ImSan Tours

ImSan Tours Our mission is to provide our client(s) best travel, hotel reservation and ticketing services,

03/05/2026
‏زیر نظر ریڈار کی تصویر سے صاف واضح ہے کہ آج ہماری ائیر بلیو کی پرواز کو سکردو لینڈ کرنے میں کس قدر دشواری کا سامنا کرنا...
14/07/2025

‏زیر نظر ریڈار کی تصویر سے صاف واضح ہے کہ آج ہماری ائیر بلیو کی پرواز کو سکردو لینڈ کرنے میں کس قدر دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

آج اسلام آباد سے سکردو کی فلائیٹ صبح آٹھ بج کر پینتالیس منٹ پر روانہ ہونا تھی مگر تاخیر کا شکار ہوئی تو روانگی کا وقت دوپہر 12:40 کر دیاگیا، مقررہ وقت پر جہاز میں بٹھا تو دیا گیا مگر پھر بتایا گیا کہ سکردو میں بارش ہو رہی ہے، انتظار کیا جائے گا۔
آدھے گھنٹے بعد بتایا گیا سکردو میں بارش تو رک گئی ہے مگر راستے کا موسم خراب ہے ہم مزید انتظار کریں گے
2:15 پر جہاز کو ٹیک آف کے لیے گرین سگنل ملا تو جہاز اڑان بھرنے کے لیے رن وے پر آ گیا

تقریبا 2:25 پر جہاز نے ٹیک آف کیا، جہاز کے کپتان نے بتایا کہ ہم 3:10 پہ سکردو ائیر پورٹ پہ لینڈ کریں گے اور تقریبا 2:52پر نانگا پربت کے اوپر سے گزریں گے
ابھی 2:50ہی ہوئے تھے کہ جہاز کو خراب موسم نے آ لیا، جہاز نے ہچکولے کھانے شروع کر دیے۔ کھڑکی سے جھانک کر دیکھا تو ہم نانگا پربت سے گزر رہے تھے جسے بادلوں نے گھیرا ہوا تھا۔ اگلے دس منٹ کا سفر میری اب تک کی زندگی کا مشکل ترین ہوائی سفر تھا۔اتنی ائیر ٹربیولینس کا مشاہدہ میں نے آج سے پہلے کبھی نہ کیا تھا۔یوں لگتا تھا جہاز بس ہوا کے رحم و کرم پر ہے۔کبھی اچانک کئی فٹ نیچے آ گرتا اور کبھی ہچکولے کھانے لگتا۔ میری اہلیہ بغل میں بیٹھی آیت الکرسی کا مسلسل ورد کیے جا رہی تھیں، جہاز میں سناٹا چھایا ہوا تھا، البتہ گھبراہٹ سے پیدا ہونے والی مسافروں کی خود کار آوازیں اس سناٹے میں مزید پریشانی کا سامان پیدا کر رہی تھیں، کبھی کبھی گھبرائی ہوئی ائیر ہوسٹس کی آواز آتی، “خواتین و حضرات موسم کی خرابی کی وجہ سے پرواز نا ہموار ہو رہی ہے، آپ سے گزارش ہے کہ اپنی نشستوں پہ بیٹھے رہیے اور سیٹ بیلٹ باندھ لیجے”

خیر اللہ اللہ کر کے جہاز نیچے آیا اور 3:06منٹ پر اس نے لینڈنگ پوزیشن لی، کپتان نے کیبن کرو کو اپنی سیٹوں پہ بیٹھنے کی ہدایت بھی کر دی، مگر لینڈنگ سے دو تین منٹ پہلے جب جہاز کا زمینی فاصلہ صرف دو ہزار فٹ رہ گیا تھا تو پائلٹ نے اسے پھر ہوا میں بلند کر لیا،ہوا میں دو تین چکر کاٹنے کے بعد پائلٹ نے بتایا کہ میں لینڈنگ کی ایک کوشش کر چکا ہوں مگر تیز ہوا اور نا سازگار موسم مجھے لینڈنگ کی اجازت نہیں دے رہا، پائلٹ نے بتایا کہ وہ ایک اور کوشش کریں گے، ناکام ہوئے تو اسلام لوٹ جائیں گے۔
کچھ دیر کے بعد پائلٹ نے ایک اور ناکام کوشش کی، رن وے کی سیدھ میں جہاز کو لایا مگر دریائے سندھ اور اس کے اطراف میں موجود پہاڑوں کو نیچے چھوڑتا ہوا دوبارہ فضا میں بلند ہو گیا

