Sirikot editz

Sirikot editz Our beautiful and look a like paradise , our beautiful village sirikot

26/12/2024

ہمارا پیارا سریکوٹ 🔥
ہمارا پیارا ہزارہ 😇
Credit to

Send a message to learn more

غازی سے ہری پور کا سفر اپنے اندر قدرت کے کئی دلکش مناظر سموئے ہوئے غازی، جو سطح سمندر سے تقریباً 1100 فٹ بلند ہے، ایک خو...
11/11/2024

غازی سے ہری پور کا سفر اپنے اندر قدرت کے کئی دلکش مناظر سموئے ہوئے غازی، جو سطح سمندر سے تقریباً 1100 فٹ بلند ہے، ایک خوبصورت علاقہ ہے، لیکن جیسے ہی آپ سری کوٹ کی جانب بڑھتے ہیں، بلندی تقریباً 3000 سے 3170 فٹ تک پہنچ جاتی ہے۔ یہاں کا موسم خاص طور پر گرمیوں اور ساون کے مہینوں میں خوشگوار رہتا ہے۔ جب میدانی علاقوں میں حبس اور گرمی شدت اختیار کر لیتی ہے، تب بھی سری کوٹ میں ٹھنڈی چھاؤں اور فرحت بخش ہوا کا احساس ہوتا ہے۔

سری کوٹ کی یہ خاص بات اسے ایک پرکشش مقام بناتی ہے۔ اس کی ایک سمت میں غازی کا علاقہ ہے، جس کی خوبصورتی دل کو لبھاتی ہے، تو دوسری طرف پنیاں کا ہرا بھرا میدانی علاقہ اپنی طرف کھینچتا ہے۔ شمال میں تربیلا ڈیم کا پانی چمکتا ہوا منظر پیش کرتا ہے، جبکہ جنوب میں پہاڑوں کا سلسلہ کوہ گنگڑ کی صورت میں پھیلا ہوا ہے، جو نہایت دلکش اور پُر اثر ہے۔

ان سب پہاڑی سلسلوں میں سب سے بلند چوٹی "پیر تھاں" ہے، جو سطح سمندر سے 4200 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ یہ چوٹی اپنے دامن میں قدرت کی خوبصورتی اور خاموشی کا حسین امتزاج رکھتی ہے۔ یہاں سے نیچے کا منظر دیکھنے پر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے سب کچھ قدرتی تصویر میں سمویا ہوا ہے۔اس چوٹی سے حسن ابدال ۔علاقہ چھچھ۔ غازی کا علاقہ اور موسم صاف ہونے کی صورت میں ناران کی پہاڑیاں بھی واضح دکھائی دیتی ہیں۔

یہ سارا علاقہ قدرت کی تخلیقی صلاحیتوں کا حسین نمونہ ہے اور ایسے مقامات پر وقت گزارنا ایک شاندار تجربہ ہوتا ہے۔

Address

Sirikot
Haripur
DISTRICTHARIPURTEHSILGHAZISIRIKOTKPK

Telephone

+923139287179

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sirikot editz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sirikot editz:

Share

Category


Other Haripur travel agencies

Show All