Chourbat Valley Gilgit Baltistan

Chourbat Valley Gilgit Baltistan Chorbat Valley, وادی چھوربٹ, ཆོར་བད, is a beautiful Valley of Gilgit Baltistan

Chourbat Valley Gilgit Baltistan is totally apolitical page, our policy is to refrain from reporting political activities happening in the region, sole purpose of the page is to promote culture and scenic beauty of the region, any follower found abusing will be blocked mnnn

25/05/2026
گلگت بلتستان الیکشن 2026 کے سروے کے مطابق Pakistan Tehreek-e-Insaf بڑی مارجن سے کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اگر “45، 47” ...
23/05/2026

گلگت بلتستان الیکشن 2026 کے سروے کے مطابق Pakistan Tehreek-e-Insaf بڑی مارجن سے کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اگر “45، 47” والا معاملہ نہ ہوا تو یہ پہلا موقع ہوگا کہ وفاق میں مخلوط حکومت ہونے کے باوجود گلگت بلتستان کے عوام ایک ہی جماعت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ مختلف رپورٹس کے مطابق سیاسی سرگرمیاں بھی تیزی سے جاری ہیں۔ �

Wikipedia +2

سروے میں عوام کا کہنا ہے:

“ہمارا ووٹ صرف ایک بندے کے لیے ہے، باقی نمائندہ کون ہے اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا… بس Pakistan Tehreek-e-Insaf کا جھنڈا ہونا چاہیے۔”

یہ جذبات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ عوام شخصیات سے بڑھ کر اپنے نظریے اور پسندیدہ قیادت کے ساتھ کھڑی نظر آ رہی ہے، اور اسی وجہ سے گلگت بلتستان کی سیاست اس بار ایک نئے رخ کی جانب بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔

آخر کس منہ سے سیاسی جماعتیں چھوربٹ میں الیکشن مہم چلانے آ رہی ہیں؟کیا انہیں ذرا بھی احساس نہیں کہ وہ اسی خستہ حال چھوربٹ...
21/05/2026

آخر کس منہ سے سیاسی جماعتیں چھوربٹ میں الیکشن مہم چلانے آ رہی ہیں؟
کیا انہیں ذرا بھی احساس نہیں کہ وہ اسی خستہ حال چھوربٹ روڈ سے گزر کر عوام کے پاس پہنچتے ہیں، جس کی حالت برسوں سے ناگفتہ بہ ہے۔
نہ علاقے میں صحت کی بنیادی سہولیات موجود ہیں، نہ ہسپتالوں کا کوئی واضح نظام، اور نہ ہی تعلیمی اداروں کی حالت تسلی بخش ہے۔
اس جدید دور میں بھی چھوربٹ کے عوام بنیادی حقوق اور ضروری سہولیات سے محروم ہیں، مگر ہر الیکشن میں صرف وعدے، نعرے اور وقتی ہمدردیاں سننے کو ملتی ہیں۔
اب وقت آ چکا ہے کہ چھوربٹ کے عوام جذبات نہیں بلکہ اپنے علاقے کی حقیقی ترقی، سڑکوں، تعلیم، صحت اور بنیادی حقوق کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں۔
عوام کو صرف ووٹ کے وقت یاد کرنے والوں سے سوال پوچھنا ہوگا کہ آخر اتنے سالوں میں چھوربٹ کو کیا ملا؟

#اتحاد



خلقہ نمبر دو
عوامی ایکشن کمیٹی"چھوربٹ"
KHP TV Ganche
Suno Pakistan HD

21/05/2026

چھوربٹ کے آخری گاؤں فرانو میں اتحاد چھوربٹ کے نعروں سے گونج اٹھا

اتحاد گانچھے چھوربٹ سے تعلق رکھنے والے اتحاد گانچھے کا متفقہ امیدوار فدا منگول کی امیر آباد  آمد پر عوامی اجتماع پر، جہا...
15/05/2026

اتحاد گانچھے
چھوربٹ سے تعلق رکھنے والے اتحاد گانچھے کا متفقہ امیدوار فدا منگول کی امیر آباد آمد پر عوامی اجتماع پر، جہاں امیدوار نے آنے والے انتخابات کے حوالے سے عوام سے بھرپور سپورٹ کی درخواست کی۔ اس موقع پر اہلیانِ امیر آباد نے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ اور عمائدین سے ملاقات میں، جس میں تھنگ کھور لنک روڈ کے دیرینہ مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ عوامی مشکلات کو مدِنظر رکھتے ہوئے لنک روڈ کے مسئلے کے فوری حل اور عملی اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔
عوامی حلقوں نے اتحاد، ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے عزم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے متفقہ امیدوار کے حق میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

🌟 خوشخبری برائے طالباتِ علاقہ چھوربٹ و گردونواح 🌟گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول سکسا میں سال 2026 کے لیے F.A اور F.Sc ...
09/05/2026

🌟 خوشخبری برائے طالباتِ علاقہ چھوربٹ و گردونواح 🌟

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول سکسا میں سال 2026 کے لیے F.A اور F.Sc (سائنس و آرٹس ) میں داخلوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

✨ خصوصیات:
✔ سائنس اور آرٹس دونوں شعبوں میں معیاری تعلیم
✔ قابل اور تجربہ کار سبجیکٹ اسپیشلسٹ اساتذہ کی نگرانی
✔ طالبات کے لیے بہترین تعلیمی ماحول
✔ دور دراز علاقوں سے آنے والی طالبات کے لیے مفت ہاسٹل کی سہولت

