11/02/2023
استور سے سونی وطن گاؤں چورت کا سفر 10 فروری 2023
گلگت سے استور اڈے میں پہنچنے پر پتہ چلا کہ آج گاؤں چورت کی کوئی گاڑی نہیں آئی ہے۔
یہ سن کر عجیب سا لگا!
کیوں کہ میرے گاؤں کے لوگ اپنے گاؤں میں گاڑی دیکھے بنا چین سے نہیں بیٹھ سکتے۔ جب بھی برف پڑتا ہے تو سب سے پہلے چورت کی گاڑی استور پہنچتی ہے۔
بہر حال کسی لوکل جیپ والے کے سساتھ بات کر کے چند ساتھیوں کے ساتھ چورت کی طرف نکل پڑے۔
راستے میں خوبصورت جگہوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اور ساتھ ہی برف سے ڈھکے ہوئے پہاڑوں
کو دیکھتے ہوے ڈنگاٹ کے مقام پر پہنچے وہاں سے آگے روڑ میں تقریباً ایک فٹ کے قریب برف پڑی ہوئی تھی برف کو دیکھ کر ڈر لگنے لگا اور دعائیں پڑھنا شروع کیا 😝 جب ہائی سکول کے مقام پر پہنچے تو روڑ کا نام نشان تک نظر نہیں آرہا تھا چند ساتھی گاڑی سے اُترے اور روڑ کھولنے کا سوچ کے تھوڑا آگے گئے آگے جاکے دیکھا تو وہاں بھی یہیں حالت تھی۔
گاڑی کے نکلنے کے 10 فیصد بھی آسار نظر نہیں آئے۔ گاڑی واپس بیجھا اور پیدل چل پڑے
#بہرحال پیدل چلنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں تھا۔
اور خدا خدا کر کے گاؤں پہنچ گئے۔
جناب ڈپٹی کمشنر صاحب سے گزارش ہے کہ جتنا جلد ہو سکے روڑ کی بحالی کو ممکن بنائے اور علاقے کے لوگوں کے اس اہم مسئلے کو حل کریں شکریہ