
06/08/2025
اسلام علیکم ساتھیوں !
معذرت کے ساتھ ایک بات کہنا چاہتا ہوں۔
مجھے آج تک یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ ہم میں سے اکثر لوگ نوکریوں کے پیچھے کیوں بھاگتے ہیں؟
روزانہ کئی نوجوان میرے پاس آتے ہیں کہ ان کے لیے کسی نوکری کا بندوبست کر دوں۔
ہمیں حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے کہ ہنگو ایک چھوٹا شہر ہے۔
یہاں نہ کوئی بڑا انڈسٹریل زون ہے، نہ کوئی کارخانے اور نہ ہی بڑے کاروباری ادارے۔
تو ایسے حالات میں سب کو سرکاری یا پرائیویٹ نوکریاں کیسے مل سکتی ہیں؟
کیا یہ بہتر نہ ہو کہ ہم نوکری کے بجائے خود روزگار، ہنر اور چھوٹے کاروبار کی طرف آئیں؟
کیا ہم یہ سوچ نہیں سکتے کہ ہم خود دوسروں کے لیے روزگار کا ذریعہ بن سکتے ہیں؟
آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