
01/11/2024
یکم نومبر کو یومِ آزادی گلگت کے موقع پر ہم ان عظیم ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان بہادر مجاہدوں کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کس طرح ہمارے اسلاف نے جرات، بہادری، اور عزم کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور ہمیں آزادی کی نعمت دی۔
آئیں اس تاریخی دن کو جوش و جذبے کے ساتھ منائیں اور اپنے ہیروز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں۔