
03/08/2025
جشن کمراٹ فیسٹیول 2025 – ایک رنگا رنگ ثقافتی سنگم
شائقین کے لیے عظیم الشان خوشخبری! وادی کمراٹ میں ہونے جا رہا ہے ایک یادگار اور پُررونق ایونٹ – جشن کمراٹ فیسٹیول 2025، جو 18 ٹو 26 اگست کو منعقد ہوگا۔ یہ فیسٹیول نہ صرف تفریح اور ثقافت کا حسین امتزاج ہوگا بلکہ مقامی روایات کو زندہ رکھنے کا بھی ایک شاندار ذریعہ بنے گا۔
فیسٹیول کی جھلکیاں:
• شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ
• دلچسپ روایتی کھیل
• جادوئی کلچرل نائٹ اور بون فائر
• مقامی اور معروف شعراء کا مشاعرہ
• پرکشش کلچرل ریمپ واک
• دل دہلا دینے والی آتش بازی
• مہارت پر مبنی نشانہ بازی
گاڑی ریسلنگ
• شائقین کے لیے سوال و جواب سیشن اور روزانہ انعامات
• اور بہت کچھ!
یہ ایونٹس پاکستان سطح پر ہوں گے، اور تمام سرگرمیوں کو بھرپور طریقے سے پیش کیا جائے گا۔
شرکت کریں، جیتیں، اور جشن منائیں!
فیسٹیول میں کرکٹ ٹیمز اور روایتی کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے 16 اگست تک رجسٹریشن لازمی ہے۔
اسپانسرشپ اور اونرشپ کے لیے ابھی رابطہ کریں:
جشن کمراٹ فیسٹیول – جہاں روایات اور تفریح ایک ساتھ جلوہ گر ہوں