کرنا ہوگا۔

⛄ کیا غیر ملکی مزدور کو اسٹیبلشمنٹ کے ذریعہ پیش کردہ ملازمت کی پیش کش کی منظوری کے بعد کوئی سرکاری فیس ادا کرنا ہوگی؟
😶 نہیں بلکہ نئی کمپنی سروس سے متعلقہ فیس ادا کرے گی۔

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀

🎀 ایگزٹ ری انٹری ویزا کی سروس

⛄ سروس کی تعریف
+ یہ سروس ایک غیر ملکی ورکر کو"آبشر" پلیٹ فارم میں اپنے اکاؤنٹ کے ذریعہ کام کے معاہدے کی مدت کے دوران ایگزٹ ری انٹری ویزا جاری کرنے کے لئے درخواست جمع کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

⛄ خدمت استعمال کرنے کے ضوابط
+ یہ کہ غیر ملکی ورکر لیبر نظام کی شرائط کے مطابق پیشہ ورانہ ملازم ہو۔
+ کہ ورکر کے پاس صحیح طریقے سے تصدیق شدہ معاہدہ ہو۔
+ ورکر کا اقامہ درست ہو اور اس کی مدت اسکے سفر جا کر واپس آنے کی مدت سے زیادہ ہو۔
+ ورکر کا پاسپورٹ کم از کم 90 دن کے لئے کار آمد ہو۔
+ ایگزٹ ویزا کی درخواست دیتے وقت ورکر مملکت کے اندر موجود ہو۔
+ ورکر پر ٹریفک کی خلاف ورزی کا کوئی جرمانہ نہ ہو۔
+ فیس کی ادائگی کی جائے۔
+ ورکر ابشر کے ذریعے اس بات کو تسلیم کرے کہ اس کو اپنے آجر کی طرف سے دی گئی چھٹی کی مدت کے اختتام سے پہلے واپسی میں ناکامی کی صورت میں لاگو کئے جانے والے اقدامات کی سمجھ ہے۔


⛄ ایگزٹ۔ ری انٹری سروس کی تفصیلات :
+ ورکر اپنا اکاؤنٹ ابشر پلیٹ فارم "افراد" پر بنائے گا۔
+ ورکر ایگزٹ ری انٹری ویزا درخواست کے مالی اخراجات برداشت کرے گا۔
+ یہ سروس غیر ملکی ورکر کو اپنے فیملی ممبران کے لئے بھی ایگزٹ اور ری انٹری ویزا کی درخواست دینے کی اجازت دیتی ہے۔
+ ورکر ایگزٹ ری انٹری ویزا کو کینسل کرسکتا ہے۔
+ اگر ورکر اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتا ہے اور معاہدہ کی تکمیل کے لئے واپس نہیں آتا تو اس پر مستقل طور پر سعودی عرب میں کام کیلئے آنے پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔

🌍 عام سوالات
⛄ کیا یہ سروس آجر کے ذریعہ غیر ملکی ورکرز کے لئے ایگزٹ ری انٹری ویزا جاری کرنے کی سہولت کو ختم کردے گی؟
😶 نہیں یہ ایک اضافی سروس ہے جو ابشر پلیٹ فارم کے ذریعہ غیر ملکی ورکرز کے لئے مہیا کی گئی ہے۔

⛄ کیا غیر ملکی ورکر کی طرف سے ایگزٹ ری انٹری ویزا کی درخواست پر آجر کو کوئی فیس ادا کرنا پڑے گی؟
😶 نہیں۔

⛄ کیا آجر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ غیر ملکی ورکر کی طرف سے جاری کردہ ایگزٹ ری انٹری ویزا کینسل کر سکے؟
😶 نہیں۔

⛄ کیا معاہدہ ختم ہونے کی صورت میں ایگزٹ ری انٹری ویزا جاری کیا جاسکتا ہے؟
😶 نہیں۔

