18/08/2026
پریس کلب اپر چترال کی سالانہ تنظیمِ نومکمل
محمد علی مجاہد صدر منتخب
اپر چترال: پریس کلب اپر چترال کی سالانہ تنظیمِ نو کا عمل مکمل کرلیا گیا، جس میں تمام ممبران کی باہمی مشاورت اور متفقہ فیصلے کے بعد سال 2026_27 کیلئے نئی کابینہ تشکیل دی گئی۔
سالانہ تنظیمِ نو کے سلسلے میں سلیکشن کا عمل صدر اپر چترال بار ایسوسی ایشن نواب خان ایڈووکیٹ کی موجودگی میں مکمل کیا گیا، جس کے بعد نئی کابینہ نے آئندہ ایک سال کے لیے پریس کلب اپر چترال کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
متفقہ فیصلے کے مطابق محمد علی مجاہد صدر، سہیل احمد جنرل سیکریٹری، سرفراز شاہد فنانس سیکریٹری، جمشید احمد نائب صدر، عالیہ اشرف انفارمیشن سیکریٹری، حبیب الدین آفس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
نومنتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پریس کلب اپر چترال صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، صحافتی اقدار کی پاسداری اور علاقے کے عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار مزید فعال انداز میں ادا کرے گا۔
اس موقع پر ممبران نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صحافی برادری کے اتحاد، فلاح و بہبود اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