01/10/2025
کراچی کی فضائی حدود میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری، غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کو اچانک لینڈنگ سے قبل دشواری کا سامنا کرنا پڑا، طیارہ 3 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا، کنٹرول ٹاور کی مدد سے بحفاظت لینڈ کرگیا۔
کراچی کی فضائی حدود میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی ایئرلائن ای کے 606 کو اچانک لینڈنگ سے قبل جی پی ایس میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، غیرملکی ایئرلائن کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو فوری آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ 3 ہزار فٹ بلندی پر تھا، کپتان نے طیارے سے جی پی ایس سگنل مسائل کو رپورٹ کیا، کراچی اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو لینڈنگ میں مدد کی۔
رپورٹ کے مطابق نجی ایئر کے طیارے نے بحفاظت رن وے 25 ایل سے لینڈنگ کی، نجی ایئر کی پرواز کے طیارے سے جی پی ایس سنگل دشواری گزشتہ رات پیش آئی۔