⛄ کیا کوئی غیر ملکی ورکر اپنے فیملی ممبران کے لئے ایگزٹ ری انٹری کی درخواست کرسکتا ہے؟
😶 ہاں۔

⛄ غیر ملکی ورکر کے چلے جانے اور معاہدہ کی تکمیل کے لئے واپس نہ آنے کی صورت میں کیا کاروائی کی جاتی ہے؟
😶 اس پر سعودی عرب میں مستقل طور پر کام کرنے پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔ معاہدہ کی خلاف ورزی کی صورت میں قابل اطلاق جرمانے بھی لاگو ہونگے۔

⛄ ایگزٹ ری انٹری ویزہ کی مدت کتنی ہے؟
😶 ویزا جاری کرنے کی تاریخ سے تیس دن ۔

⛄ کیا غیر ملکی ورکر کو ملٹی پل ری انٹری ویزا جاری کرنے کا اختیار ہے؟
😶 نہیں۔

⛄ کیا غیر ملکی ورکر کو ری انٹری ویزا کی میعاد بڑھانے کا اختیار ہے؟
😶 نہیں۔

⛄ کیا آجر بیرون ملک مقیم ورکر کے جاری کردہ ایگزٹ ری انٹری ویزا میں توسیع کرسکتا ہے؟
😶 ہاں۔

🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀

🎀 فائنل ایگزٹ ویزا سروس

⛄سروس کی تعریف
+ یہ سروس ایک غیر ملکی ورکر کو"آبشر" پلیٹ فارم میں اپنے اکاؤنٹ کے ذریعہ کام کے معاہدے کی مدت ختم ہونے پر یا دوران معاہدہ فائنل ایگزٹ ویزا جاری کرنے کے لئے درخواست جمع کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

⛄ خدمت استعمال کرنے کے ضوابط
+ یہ کہ غیر ملکی ورکر لیبر نظام کی شرائط کے مطابق پیشہ ورانہ ملازم ہو۔
+ کہ ورکر کے پاس درست طریقے سے تصدیق شدہ معاہدہ ہو۔
+ ورکر کا اقامہ کارآمد ہو ۔
+ ورکر کا پاسپورٹ کم از کم 60 دن کے لئے کار آمد ہو۔
+ ویزا کی درخواست دیتے وقت ورکر مملکت کے اندر موجود ہو۔
+ ورکر کے نام کوئی گاڑی نہ ہو۔
+ ورکر پر ٹریفک کی خلاف ورزی کا کوئی جرمانہ نہ ہو۔
+ ورکر پر کسی قسم کا کوئی حکومتی جرمانہ یا بقایاجات نہ ہوں۔
+ ورکر ابشر کے ذریعے اس بات کو تسلیم کرے کہ اس پر اپنے معاہدے کی تکمیل سے پہلے خروج نہائی کے فیصلے اور ابشر کے ذریعے درخواست دینے کی صورت میں کیا اقدامات لاگو ہونگے۔

سروس کی تفصیلات:
+ آبشر پلیٹ فارم "افراد" پر ورکر کے اکاؤنٹ کا ہونا۔
+ یہ سروس غیر ملکی ورکر کو اپنے فیملی ممبران کے لئے بھی فائنل ایگزٹ ویزا کی درخواست دینے کی اجازت دیتی ہے۔
+ ورکر فائنل ایگزٹ ویزا کو کینسل کرسکتا ہے۔
+ اگر ورکر اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتا ہے اور معاہدہ کی تکمیل کئے بغیر سعودی عرب سے فائنل ایگزٹ پر چلا جاتا ہے تو اس پر سعودی میں کام کیلئے آنے پرہمیشہ کیلئے پابندی عائد کر دی جائیگی۔

🌍 عام سوالات

⛄ کیا یہ سروس آجر کے ذریعہ غیر ملکی ورکرز کے لئے فائنل ایگزٹ ویزا جاری کرنے کی سہولت کو ختم کردے گی؟
😶 نہیں یہ ایک اضافی سروس ہے جو ابشر پلیٹ فارم کے ذریعہ غیر ملکی ورکرز کے لئے مہیا کی گئی ہے۔