اس کے بعد پائلٹ نے ہوا میں کئی چکر لگائے جو ریڈار کی تصویر میں بھی نظر آ رہے ہیں، اب پائلٹ جہاز کو چودہ ہزار فٹ کی بلندی پر دوبارہ لے جا چکا تھا، صاف نظر آ رہا تھا کہ وہ اسلام آباد واپسی کا ارادہ کر چکا ہے، کنٹرول ٹاور کو بھی واپس جانے کا کہہ دیا گیا، لیکن دوسری طرف مشکل یہ تھی کہ راستے کا موسم بھی مسلسل خراب ہو رہا تھا، مسافروں کو خوف تھا کہ پہلے جیسی خوفناک صورتحال سے دوبارہ گزرنا پڑے گا،
بہرحال کچھ دیر ہوا میں چکر کاٹنے کے بعد پائلٹ نے آخری بار لینڈنگ کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا، دریائے سندھ کے کچھ اوپر فضا میں جھولتا جہاز دھیرے دھیرے رن وے کی طرف بڑھ رہا تھا، تیز ہوا دونوں جانب کے پہاڑوں کو چیرتی ہوئی اپنا دباو بڑھا رہی تھی، پائلٹ نے پھڑپھڑاتے جہاز کو لینڈ کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا تھا جو پچھلے پچاس منٹ سے رن وے کے اوپر چکر کاٹ رہا تھا۔مسافر سانس روکے بیٹھے تھے، جہازجھومتا جھامتا آہستہ آہستہ نیچے آ رہا تھا۔جیسے ہی جہازکے ٹائروں نے رن وے کو چھوا پورا جہاز مسافروں کی تالیوں سے گونج اٹھا

تحریر: اسد اللہ خان

23/05/2025
شاہی باغ اتروڑ سوات ۔۔کالام سے تقریبا 12 کلو میٹر مسافت پے یونین کونسل اتروڑ کا علاقہ آتا ہے  اتروڑ کے لوگ اپنے علاقے سے...
28/03/2025

شاہی باغ اتروڑ سوات ۔۔

کالام سے تقریبا 12 کلو میٹر مسافت پے یونین کونسل اتروڑ کا علاقہ آتا ہے اتروڑ کے لوگ اپنے علاقے سے زیادہ خوبصورت دل کے مالک اور انتہای مہمان نواز ہیں
دریا، پہاڑ،چشمے ،آبشاریں ،گلئشیر،جنگلات جھیلیں غرضیکہ ہر وہ چیز جسکی طلب ایک حقیقی سیاح رکھتا ہے وہ اتروڑ میں موجود ہے ۔
اتروڑ سے نکل کے ایک راستہ بائیں ہاتھ اوپر جاتا ہے جو بڈگوئ درہ سے ہوتا کمراٹ چلا جاتا ہے جبکہ ایک راستہ سیدھا جاتا ہے جوکہ گبرال کی طرف جاتا ہے ہم بائیں جانب مڑ گئے جدھر سے نیلگوں پانی کا ایک پہاڑی نالہ آکے دریاے گبرال میں مل رہا تھا ۔۔۔یہ نالہ شاہی باغ کی جانب سے آرہا تھا جوکہ ہماری منزل تھی ۔۔۔نالے کے ساتھ ساتھ راستے پے سفر کرتے ہم شاہی باغ کی جانب رواں دواں تھے ۔۔۔نیلا نالہ دریا کا روپ دھآر چکا تھآ جو مسلسل اترائ کی وجہ سے شور کرتا اور ٹھاٹھیں مارتا ساتھ چل رہا تھا ۔۔۔پاکستان بلکہ دنیا کا خوبصورت ترین راستہ تھا جس پے ہم سفر کررہے تھے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس راہ پے آتے جاتے ہم اکیلے ہی تھے ۔۔۔ان حسین مناظر کو اپنی آنکھوں کے زریعے قلب میں سموتے اور اپنے میموری کارڈ میں محفوظ کرتے ہم شاہی باغ کی جانب رواں دواں تھے ۔۔۔ہر موڑ کے بعد یہ خیال ہوتا کہ شاہد اس کے بعد شاہی باغ آجائے ۔۔۔تخیل میں شاہی باغ کی تصویر بنائے ہم حقیقی رائل گارڈن کو دیکھنے کے لیے بیتاب تھے ۔۔۔قریبا دو گھنٹے کے صبر آزما سفر کے بعد ایک پہاڑی موڑ مڑنے کے بعد شاہی باغ ہمیں اپنے سامنے نظر آرہا تھا ۔۔۔۔دریا دو حصوں میں تقسیم ہو چکا تھا اور ان دونوں حصوں کے درمیان سر سبز وشاداب وسیع میدان تھا جس میں جا بجا درخت نگینوں کی طرح لگے تھے ۔۔وادی کافی کھل چکی تھی ۔۔گاڑی سے اترتے ساتھ بچوں کو تاکید کی کہ جانوروں کو طعنہ زنی کا موقع نہ دینا اور سب گند خصوصا شاپر اور ریپر واپس ساتھ لے کے جانا ۔۔۔دریا کی بپھرتی لہریں بالکل خاموش ہو چکی تھیں ۔۔ہم خود گنگ شاہی باغ کے حسن سے لطف اندوز ہورہے تھے ۔۔دیودآر کے درخت کا ایک بڑا تنا دریا کے ایک حصے پے ڈال کے جزیرے پے جانے کے لیے پل بنایا گیا تھا ۔۔جزیرے کے بیچوں بیچ کیمپ لگائے ۔۔۔۔۔آج شاہی باغ کے شاہ ہم تھے کیونکہ اور کوئ تھا ہی نہیں ۔۔۔۔والدہ نے سلنڈر پے چائے بنانے کی کافی کوشش کی لیکن ہوا کی تیزی کی وجہ سے ناکامی ہوئ۔۔۔اماں کے بیٹے اور پوتوں نے بھی ٹراوٹ پکڑنے کی کافی کوشش کی لیکن انھیں بھی ناکامی ہوئ ۔۔۔شاہی باغ میں شاہ کی حیثیت سے گزارا وہ دن ایک یادگار دن تھا ۔۔۔۔۔وہ دن اور اسکی یادیں سب میرے میمری کارڈ میں محفوظ ہیں لیکن سب کو ضبط تحریر میں لاکر بھی شاہد میں شاہی باغ کی خوبصورتی کو بیان کرنے کا حق ادا نہ کرسکوں۔۔۔
تحریر

