10/06/2022
اسلام علیکم دیروجو
جیسا کہ آپ لوگوں کے علم میں ہوگا کہ سابقہ حکومت پاکستان تحریک انصاف نے دیر اپر اور خاص کر تحصیل دیر اپر میں کیڈٹ کالج بنانے کا وعدہ کیا تھا جو ابھی چراگلئ کے مقام پر اس پر باقاعدہ کام کا آغاز ہوچکا ہے لیکن کچھ لوگ اس کے خلاف ایک ہوکر اس کے خلاف سازش کررہے ہیں اور میں نے سنا ہے کہ یہ منصوبہ کسی اور تحصیل کو منتقل کیا جارہا ہے لیکن دوسری طرف ھمارے دیر ٹاون کے میڈیا والے سو ہورہے ہے اور دیروجو آپ لوگوں کو پتا تب چلے گا جب یہ منصوبہ کسی اور جگہ منتقل کیا جائے گا میں تحصیل دیر کے سیاسی کارکنان اور خاص کر ڈی سی جناب اجمل خٹک صاحب سے درخواست کرتا ہو کہ اس منصوبے کے خلاف لوگوں کے جو تخفظات ہے اس کو دور کر کے اس منصوبے پر کام تیز کرکے اس کو ٹائم پر مکمل کیا جائے اور تحصیل دیر کے عوام اور نوجوانوں کو کہنا چاہتا ہو کہ مہربانی کرکے اٹھو اور اپنے حق کیلئے لڑو ورنہ بعد میں پچتھاو گے