⛄ کیا غیر ملکی ورکر کی طرف سے ایگزٹ ویزا کی درخواست پر آجر کو اطلاع دی جائیگی؟
😶 ہاں ورکر کی طرف سے کاروائی مکمل ہونے سے دس دن پہلے آجر کو نوٹس دیا جائے گا ۔

⛄ فائنل ایگزٹ ویزہ کی مدت کتنی ہے؟
😶 ویزا جاری کرنے کی تاریخ سے پندرہ دن ۔

⛄ اگر ورکر فائنل ایگزٹ کی مدت ختم ہونے تک سعودیہ سے باہر نہیں جاتا تو کیا کاروائی کی جائیگی؟
😶 یہ لیبر قوانین کی خلاف ورزی تصور کی جائیگی اور قانون کے مطابق اس پر سزا عائد کی جائیگی۔

⛄ کیا کوئی غیر ملکی ورکر اپنے فیملی ممبران کے لئے فائنل ایگزٹ کی درخواست کرسکتا ہے؟
😶 ہاں۔

⛄ کیا کوئی غیر ملکی ورکر اپنا اور اپنے فیملی ممبران کے فائنل ایگزٹ کینسل کرسکتا ہے؟
😶 ہاں۔

⛄ اگر غیر ملکی ورکر معاہدہ کی تکمیل کئے بغیر فائنل ایگزٹ پر چلا جائے تو اس صورت میں کیا کاروائی کی جاتی ہے؟
😶 اس پر مستقل طور پر سعودی عرب میں کام کیلئے آنے پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔

19/08/2020

Turkey Govt Full Scholarship MS / Mphil
With Monthly Stipend, Hostel and Food
Only 10 seats

06/08/2020

Marketing
Sales
Business development
Sale promotion

09/07/2020

Dear Travel Partner,

Greetings from Hoorain Travel and Tours

We are pleased to inform you that Dubai Visa Processing has resumed to normal. You are requested to kindly start applying as per the normal routine.

Please note that Dubai immigration is live and actively posting applications now whereas Abu Dhabi immigration will start posting from Sunday onwards.

Once again, we thank you for your kind patience!

For Visa and Tickets Feel Free to contact on :
0336-6514666 / 0334-9046664 / 0333-9057387

22/06/2020
11/04/2020

Documentary on Charsadda District

Charsadda is another district in the Khyber Pakhtunkhwa province documented in this short video. Located in the Valley of Peshawar, Charsadda lies about 29 kilometers from the provincial capital of Peshawar at an altitude of 276 meters.
The district is geographically organized into two primary parts: Hashtnagar and Duaba. The city hosts the ruins of what was once the ancient Gandharan capital city of Pushkalavati (meaning Lotus City in Sanskrit), and home of the Sanskrit grammarian Pāṇini.
The earliest archaeological deposits recovered at Charsadda are dated to ca. The later history of Charsadda can be traced back to the 6th century BCE. It was the capital of Gandhara from the 6th century BCE to the 2nd century CE. The ancient name of Charsadda was Pushkalavati, which was once the administrative center of the Gandhara civilisation.
The lush green fields in the backyard of mud mounds of Charsadda Fort is the first segment in the video documentary that is a living example of ancient era, glory past and civilization.
The second click is on the Rajjar sweets and special rice for which the district is famous all over the country. The sweets known as Rajjar Methai is so popular that it is being sent abroad as gift by local people to their near and dear ones.
The making process of famous and tasty Charsadda rice can also be seen in the video. Charsadda Mota chawal or rice is another famous delicacy of the district.
Then comes the magnificent structure of Pushkalavati Museum, the ancient name of Charsadda, and Sardaryab picnic spot. The beautiful colorful boats at Sardaryab River is a welcome sight in the district where thousands of tourists and picnickers come and enjoy a ride in the river.
The tourists also enjoy steak and fried fresh fish at the makeshift eateries established along the banks of river and roadside.

