07/12/2025
چاؤموس فیسٹیول کا پہلا فنکشن سرازاری کی مبارک شام سے شروع ہوتا ہے، جو میرے تمام عزیز کلاشم بھائیوں اور بہنوں کے لیے خوشیوں بھرا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ موقع ہمارے ثقافت، محبت اور اتحاد کی عکاسی کرتا ہے، جہاں ہم سب مل کر اپنی روایات کو زندہ رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ خلوص اور اخوت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو خوشیوں، سلامتی اور کامیابیوں سے نوازے اور یہ تہوار ہمارے دلوں میں محبت کے چراغ روشن کرے۔