Pakistan Umrah & Hajj Services

Pakistan Umrah & Hajj Services We offer best umrah packages We deal in Hajj and Umrah services from all over Pakistan.

We are Pakistan leading Hajj and Umrah services and offer best rates and packages. we are doing this business to win Allah blessing through facilitating His special guest of holy cities.

حج 2027 لازمی رجسٹریشن (آن لائن) کا آغاز کل 22 جون بروز پیر سے ۔۔۔ ان شاءاللہ www.hajj.mora.gov.pk
21/06/2026

حج 2027 لازمی رجسٹریشن (آن لائن) کا آغاز کل 22 جون بروز پیر سے ۔۔۔ ان شاءاللہ

www.hajj.mora.gov.pk

Dua for Yome Arfa
26/05/2026

Dua for Yome Arfa

25/05/2026
*‼️مسجد نمرہ کے میں وقوف کرنے والے متوجہ ہوں ۔ مسجد کے اندر عرفات کی آخری حدود کو پہچانیں اور اپنا حج بچائیں*‼️عرفات میں...
25/05/2026

*‼️مسجد نمرہ کے میں وقوف کرنے والے متوجہ ہوں ۔ مسجد کے اندر عرفات کی آخری حدود کو پہچانیں اور اپنا حج بچائیں*‼️

عرفات میں 9 ذالحج کومسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دیا جاتا ہے۔ خطبہ موقوف ہونے کے بعد کافی تعداد میں حجاج کرام مسجد نمرہ ہی میں وقوف ادا کرتے ہیں۔

وقوف عرفات صحیح ہونے کیلئے بنیادی شرائط یہ ہیں کہ حاجی صاحبان کو 9 ذالحج کو حج کے احرام میں مقررہ اوقات کے اندر حدود عرفات کی باؤنڈری میں موجود ہونا لازمی ہے۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ مسجد نمرہ کے اندر وقوف کرنے والے مسجد نمرہ کی عرفات کی حدود کو اچھی طرح پہچانیں اور اسکی حدود کے اندر اندر وقوف ادا کریں کیونکہ تمام مسجد نمرہ عرفات کے اندر نہیں ہے بلکہ اس کا قبلہ رخ والا کچھ حصہ عرفات کی حدود سے باہر ہے۔

یاد رکھیں کہ کوئی بھی فرد جو تمام وقت حدود عرفات سے باہر ہو گا، اگرچہ کہ مسجد نمرہ کے اندر ہی کیوں نہ ہو، اس کا حج نہیں ہوگا۔

ذیل میں مسجد نمرہ میں عرفات کی حدود کو پہچاننے کے طریقے منسلک تصاویر کو سامنے رکھ کے بتائے گئے ہیں جن کی مدد سے حجاج کرام بآسانی حدود عرفات پہچان لیں گے ان شاءاللہ ۔

*1۔ مسجد نمرہ کا فضائی منظر*

تصویر نمبر 1 عرفات میں مسجد نمرہ کا ایک فضائی منظر ہے جس میں مسجد کے اندر کے حصے کی حدود عرفات کی نشان دہی کی گئی ہے۔

اس تصویر میں عرفات کی باؤنڈری ہلکے براؤن رنگ سے شیڈ کی ہوئ نظر آ رہی ہے، جس کے اوپر ایک لائن بھی لگی ہوئی ہے۔

اس حصہ کے اوپر آپ کو بغیر شیڈ والا حصہ بھی نظر آ رہا ہے جو امام کی جگہ تک ہے اس جگہ ایک سرخ رنگ کی پن بھی لگی ہوئی ہے۔ یہ سرخ پن امام کا مصلہ ہے، اور اس کے پیچھے کا سارا حصہ مسجد نمرہ ہے۔

ہلکے براؤن شیڈ والا حصہ جس پہ لائن بھی لگی ہے عرفات کے اندر ہے۔ اور اس کے اوپر قبلہ رخ کی طرف کا حصہ بغیر شیڈ والا حصہ ہے، وہ عرفات کی حدود سے باہر ہے۔

تو اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مسجد نمرہ کا کون سا حصہ عرفات کے اندر ہے اور کون سا حصہ عرفات سے باہر۔

*2۔ تصویر 2 مسجد نمرہ کے اندر*

تصویر 2 مسجد نمرہ کے اندر اس جگہ کو دکھا رہی ہے جہاں عرفات کے اندر کی آخری حد ہے۔

اس جگہ سبز لائٹیں عرفات کی باؤنڈری پہ مسجد کے اندر ایک سیدھ میں لگی ہیں اور یہاں ایک بورڈ بھی نصب ہے۔ اس جگہ اور اس کی سیدھ میں وہ تمام حصہ جو کہ امام کے مصلے تک اور اس سے آگے ہے یہ تمام علاقہ عرفات کی حدود سے باہر ہے، اگرچہ کہ مسجد نمرہ کے اندر ہے۔

مسجد کے اس علاقے میں اگر کسی نے وقوف عرفہ کیا تو اس کا حج ادا نہیں ہوگا کیوں کہ وہ ان شرائط کو پورا نہیں کررہا جو درج بالا ہیں۔ اللہ سب کو محفوظ رکھیں، آمین ۔

*3۔ تصویر نمبر 3 میں بورڈ پہ لکھی ہوئی تنبیہ*

تصویر نمبر 3 میں بورڈ پہ اردو سمیت کئی زبانوں میں یہی سب لکھا نظر آرہا ہے جو درج ذیل ہے:

*تنبیہ*

*محترم حاجی صاحبان*

*یہاں پر عرفات کی سرحد ختم ہوتی ہے۔ جو لوگ اس کے پیچھے وقوف کریں گے وہ وادی عرنہ میں ہونگے اور ان کا حج صحیح نہ ہوگا*

*نتیجہ:* مسجد نمرہ کے اندر عرفات کی حدود کو پہچانیں اور ان حدود کے اندر اندر ہی وقوف کریں تاکہ حج ادا ہوجائے۔

*بشکریہ*

۔ علی بھائی "آل ان ون ٹچ"

۔ عبداللہ مکی وی لاگ

*‼️مسجد نمرہ کے میں وقوف کرنے والے متوجہ ہوں ۔ مسجد کے اندر عرفات کی آخری حدود کو پہچانیں اور اپنا حج بچائیں*‼️

حج کے مقدس ارکان کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا تاریخی میدان "منیٰ" ایک بار پھر دنیا کی سب سے بڑی عارضی بستی میں تبدیل ہ...
25/05/2026

حج کے مقدس ارکان کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا تاریخی میدان "منیٰ" ایک بار پھر دنیا کی سب سے بڑی عارضی بستی میں تبدیل ہو چکا ہے۔
لاکھوں عازمینِ حج کی میزبانی کے لیے یہاں جدید اور جدید ترین سفری و رہائشی سہولیات سے لیس لاکھوں واٹر پروف اور فائر پروف خیمے نصب کیے گئے ہیں۔
مکہ مکرمہ کے قریب واقع یہ وادی دنیا بھر سے آئے مسلمانوں کے ایمان افروز اجتماع کا مرکز بننے کے لیے تیار ہے، جہاں اللہ کے مہمان اگلے چند لمحات ذکر و اذکار اور عبادت الٰہی میں گزاریں گے۔

22/05/2026

Hajj2026 today

Address

Blue Area
Islamabad

Telephone

+923316378566

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Umrah & Hajj Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Umrah & Hajj Services:

Shortcuts

Share

Category