14/03/2020

حج مبارک

حج 2020 داخلے جاری ہیں-

پیکیج نمبر 1:-
کل -/620000 روپے

مکہ بلڈنگ کا فاصلہ حرم سے ذیادہ سے ذیادہ 1200 میٹر-
مدینہ بلڈنگ کا فاصلہ حرم سےذیادہ سے ذیادہ 700 میٹر-
ڈائریکٹ فلائٹ پہلے ہفتے میں پشاور سے-
2عمرے-

پیکیج میں 3 وقت کھانا، ٹرانسپورٹ وغیرہ شامل ہے-

پیکیج نمبر 2:-
کل -/575000 روپے

مکہ بلڈنگ کا فاصلہ حرم سے ذیادہ سے ذیادہ 1200 میٹر-
مدینہ بلڈنگ کا فاصلہ حرم سےذیادہ سے ذیادہ 800 میٹر-
ان ڈائریکٹ فلائٹ درمیان میں پشاور سے -
واپسی فلائٹ مدینہ سے حج کے بعد-

پیکیج میں 3 وقت کھانا، ٹرانسپورٹ وغیرہ شامل ہیں-

پیکیج نمبر 3:-
کل -/545000 روپے

مکہ بلڈنگ کا فاصلہ حرم سے ذیادہ سے ذیادہ 1600 میٹر-
مدینہ بلڈنگ کا فاصلہ حرم سےذیادہ سے ذیادہ 900 میٹر-
ان ڈائریکٹ فلائٹ درمیان میں پشاور سے-
واپسی فلائٹ مدینہ سے حج کے بعد-

پیکیج میں 3 وقت کھانا، ٹرانسپورٹ وغیرہ شامل ہیں-
HOORAIN TRAVEL AND TOURS

Phone-091-6514666
Cell- 03339057387
03349046664
Add-plaza 1 tangi road charsadda
[email protected]

03/03/2020

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
♻️ *سرکاری حج 2020 کے ترتیب وار مراحل* ♻️
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

