Pakistan Weather

Pakistan Weather جانیں پاکستان کے طول و عرض میں موسم کی تازہ کیفیت

30/03/2025
18/03/2025

21 مارچ سے جنوبی پنجاب میں ایک تگڑی گرمی کی لہر متوقع ہے۔۔!
درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔۔!!

10/03/2025

بتاریخ 10 مارچ 2025
حالیہ بارشوں کا سلسلہ بالائی علاقوں ،کشمیر ،گلگت ،شمالی علاقہ جات میں آج سے وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
منگل کے دن تھوڑا وقفہ متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا،گلگت ،آزاد کشمیر ،منگلا جھیل کے اطراف کے علاقوں ، جہلم ویلی ،چکوال ویلی ،پوٹھوار ریجن ،راولپنڈی اسلام آباد گجرات ،سیالکوٹ ،لاہور ،فیصل آباد سرگودھا ،مری گلیات، کوٹلی ستیاں ،ایبٹ آباد ،ہزارہ ڈویژن میں بدھ سے آگے بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
جنوبی پنجاب اور بہاولپور ،رحیم یار خان میں جمرات تک موسمی تبدیلی متوقع ہے۔ اسکے علاوہ بلوچستان کے کچھ علاقوں ،سندھ میں بھی بارش کے اس لمبے دورانیہ سے بارشیں متوقع ہیں۔
امید ہے ان بارشوں سے فصلوں پر بہتر اثرات مرتب ہوں اور زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری آئے۔

05/03/2025

بتاریخ 5 مارچ 2025
گزشتہ دنوں ملک کے بالائی علاقوں بالخصوص پوٹھوار ریجن، راولپنڈی اسلام آباد، مظفرآباد میں کافی اچھی بارش اور ژالہ باری ہوئی اور شمالی علاقہ جات، گلگت، کشمیر ،آزاد کشمیر، مری اور اونچے پہاڑوں پر سیزن کی اچھی برفباری ہوئی۔
مارچ کے مہینے میں مزید موسمی تبدیلیاں متوقع ہیں ۔
سات آٹھ مارچ سے پندرہ سولہ مارچ کے درمیان یکے بعد دیگرے موسمی نظام بالائی علاقوں، گلگت، کشمیر ،آزاد کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
امید ہے ان بارشوں سے فصلوں پر اچھے اثرات مرتب ہوں ۔
تفصیلات سے وقتا فوقتا آگاہ کیا جائے گا۔

04/03/2025

اس ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جائیگا مگر یہ گرمیوں کی آمد ہرگز نہیں ہے اس درجہ حرارت میں اضافہ کو 12 مارچ کو بریک لگے گی اور 14 مارچ سے 16 مارچ کے دوران ایک سردی کی لہر ہمراہ بارش کے سلسلے کے داخل ہوگی اس کے باعث 19 مارچ تک درجہ حرارت میں کمی دیکھی جارہی ہے

03/03/2025

3 مارچ 2025 بوقت 4 بجے صبح
ایک مغربی موسمی نظام گزشتہ شام سے خیبرپختونخوا،بلوچستان کے کچھ علاقوں ،شمالی علاقہ جات ،گلگت ،بالائی علاقہ جات ،کشمیر ،وسطی و جنوبی پنجاب ،پوٹھوار ،جہلم ویلی ،چکوال ویلی ،راولپنڈی اسلام آباد ایبٹ آباد ،مانسہرہ ،مری اور گردونواح میں آج شام رات تک وقفے وقفے سے بارش کا سبب بنے گا۔
پہاڑوں پر برفباری اور بعض مقامات پر تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

03/03/2025

خیبر پختونخوا میں سردی لوٹ آئی جبکہ بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم کی شدت کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
۔پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں گزشتہ رات ایک مرتبہ پھر سے وقفے وقفے سے بارش شروع ہوئی، جس سے موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے 4 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور سرد ترین پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

19/02/2025

19 فروری 2025
اج دوپہر سے پنجاب کے جنوبی اور وسطی اضلاع میں بارش کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو کل رات تک وقفے وقفے کے جاری رہے اس دوران پنجاب کے تمام اضلاع تیز ہوا کے ساتھ بارش امکانات موجود ہے

18/02/2025

ڈیرہ ڈویژن میں شدید گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

18/02/2025

18 فروری 2025
آج شام سے ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا جس سے پاکستان کے پنجاب کے اکثر علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔
جنوبی پنجاب کی بات کریں تو کل 19 فروری بروز بدھ کو جنوبی پنجاب کے اکثر تمام علاقوں میں بارش کے امکانات موجود ہیں۔
بارش کی نوعیت ہر علاقے میں مختلف ہوسکتی ہے۔
جبکہ 20 فروری کو جنوبی پنجاب کے اکثر مقامات پر دھند چھائے رہنے کے امکانات ہیں۔

18/02/2025

27 فروری کو جنوبی پنجاب سمیت پاکستان کے اکثر علاقوں میں طوفانی ہوائیں چلنے کے امکانات بن رہے ہیں۔ ہواؤں کی رفتار 60 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جانے کے امکانات ہیں۔
اگر یہ سلسلہ اسی شدت کیساتھ پہنچا تو گندم کی فصل گرنے اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے امکانات ہیں۔

23/01/2025

موسمی صورتحال
بتاریخ 23 جنوری 2025

27،28 جنوری کے بعد انشاءاللہ کافی قوی امکانات بن رہے ہیں بارش کے جو کہ فروری کے پہلے ہفتے کچھ بہتر صورتحال پیدا ہو سکتی ہے .

Address

Blue Area
Islamabad
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Weather posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share