SN Group of Business

SN Group of Business Business_Man ❤️
Future billioner Insha Allah 🔴

04/08/2025

جب آپ دوکان شروع کرتے ہیں تو آپ کی اپنی مرضی نہیں چلتی، اور جو اپنی مرضی کرتے ہیں، پھر ان کی دوکان نہیں چلتی۔ (زمان میتلا)

"بزنس پوسٹ" 🌹آپ ہزاروں روپے کمانا چاہتے ہیں تو پہلے چند سو روپے کمانا سیکھیں اور لاکھوں کمانے کے لیے سب سے پہلے ہزاروں ر...
04/08/2025

"بزنس پوسٹ" 🌹
آپ ہزاروں روپے کمانا چاہتے ہیں تو پہلے چند سو روپے کمانا سیکھیں اور لاکھوں کمانے کے لیے سب سے پہلے ہزاروں روپے کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔

اپنی زندگی میں سہولیات پیدا کرنے کے لیے آپ کو سب سے پہلے مشکلات سے کھیلنے اس میں سروائیو کرنے کا ہنر سیکھنا چاہیے۔۔

ذہن نشین کر لیجیے کہ مستقل کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ اس دنیا میں موجود نہیں ہے ہاں عارضی کامیابی کے بہت سارے شارٹ کٹ ہیں جیسے کسی کا حق کھا جائیں ، کسی دو نمبر راستے کا انتخاب کریں وغیرہ وغیرہ ۔۔۔
یہاں آپ کو عارضی طور پر کامیابی مل سکتی ہے جو وقت کے ساتھ بد ترین ناکامی ثابت ہوگی جہاں نہ سکون ہوگا نہ عزت نہ رحمتوں کے سائے ملیں گے نہ ہی فرمانبردار اولاد نہ وفا داری جیون ساتھی ۔۔۔
یہاں کچھ بھی نہیں ملتا ۔۔

مستقل کامیابی چاہیے تو درست راستے کا انتخاب کیجیے قدم بہ قدم آگے بڑھنے کا سفر جاری رکھیں ۔۔
ایک لاکھ والی نوکری چاہیے تو بیس تیس ہزار سے ہی شروعات کرنی ہوگی ۔
کاروبار میں لاکھوں کمانا چاہتے ہیں تو چند سو روپے سے بنیاد رکھنی پڑے گی ۔۔
چھوٹے سے کام کو بہت بڑا سمجھ کر آغاز کرنا پڑے گا اپنی " میں" مارنی پڑے گی اپنی ڈگری کا خ*ل اتار کر میدان میں اترنا پڑے گا ۔۔
پوری ٹیم چاہیے تو سب سے پہلے خود کو بطور لیڈر ، بطور ممبر پیش کریں اپنا پسینہ بہائیں ، اپنے کام کی جگہ پر صفائیاں خود کریں ہر چھوٹا کام خود سے کریں اور خود کو اپنے کاروبار کو وہاں تک لے جائیں جہاں آپ ہر کام کے لیے لوگ ہائر کر سکیں ۔۔۔۔

مگر تب تک سب کچھ آپ ہی ہیں تو سب کچھ آپ کو ہی کرنا پڑے گا ۔۔۔۔

بس ایک بات یاد رکھیں کہ اپنی " میں" ضرور ماریں مگر " عزت نفس" کے ساتھ کوئی سمجھوتہ مت کریں ۔۔
بطور بزنس ویمن کسی کسٹمر کو یہ اختیار مت دیں کہ وہ آپ سے خریداری کرنے کی آڑ میں جو چاہے بکواس کرے۔۔ سٹریٹ فارورڈ رہیں پروفیشنل رویہ اختیار کریں جہاں لگے کوئی آپ سے خریداری کی آڑ میں کچھ اور چاہتا ہے وہاں ایسے کسٹمر پر لعنت بھیج کر اسے سیدھا بلاک کر دیں اس کے سکرین شاٹ لگا کر اس پر لمبی لمبی تحریریں لکھ کر اپنا وقت ضائع مت کریں کیوں کہ گند میں منہ ماریں یا ہاتھ گندگی لگ جائے گی ۔۔۔۔

