22/07/2025
گلگت، دنیور:
قراقرم ہائی وے پر واقع دنیور اور سلطان آباد کے درمیان، دنیور نالے میں ایک صدی بعد اونچے درجے کا تباہ کن سیلاب آیا۔ شدید پانی کے بہاؤ نے سڑکوں اور قریبی آبادی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے ہنگامی الرٹ جاری کر کے عوام کو نالے سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔ ماہرین اس صورتحال کو موسمیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ قرار دے رہے ہیں۔