11/08/2023
آج مورخہ 11 اگست 2023 بروز جمعہ یادگار شہداء سکردو پر گلگت بلتستان یونائٹیڈ مومنٹ کی جانب سے حیدر شاہ رضوی شہید کی آٹھویں برسی اور طالبعلم رہنما اشرف سرکار کی تعزیتی ریفرینس پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی . جلسے میں معروف قوم پرست رہنماء و عوامی ورکر پارٹی گلگت بلتستان کے سربراہ بابا جان ٬ فدا ایثار مرکزی رہنماء جی بی یو ایم ٬جے کے ایل ایف کے سینئر نائب صدر صاحب خان نے خصوصی شرکت کیں ان کے علاوہ معروف حق پرست رہنما و چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی گنگچھے سید نزر کاظمی, عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے چیئرمین نجف علی بھی شریک تھے. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین محمد علی دلشاد ,محمد حسین عابدی, آخوند غلام محمد, قمر نجمی, جعفر بہشتی, کاچو ولایت, صاحب خان, فدا ایثار, نزر کاظمی, نجف علی, بابا جان شبیر مایار نے گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل اور زمینوں پر اسلام آباد کی گمشتہ بیوروکریسی اسٹبلشمنٹ سیاستدانوں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے دراندازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھرتی کے چپے چپے کی تحفظ کے عزم کا اظہار کیا. مقررین نے کرگل کھرمنگ ٹیقشی چھوربٹ سمیت گلگت بلتستان کے تمام قدیمی راہداریوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا. اس کے علاوہ ہندوستان کی جانب سے دریاء برد ہوکر کھرمنگ پہنچنے والے میتوں کو لائن آف کنٹرول کے پار ورثاء تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا. گلگت بلتستان سے فورتھ شیڈول سمیت تمام کالے قوانین کو انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے فی الفور ختم کیا جائے. قدرتی وسائل اور زمینوں کے تحفظ کیلئے اسٹیٹ سبجیکٹ رول کو بحال کیا جائے اور زمینوں اور قدرتی وسائل پر یہاں کے لوکل آبادی کی حق ملکیت کو بحال کیا جائے. انرجی کرائسس کے خاتمے کیلئے شغرتھنگ, ہرپوہ, غواڑی پاور پروجیکٹ کو فورا مکمل کیا جائے. گلگت بلتستان اسمبلی کو آئین سازی کے اختیارات تفویض کئے جائیں. شاہراہ بلتستان پر نقشے کے مطابق ٹنل تعمیر کرکے آئے روز ہونے والے اموات کا سدباب کرتے ہوئے مسافرین کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنائیں.