05/07/2026
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
"جب کوئی عالمِ دین دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو اسلام میں ایسا شگاف پڑتا ہے جسے کوئی چیز پُر نہیں کر سکتی۔" (حدیثِ پاک)
نہایت ہی دکھی اور رنجیدہ دل کے ساتھ، المنظر پلگرمز ٹریول اینڈ ٹورز رہبرِ انقلابِ اسلامی، رھبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی المناک اور پردرد شہادت (رحلت) پر امامِ زمانہ (عج)، مراجعِ عظام، بالخصوص زوارینِ کرام اور تمام جہانِ اسلام کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔
آج، جب امتِ مسلمہ انہیں نم آنکھوں کے ساتھ رخصت کر رہی ہے اور ان کی نمازِ جنازہ ادا کی جا رہی ہے، پورا عالمِ اسلام ایک عظیم، مدبر اور شجاع رہنما سے محروم ہو گیا ہے جن کی پوری زندگی مظلومین کی حمایت اور اسلام کی سربلندی کے لیے وقف تھی۔
بارگاہِ الٰہی میں دعا ہے کہ پروردگارِ عالم قائدِ ملتِ اسلامیہ کو جوارِ معصومین (ع) میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور تمام سوگواران کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
طالبِ دعا:
زوار سید منظر امام زینبی
(المنظر پلگرمز ٹریول اینڈ ٹورز)