IMSAN
ImSan Tours

اگر آپ اس بار اپنا ٹریپ  میں سسسسسسکون  😍چاہتے ہیں تو پھر تاؤ بٹ نیلم ویلی کے اس خوبصورت اور پرسکون جزیرے میں ڈیرہ ڈالیں...
24/03/2025

اگر آپ اس بار اپنا ٹریپ میں سسسسسسکون 😍

چاہتے ہیں تو پھر تاؤ بٹ نیلم ویلی کے اس خوبصورت اور پرسکون جزیرے میں ڈیرہ ڈالیں 🥰

موسم بہار میں سیاحت کے لئے گلگت بلتستان کی سب سے خوبصورت علاقہ  وادی چندہ (Chunda Valley) بلتستان، گلگت بلتستان کے حسین ...
20/03/2025

موسم بہار میں سیاحت کے لئے گلگت بلتستان کی سب سے خوبصورت علاقہ
وادی چندہ (Chunda Valley) بلتستان، گلگت بلتستان کے حسین ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ موسم بہار میں وادی چندہ کی خوبصورتی اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ اس موسم میں وادی کا نظارہ کچھ یوں ہوتا ہے:
درختوں پر خوبصورت پھول کھلتے ہیں، خصوصاً چیری، خوبانی، سیب اور بادام کے درختوں کے پھول سفید اور گلابی رنگوں کی بہار لے آتے ہیں۔
سبزے کی چادر بچھ جاتی ہے، پہاڑوں کے دامن میں رنگ برنگے پھول کھلتے ہیں۔
موسم بہار مارچ سے شروع ہو کر مئی تک رہتا ہے۔
درجہ حرارت دن کے وقت معتدل (15-20 ڈگری سیلسیس) اور رات کے وقت کچھ ٹھنڈا ہوتا ہے۔
سیاحتی موسم کا آغاز ہوتا ہے، لوگ قدرتی مناظر، ہائیکنگ، ٹریکنگ اور فوٹوگرافی کا لطف اٹھاتے ہیں۔
مقامی کلچر اور روایتی کھانوں کا مزہ لیا جا سکتا ہے
نوروز (Nowruz) کا تہوار موسم بہار میں منایا جاتا ہے، جو روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے
اپریل اور مئی کے مہینے وادی چندہ کی سیر کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں کیونکہ اس وقت موسم خوشگوار اور قدرتی حسن اپنے عروج پر ہوتا ہے۔

Lets Go with Us to Sawat, Kalam, Malam Jaba, Bahrain for Grate Fun.
13/04/2023

Lets Go with Us to Sawat, Kalam, Malam Jaba, Bahrain for Grate Fun.

Address

Faisalabad
Faisalabad
38000

Telephone

+923216621431

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ImSan Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ImSan Tours:

Share