13/08/2026
کنجو کشل نگر خاص سے تعلق رکھنے والے نعیم عباس نے جارجیا کی European International University سے ڈاکٹر آف میڈیسن (MD) کی ڈگری کامیابی سے حاصل کر لی ہے۔ یہ ان کے لیے، ان کے اہلِ خانہ اور دوست احباب کے لیے یقیناً ایک قابلِ فخر اور خوشی کا موقع ہے۔
نعیم عباس کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی محنت، لگن اور عزم کا ثمر ہے بلکہ گلگت بلتستان، خصوصاً ان کے آبائی علاقے اور اہلِ علاقہ کے لیے بھی باعثِ مسرت و افتخار ہے۔
ہم نعیم عباس کو اس اہم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں بھی کامیابیوں سے نوازے اور اپنے علم و ہنر کو انسانیت کی خدمت کے لیے بروئے کار لانے کی توفیق عطا فرمائے۔