📌 محدود نشستوں پر داخلے جاری ہیں، لہٰذا بروقت رجسٹریشن یقینی بنائیں۔

📞 رابطہ:
یوسف علی رینگچن
پرنسپل، گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول سکسا چھوربٹ
📱 +92 355 5138796

چھوربٹحاجی عبدالحمید کے بعد حاجی انور میچونگپا کو بھی اہلیان چھوربٹ نے واضح جواب دیا کہ ہم اتحاد چھوربٹ کے ساتھ ہیں اس ل...
05/05/2026

چھوربٹ
حاجی عبدالحمید کے بعد حاجی انور میچونگپا کو بھی اہلیان چھوربٹ نے واضح جواب دیا کہ ہم اتحاد چھوربٹ کے ساتھ ہیں اس لئے اب کسی بیرونی امیدوار کی حمایت نہیں کر سکتے، کیونکہ انہوں نے علاقائی مفاد اور اجتماعی اتفاق کو ترجیح دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حاجی انور نے سرکردہ گان خپلو کے ہمراہ چھوربٹ میں مرچھا، پرتوک اور پیون گاؤں کا دورہ کر کے انتخابی حمایت حاصل کرنے لئے گزارش کی، مگر انہیں بھی وہی جواب دیا گیا کہ اتحاد چھوربٹ جس امیدوار پر متفق ہوگا، سب مل کر اسی کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔ چھوربٹ کے عوام اس بار ذاتی یا انفرادی وابستگیوں کے بجائے ایک بڑے اجتماعی مقصد کے تحت کھڑے ہیں۔چھوربٹ میں اس وقت سب سے بڑی طاقت کسی ایک شخصیت کے بجائے “اتحاد” کا تصور بن چکا ہے، جس کے سامنے ذاتی خواہشات اور بیرونی اثر و رسوخ کی گنجائش کم ہوتی جا رہی ہے۔ کسی بیرونی امیدوار کی حمایت نہیں کر سکتے، کیونکہ انہوں نے علاقائی مفاد اور اجتماعی اتفاق کو ترجیح دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

01/05/2026

بعد از نمازِ جمعہ فرانو کے غیور عوام کی جانب سے ایک پُرامن احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، جس میں محکمۂ برقیات اور محکمۂ تعلیم کو درج ذیل مسائل سے آگاہ کیا گیا

بجلی کی مسلسل بندش کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گاؤں میں کارخانے بند ہونے کے باعث آٹے کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ گزشتہ دنوں انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے وعدے کے مطابق یہ مسئلہ تین دن کے اندر حل ہونا تھا، جو تاحال حل نہیں ہو سکا۔

ہائی اسکول فرانو میں اساتذہ کی کمی کے سلسلے میں ڈی ڈی ایجوکیشن سے عمائدینِ فرانو کی ملاقات ہوئی، جس میں ڈی ڈی صاحب نے یقین دہانی کروائی کہ گاؤں میں فوری طور پر دو اساتذہ فراہم کیے جائیں گے، مگر اس پر ابھی تک کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔

ہائی اسکول فرانو میں گریڈ ون کی ایک اسامی خالی ہے، جس پر ایک لینڈ ڈونر گزشتہ ایک سال سے کنٹریکٹ پر خدمات انجام دے رہا ہے۔ تاہم ناانصافی یہ ہے کہ کورو گاؤں سے کسی فرد کو تعینات کر کے فرانو لایا جا رہا ہے اور خالی اسامی کو کورو میں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گانچھے سے گزارش ہے کہ اس ناانصافی سے گریز کیا
جائے، بصورتِ دیگر فرانو کے عوام خاموش نہیں رہیں گے

فرزندِ چھوربٹ، ممتاز علی سکساوی کو ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس کے عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد!اللہ تعا...
01/05/2026

فرزندِ چھوربٹ، ممتاز علی سکساوی کو ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس کے عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد!
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ کو اپنے فرائض منصبی ایمانداری، دیانتداری اور خلوص کے ساتھ انجام دینے کی توفیق دے۔ آمین 🤲

28/04/2026

فری میڈیکل کیمپ:435 سے زائد مریض مستفید
گانچھے: ڈسٹرکٹ ہیلتھ گانچھے کے زیرِ اہتمام موضع امیر آباد چھوربٹ میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جہاں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹرز نے خدمات انجام دیں۔
کیمپ میں ڈاکٹر عاشق حسین لغاری (سرجیکل اسپیشلسٹ)، ڈاکٹر محمد علی جوہر (ENT اسپیشلسٹ)، ڈاکٹر وزیر محمد حسن (آئی اسپیشلسٹ)، ڈاکٹر ظہیر احمد (ماہرِ نفسیات) اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد کاظم نے شرکت کی اور مریضوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر چھوربٹ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے 500 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا، جبکہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ کیمپ کے انعقاد سے علاقے کے عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات میسر آئیں۔
کیمپ کے دوران سیکیورٹی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے مقامی تھانے کے عملے نے بھرپور تعاون فراہم کیا۔
اہلیانِ چھوربٹ امیر آباد اور عوامی ایکشن کمیٹی جنرل سیکرٹری محسن علی نے اس کامیاب اقدام پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد کاظم اور ان کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

Address

Chorbat Valley District Ghanche Gilgit Baltistan
Gilgit Baltistan
16800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chourbat Valley Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chourbat Valley Gilgit Baltistan:

Share