عازمین حج کی رہنمائی کے لئے سرکاری حج اسکیم 2020 کے تمام مراحل اختصار کے ساتھ ترتیب وار پیش کئے جارہے ہیں۔▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓
💢 *درخواست فارم* 💢
☜ حج منسٹری کے اعلامیہ کے مطابق *25 فروری 2020* سے حج ایپلیکشن فارم جمع کرانے کا پراسیس شروع ہو چکا ہے۔ جوکہ بغیر کسی تعطیل کے *6 مارچ 2020* تک جاری رہے گا۔
☜ ہفتہ اور اتوار کو بینک صبح 10 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓
💢 *قرعہ اندازی* 💢
☜ درخواستیں وصول ہونے کے 2 سے تین دن کے اندر قرعہ اندازی ہوگی۔
☜ قرعہ اندازی کے نتائج منسٹری کی *ویب سائٹ* پر جاری کئے جائیں گے۔
☜ کامیاب امیدواروں کو بذریعہ *SMS* بھی آگاہ کیا جائے گا۔ اور مبارکباد کے *خطوط* بھی ارسال کئے جائیں گے۔
☜ قرعہ اندازی میں ناکام امیدوار اگلے دن سے اپنے پیسے واپس نکلوا سکیں گے۔▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓
💢 *حجاج کی تربیت* 💢
☜ عازمینِ حج کی تربیت کے کئے حج منسٹری کی طرف سے *حاجی کیمپ کے علاوہ ضلعی اور تحصیل سطح* پر ملک بھر میں *150* سے زائد تربیتی مراکز قائم کئے جائیں گے۔
☜ یہ تربیتی مراکز شہر کے کسی بڑے سرکاری ادارے، کسی شادی ہال، آڈیٹوریم میں قائم کئے جائیں گے۔
☜ اس ضمن میں عازمین حج کو منسٹری کی طرف سے میسج، لیٹر یا ویب سائٹ کے ذریعے تربیتی پروگرام کی اطلاع دی جائے گی۔
☜ تربیت کا بڑا مقصد عازمین حج کو تمام مراحل کی *الف* سے لے کر *ی* تک مکمل معلومات دینا ہوتا ہے۔ تاکہ حج کے سفر کے دوران کسی بھی مرحلے پر پریشانی سے بچا جا سکے۔
☜ حج کی تربیت کی ویڈیو، لٹریچر کتابچے اور لیکچر کے ذریعہ تربیت دی جائے گی۔
☜ تربیت کے تین سیشن ہونگے۔ ▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓
💢 *بائیومیٹرک (فنگر پرنٹس)* 💢
☜ اگلے مرحلے میں بائیو میٹرکس *(فنگر پرنٹس)* ہونگے جو کہ قریبی اعتماد سنٹر سے کروا سکتے ہیں۔
☜ منسٹری کی طرف سے میسج، لیٹر یا ویب سائٹ کے ذریعے بائیومیٹرک کے پروگرام کی اطلاع دی جاتی ہے۔
☜ اصل پاسپورٹ ہونا لازمی ہے اور سرکاری حج اسکیم کا میسج یا خط اعتماد سنٹر پر دیکھانا ہوگا۔
☜ بائیومیٹرک کی کوئی فیس نہیں۔
☜ بائیو میٹرکس کے بعد اپنے پاسپورٹ بمعہ بائیومیٹرک رسید متعلقہ بینک میں جمع کروا کر بینک نمائندے سے وصولی رسید لازمی لیں۔▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓
💢 *ماہ رمضان کی آمد* 💢
☜ ماہ رمضان میں سکون سے روضے رکھیں۔ خوب عبادت کریں۔
☜ اللہ تعالٰی سے حج میں آسانیوں کی دعائیں مانگیں۔
☜ ممکن ہو تو اعتکاف میں بیٹھیں۔
☜ ہو سکے تو مجھ گنہگار کے لئے بھی دعا کریں۔ ▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓
💢 *فلائیٹ شیڈول* 💢
☜ عیدالفطر کے 10 سے 15 دن کے فلائیٹ شیڈول جاری کیا جاتا ہے، جس میں آپ کی روانگی کے متعلق تمام تفصیل ہونگی۔
☜ اس کی اطلاع بذریعہ ویب سائٹ، میسج اور خط کے ذریعے دی جائے گی۔ ▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓
💢 *ویکسینیشن+ادویات* 💢
☜ تمام حاجی کیمپس میں ویکسینیشن کی سہولت تمام عازمین حج کے لیے مفت مہیا کی جاتی ہے۔
☜ حج فلائٹ سے 10 روز قبل ویکسینیشن لازمی کروا کر سرٹیفیکیٹ لیں گے۔ یہ سرٹیفیکیٹ سعودی ایئر پورٹس پر چیک ہوتا ہے۔
☜ سفر حج میں اپنے ساتھ لے جانے والی ادویات کی پیکنگ ہوگی۔ ▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓
💢 *فلائیٹ آپریشن(روانگی)* 💢
☜ روانگی سے 48 گھنٹے پہلے متعلقہ حاجی کیمپ سے پاسپورٹ، ٹکٹ، کارڈ، لاکٹ، ہاتھ کا کڑا اور تمام ضروری کاغذات کی وصولی ہوگی۔
☜ ادویات کی پیکنگ اس وقت بھی کروا سکتے ہیں۔
☜ اس کے بعد انشاءاللہ آپ کا سفر حج شروع ہوگا۔ ▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓
دعا ہے کہ اللہ پاک سب کو محفوظ سفر حج نصیب فرمائے اور اس سفر میں آسانیاں فرمائے۔ مجھ ناچیز کو دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔

*دعاؤں کی درخواست*
Hoorain Travels Staff
Office 7-8,
Plaza -1, Tangi Road
Charsadda
091-6514666
0336-6514666

Address

Plaza 1
Charsadda
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hoorain Travel and Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category