Beautiful Village Chando Maira

Beautiful Village Chando Maira چندومیرا۔ تحصیل حویلیاں ضلع ایبٹ آباد

02/03/2026
‏امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر حملہ کھلی دہشتگردی ہے۔ پورے خطےکو جنگ میں جھونکا جا رہا ہے۔ ایک مرتبہ پھر امریکا ن...
28/02/2026

‏امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر حملہ کھلی دہشتگردی ہے۔ پورے خطےکو جنگ میں جھونکا جا رہا ہے۔ ایک مرتبہ پھر امریکا نے مذاکرات کو دھوکے کے طور پر استعمال کیا ڈونلڈ ٹرمپ کا "بورڈ آف پیس" اصل میں "بورڈ آف وار" ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے اپنے شیطانی مقاصد کے حصول کے لیے پورے مشرق وسطیٰ کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔مسلم حکمرانوں کو اپنی آنکھیں کھولنا ہوں گی ۔ گزشتہ 25 سال میں امریکی سرپرستی میں کئی مستحکم مسلم ممالک کو جارحیت کا نشانہ بنا کر وہاں انتشار اور فساد پھیلایا گیا۔ اسرائیل میں امریکی سفیراعلانیہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی حمایت کررہا ہے۔ پاکستانی حکمران بھی یہ سبق سب یاد رکھیں کہ امریکہ کسی کادوست نہیں

28/02/2026

‏ٹرمپ کا کوئی حال نہیں ہے۔

کسی کا پردہ نہيں رکھتا۔

ہم اسے اپنی جنگ کہہ کر بیچ رہے تھے۔ بھئی تم اپنا منہ کچھ دن بند نہيں رکھ سکتے تھے؟ میڈیا کو ہمارے بارے میں بتانے کی کیا ضرورت تھی؟

28/02/2026

‏جنگ رکوانے کا دعوی کر کے نوبل انعام کے دعویدار ٹرمپ کا حالیہ پاک افغان کشیدگی پر بیان:
"پاکستان افغانستان کے ساتھ بہت اچھا کر رہا ہے۔ پاکستان کے پاس عظیم وزیر اعظم اور عظیم جنرل ہے"
جب امت کے دشمن آپکی اور آپکے اقدام کی تعریف کریں تو مطلب یہ ہے آپ دشمنوں کے پیارے ہیں

سردار عادل کا نماز جنازہ آج شب 10:00 بجے چندومیرا میں ادا کیا جائے گا۔
27/02/2026

سردار عادل کا نماز جنازہ آج شب 10:00 بجے چندومیرا میں ادا کیا جائے گا۔

27/02/2026

مارنے والا بھی مسلمان…
مرنے والا بھی مسلمان…
نعرہ اِدھر بھی اللہ اکبر… صدا اُدھر بھی اللہ اکبر…

مگر جب سرحد پر اندھیرا گہرا ہوتا ہے تو تکبیر کی آواز سے پہلے گولی کی گرج سنائی دیتی ہے۔
یہ صرف دو ملکوں کی جھڑپ نہیں… یہ دلوں کے پھٹنے کی آواز ہے۔

پاکستان کی مٹی بھی کلمہ پڑھتی ہے…
افغانستان کی ہوا بھی اذان دیتی ہے…

پھر یہ آگ کہاں سے آئی؟
یہ چنگاری کس نے سلگائی؟
کیوں پہاڑوں کی خاموشی کو بارود سے چیر دیا گیا؟

رات کے سناٹے میں جب اچانک گولہ پھٹتا ہے تو صرف زمین نہیں ہلتی…
ماں کا دل ہلتا ہے۔
بیوی کا یقین ٹوٹتا ہے۔
بچے کا مستقبل بکھرتا ہے۔

ایک طرف جنازہ اٹھتا ہے تو دوسری طرف بھی صفیں بنتی ہیں۔
اِدھر بھی آنکھیں سرخ… اُدھر بھی آنکھیں نم۔
اِدھر بھی پرچم میں لپٹا جسم… اُدھر بھی کفن میں بند خواب۔

پھر پرندے کیسے آئیں اور کنکر کس پہ گرائیں؟
جب دونوں طرف پیشانیاں ایک ہی رب کے سامنے جھکتی ہوں تو آسمان کس کا ساتھ دے؟
جب بھائی کے سینے میں لگی گولی کی گونج خود اپنے ہی گھر تک پہنچے تو فتح کا اعلان کون کرے؟

یہ جنگ اگر بڑھ گئی تو تاریخ صرف سرحدی تنازع نہیں لکھے گی—
وہ لکھے گی کہ ایک امت نے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی دیواریں گرا دیں۔
وہ لکھے گی کہ بارود نے عقل کو شکست دے دی۔
وہ لکھے گی کہ سیاست کی ایک چال نے ہزاروں گھروں کے چراغ بجھا دیے۔

اے حکمرانوں!
اقتدار کی میزوں پر رکھے نقشے صرف لکیریں دکھاتے ہیں،
مگر ان لکیروں کے دونوں طرف سانس لیتے انسان ہیں۔

اے عوام!
جذبات کی آگ اگر قابو سے نکل جائے تو سب سے پہلے اپنے ہی گھر کو جلاتی ہے۔

یہ وقت ہے رک جانے کا۔
یہ وقت ہے سوچنے کا۔
یہ وقت ہے کہ گولی سے پہلے گفتگو ہو، الزام سے پہلے انصاف ہو، اور غصے سے پہلے امت کا درد جاگے۔

ورنہ آنے والی نسلیں ہم سے سوال کریں گی:
جب دونوں طرف اذان ایک تھی،
جب دونوں طرف قرآن ایک تھا،
جب دونوں طرف رب ایک تھا…
تو پھر خون کیوں دو تھا؟

مارنے والا بھی مسلمان تھا…
مرنے والا بھی مسلمان تھا…
اور تاریخ چیخ چیخ کر کہتی رہے گی —
اصل شکست سرحد پر نہیں ہوئی تھی…
اصل شکست دلوں میں ہوئی تھی۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
27/02/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

رمضان المبارک کلینڈر ایبٹ آباد
18/02/2026

رمضان المبارک کلینڈر ایبٹ آباد

Address

Havelian

Telephone

+923449901109

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Beautiful Village Chando Maira posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Beautiful Village Chando Maira:

Share

Category