اپنے لفظوں پر توجہ دیں پروڈکٹ بیچنے کے لیے مارکیٹنگ اسٹریٹجی ضرور اپنائیں مگر ایسے لفظوں کا چناؤ مت کریں کہ موسمی مینڈک بھی آ ٹپکیں ۔۔۔
اپنی جانو ، گرل فرینڈ کے لیے خرید لیں وغیرہ وغیرہ ۔۔

ایسے الفاظ اگر مرد حضرات بھی بطور سیلر استعمال کریں تو معیوب لگتا ہے تو پھر آپ خواتین کو تو زیادہ محتاط رہنا چاہیے ۔۔۔۔

ریچ بڑھانے کے لیے بزنس ائیڈیاز پر فوکس کریں لیکن غیر مناسب اور فضول ویڈیوز یا جملے مت لکھیے ۔۔۔
اس طرح آپ دیہاڑی تو لگا سکتے ہیں مگر بزنس نہیں کر سکتے بزنس کو بڑے مقام پر نہیں لے جا سکتے ۔۔۔۔

یہ میری ذاتی رائے ہے ۔۔"

ملگروں دہ زاڑہ دہ اِحلاص نہ مرستہ اوکے 🙏♥️
30/09/2024

ملگروں دہ زاڑہ دہ اِحلاص نہ مرستہ اوکے 🙏♥️

وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُزِلُّ مَن تَشَاءُاور وہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے.انسان جب نفرت ، ...
24/07/2021

وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُزِلُّ مَن تَشَاءُ
اور وہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے.
انسان جب نفرت ، حسد اور بے وقوفی میں کمال درجے تک پہنچ جاتا ہے تو پھر اسکو تنقید برائے تنقید کی لت لگ جاتی ہے.
خود کو دوسروں سے بہتر سمجھنے لگ جاتا ہے.پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل کوٹو پیج سے کچھ اسطرح کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں.
صہیب آحمد کیساتھ مختصر عرصہ گزار چکا ہو مگر اتنا جان گیا ہو کہ اس کے دل میں اپنوں کیلئے تو دور کی بات مخالف پارٹیوں کے لئے بھی کبھی نفرت اور ہلکے الفاظ استعمال کرتے ہوئے نہیں سنے.
سلام ہے اس کے بڑے ظرف کو جب کوٹو میں صفائی کی ایک معمولی سی سرگرمی اس کے کہنے پر ٹی ایم او صاحب نے کی تو یو سی کوٹو پیج اس کو اپنا لیبل لگانے میں لگ گئے . اسکے بعد ایک موصوف پر انتہائی بڑے نوعیت کا ایک الزام اور ساتھ میں ایف ائی آر بھی . تو یہی صہیب تھا جو ھر مھاد پے ان کے ساتھ تھا……
بجلی کے معاملے پر احتجاجی مظاہرے کے دوران جیسے ہی صہیب بھائی کو تقریر کیلئے بھلایا جانے لگا تو انہوں نے ویڈیو ہی بند کردی .
اور اب یہ گزشتہ رات والا پوسٹ جو اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے .
یہ لوگ مخالف پارٹیوں کا کچھ بگاڑے یا نہ بگاڑے مگر تحریک انصاف کا جنازہ بہت خوب اٹھارہے ہیں. اپس میں دراڑ اور نفرتوں کو ھوا مل رہی ہے.
خدارا ایسے روئے اپ کیلئے تباہی اور بدنامی کا باعث بن رہے ہیں.آج بھی میرے خیالوں کی تپش زندہ ہے
میرے گفتار کی دیرینہ روش زندہ ہے،
آج بھی ظلم کے ناپاک رواجوں کے خلاف
میرے سینے میں بغاوت کی خلش زندہ ہے۔

Address

Dir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SN Group of Business posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share