Travel Fantasies -TF

Travel Fantasies -TF Travel Fantasies is experienced to make fantasies, in reality, belong to tourism in Pakistan.

23/08/2025
Weather Alert محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان کے مطابق گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتہ (14 - 17 اگست 2025) کے...
12/08/2025

Weather Alert

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان کے مطابق گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتہ (14 - 17 اگست 2025) کے دوران بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور گلاف کے خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ لہذا سیاح اور مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔

Emergency Alert Service

لینڈ سلائیڈنگ الرٹ ‼️شاہراہِ قراقرم اور بابوسر ٹاپ دونوں اطراف سے مکمل بلاک ہے۔سیاح پہاڑی علاقوں کی جانب سفر سے گریز کری...
22/07/2025

لینڈ سلائیڈنگ الرٹ ‼️
شاہراہِ قراقرم اور بابوسر ٹاپ دونوں اطراف سے مکمل بلاک ہے۔سیاح پہاڑی علاقوں کی جانب سفر سے گریز کریں۔
سڑک کے حالات اور بندش کے بارے میں مقامی ریڈیو یا سوشل میڈیا چینلز سے تازہ معلومات حاصل کریں۔ اگر سڑک بند ہو تو غیر تصدیق شدہ متبادل راستوں سے بچیں کیونکہ وہ خطرناک ہو سکتے ہیں۔
ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

Travel Advisory بابوسر ناران روڈ سیلابی ریلوں کی وجہ سے بند ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ سفر کرنے سے قبل روڈ سے متعلق معلومات...
21/07/2025

Travel Advisory
بابوسر ناران روڈ سیلابی ریلوں
کی وجہ سے بند ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ سفر کرنے سے قبل روڈ سے متعلق معلومات ضرور حاصل کریں
اطلاع ہےکہ بابوسر روڈ کھلنے میں کچھ دن لگیں گے۔
جبکہ انتطامیہ نے کے کے ایچ پر دن کے وقت سفر کرنے کی ہدایت کی ہے

سیاحوں / مسافروں کو گلگت، سکردو اور ہنزہ جانے سے روک دیا گیا، واپس راولپنڈی روانگی کی ہدایتبشام۔۔۔۔حالات کی سنگینی کو مد...
06/07/2025

سیاحوں / مسافروں کو گلگت، سکردو اور ہنزہ جانے سے روک دیا گیا، واپس راولپنڈی روانگی کی ہدایت

بشام۔۔۔۔حالات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے، راولپنڈی سے گلگت، سکردو اور ہنزہ جانے والے تمام مسافروں کو جنہیں داسو تک جانے کی اجازت دی گئی تھی، واپس راولپنڈی کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح، راولپنڈی سے بشام تک پہنچنے والے مسافروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید آگے نہ جائیں اور واپس راولپنڈی لوٹ آئیں۔

جیپ ٹریک بٹکورگلگت بلتستان، پاکستان
11/03/2025

جیپ ٹریک بٹکور
گلگت بلتستان، پاکستان


Road Block Information: JSRجگلوٹ سکردو روڈ تریکو شوت پل کے قریب ٹریفک کے لئے بند ھے۔ مسافر/گاڑیاں احتیاط کریں جب تک کہ س...
24/01/2025

Road Block Information: JSR

جگلوٹ سکردو روڈ تریکو شوت پل کے قریب ٹریفک کے لئے بند ھے۔ مسافر/گاڑیاں احتیاط کریں جب تک کہ سڑک بحال ھو۔
شکریہ

پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم-اکتوبر کے آخر تک  خنجراب پاس پر 50،000 سے زائد اندرون اور بیرون ٹرپس ریکارڈ کی...
08/12/2024

پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم-
اکتوبر کے آخر تک خنجراب پاس پر 50،000 سے زائد اندرون اور بیرون ٹرپس ریکارڈ کی گئی ہیں، جبکہ اندرون اور باہر جانے والی گاڑیوں کی تعداد 11،000 سے تجاوز کر گئی ہے

یکم دسمبر 2024 سے خنجراب کے مقام پر چین اور پاکستان کے درمیان اہم زمینی سرحدی گزرگاہ خنجراب درہ عارضی گیٹ وے سے سال بھر کھلی رہنے والی ڈرائی پورٹ میں تبدیل ہو گیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور تبادلوں میں سہولت فراہم کرنے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ خنجراب کسٹمز نے مسافروں کو یاددہانی کی ہے کہ بندرگاہ ویک اینڈ پر بند رہے گی۔ یکم اپریل 2024 کو کسٹم کلیئرنس کی بحالی کے بعد سے خنجراب پاس میں ٹریفک میں لگاتار اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر کے آخر تک خنجراب پاس پر 50،000 سے زائد اندرون اور بیرون ٹرپس ریکارڈ کی گئی ہیں، جبکہ اندرون اور باہر جانے والی گاڑیوں کی تعداد 11،000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ خنجراب کسٹمز کے مطابق اکتوبر 2024 کے آخر تک 40,900 ٹن کے درآمدی اور برآمدی کارگو حجم کی بھی نگرانی کی گئی ہے ، جو گاڑیوں کی آمد و رفت میں سال بہ سال 42.6 فیصد اور تجارتی حجم میں 72.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ پاک چین سرحد پر خنجراب پورٹ شاہراہ قراقرم پر ایک اسٹریٹجک پوائنٹ ہے جو چین کے سنکیانگ اویغور خود اختیار علاقے کو پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان سے ملاتا ہے۔3 دسمبر کو چائنا اکنامک نیٹ کی ایک رپوٹ کے مظابق سطح سمندر سے تقریبا 5،000 میٹر کی بلندی پر واقع خنجراب درہ عام طور پر ہر سال یکم اپریل سے 30 نومبر تک کُھلا رہتا تھا اور سرد موسم اور زیادہ اونچائی پر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے اگلے سال یکم دسمبر سے 31 مارچ تک بند رہتا تھا۔ چین اور پاکستان نے اکتوبر میں ایک مشترکہ پریس بیان جاری کیا تھا جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ خنجراب پاس سال بھر آپریشنل رہے گا۔ اس کے علاوہ خنجراب پاس کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور انتظام کو تیز کرنے اور اس کے استعمال کے ضوابط کو بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اب سال بھر کی رسائی کے ساتھ توقع ہے کہ خنجراب پاس دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین اقتصادی تعاون اور ثقافتی تبادلے کو مزید بڑھائے گا۔

