10/05/2026
کیا آپ جانتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں واقع فیری میڈوز، جسے مقامی زبان میں “جوٹ” کہا جاتا ہے، دنیا کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔ یہ سرسبز گھاس زار نانگا پربت کے بیس کیمپ کے قریب تقریباً 3,300 میٹر (10,800 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے۔
فیری میڈوز کو نانگا پربت کی راکھیوٹ سائیڈ سے کوہ پیمائی کرنے والے مہم جوؤں کیلئے اہم آغاز گاہ سمجھا جاتا ہے۔ دلکش قدرتی مناظر، برف پوش پہاڑ اور سرسبز میدان ہر سال ہزاروں ملکی و غیرملکی سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں۔
حکومتِ پاکستان نے 1995 میں فیری میڈوز کو نیشنل پارک قرار دیا تھا، جبکہ 2021 سے یہ نانگا پربت نیشنل پارک کا حصہ ہے۔