مون ریسٹورنٹ بیسلکاغان ویلیپاکستان۔
19/11/2024

مون ریسٹورنٹ بیسل
کاغان ویلی
پاکستان۔

رات میں ہیومین فیس راک کا منظر
09/11/2024

رات میں ہیومین فیس راک کا منظر

نیلم ویلی جانے کیلے متبادل راستہ۔ویسے تو نیلم ویلی جانے کیلے ایک ہی راستہ ہے جسے نیلم ویلی روڈ کہتے ہیں مظفرآباد سے شروع...
23/10/2024

نیلم ویلی جانے کیلے متبادل راستہ۔
ویسے تو نیلم ویلی جانے کیلے ایک ہی راستہ ہے جسے نیلم ویلی روڈ کہتے ہیں مظفرآباد سے شروع ہوکر تاوبٹ تک جاتی ہے لیکن آج میں اپکو ایک متبادل راستے کی سیر کرواتا ہوں
مظفرآباد سے جب آپ نیلم کی جانب سفر شروع کرتے ہیں تو دیولیاں کے مقام سے ایک پکی روڈ بائیں جانب مڑ جاتی ہے جس پر مچھیارہ نیشنل پارک کا بورڈ بھی لگا ہوا یہ روڈ دراصل دفاعی روڈ ہے اور فائرنگ کے دوران متبادل راستے کے طور پر استعمال کی جاتی ہے پہلے اس روڈ کی حالت کافی خراب تھی اور سفر کرنے کے قابل نہیں تھی لیکن اب یہ روڈ مکمل تعمیر ہوچکی ہے اور کارپٹٹڈ روڈ ہے ۔ تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔ جب آپ اس روڈ پر سفر شروع کرتے ہیں تو کچھ ہی دیر میں آپ کو محسوس ہونے لگتا ہیکہ آپ ایک دوسری جنت میں داخل ہوچکے ہیں ۔
اس روڈ پر خوبصورت وادیاں ، گھنے جنگلات ، ٹھنڈے چشمے ، آبشاریں بلند چوٹیاں اور ایک جھیل بھی واقع ہے جسے سر کہتے ہیں ۔
جب آپ ٹاپ پر پہنچتے ہیں تو سامنے چنچ پہاڑی ہے اور گھنا جنگل ہے جہاں تمام قسم کی جنگلی حیات دانگیر جنگلی مرغ ،مرغ زریں ریچھ اور اس طرح کی ساری جنگلی حیات موجود ہیں ۔ اوپر ٹاپ پر پہنچنے کے بعد دوسری جانب سے نیچے اترنے سے پہلے گلی اتی ہے جس سے پیر پنجال کی بیشتر چوٹیوں کا نظارا کیا جاسکتا ہے ۔
گوگل دھوپ نامی چوٹی جس کی بلندی 11 ہزار فٹ سے زیادہ یے اس روڈ پر ہے اور چوٹی پر جانے کیلے جیپ کا راستہ بھی ہے ۔
ڈبراں گاوں ایسا ہی ایک گاوں ہے جیسے اڑنگ کیل
جب آپ ڈبراں سے نیچے اترتے ہیں تو لیسواہ کٹھیاں گاوں اتا ہے جو اپنی خوبصورتی کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے بل کھاتی روڈ گھروں کے درمیان سے گزرتی ہے۔
اس کے بعد لیسوا گاوں اتا ہے جہاں بازار ہے اور ضرورت زندگی کی چیزیں دستیاب ہیں۔ لیسواہ گاوں میں دو بڑی آبشاریں ہیں جس کے لیے اپکو جیپ پر اور کچھ پیدل سفر کرنا پڑتا ہے ان کا نام ۔پجا آبشار اور بیکڑی آبشار ہے ۔لیسواہ گاوں کے اوپر ایک چوٹی ہے جسے کھوئی کی مالی کہتے ہیں اس کو بھی آپ وزٹ کر سکتے ہیں جس کی بلندی فلوقت نامعلوم ہے اسی طرح اس 52 کلومیٹر کے روٹ پر آپ بے شمار سیاحتی مقامات کو وزٹ کر سکتے ہیں ۔
52 کلومیٹر کے بعد یہ روڈ دوبارہ مین روڈ سے مل جاتی ہے جس مقام کو زیرو پوائنٹ کہتے ہیں ۔

Exciting Trip, witness, for NARAN -SAIFUL MALOOK LAKE - BABUSER TOP, for PHARMASAVE - Faisalabad. Successful completion ...
22/09/2024

Exciting Trip, witness, for NARAN -SAIFUL MALOOK LAKE - BABUSER TOP, for PHARMASAVE - Faisalabad. Successful completion Alhamdulillah, full of adventure, joyness, thrilled rafting, luxury, classical musical night, bon fire, live bar b q, Umar RenT A CaR Service Industries Limited, Gujrat(Servis) Travel Fantasies -TF

Address

Railway Road
Gujrat
50700

Telephone

+923216252370

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Travel Fantasies -TF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Travel Fantasies -TF:

Share

Category