31/12/2020
تحریر غور سے پڑھیں دوستوں ۔!
سیاحت سے عشق کرنے والوں کے لیے!
یہ ہے ڈیرہ غازی خان!
کوہ سلیمان پر موجود ایک صحت افزا و پر فضا مقام
'' گڈانی''. یہ مقام سطح سمندر سے تقریبا 6930 فیٹ بلند ہے. فورٹ منرو سے زیادہ بلندی اور فضائ آلودگی سے محفوظ ہونے کے باعث یہ فورٹ منرو کی نسبت زیادہ ٹھنڈا اور پر فضا ماحول کا حامل ہے.
بلوچی زبان مین ہرن کو گڈ کہتے ہیں, کسی دور میں اس علاقہ میں ہرن پاۓجاتے تھے اس لیۓ گڈانی یعنی ہرن والی جگہ نام پڑ گیا. سنا ہے کہ یہاں وائلڈ لائف پارک کا قیام حکو مت کے زیر غور ھے جہاں جنگلی حیات کو رکھا جاۓ گا.
گڈانی روڈ کا آغاز قومی شاہراہ N-70 پر فورٹ منرو موڑ سے آگے تقریبا 3.3 کلومیٹر بجانب رکنی دائیں طرف ہوتا ہے. سڑک کی نشانی کے لیۓ یاد رکھیں کہ اس موڑ کے قریب بائیں طرف رکنی 14 اور بواٹہ 9 کلومیٹر کا سنگ میل نصب ہے اور سڑک کے دائیں طرف ایک برساتی تالاب بھی موجود ہے. دونوں سڑکوں کے درمیان ایک سنگ بنیاد بھی نصب ہے جس پر کوئ تحریر درج نہیں. اس موڑ سے گڈانی کا فاصلہ تقریبا 30 کلو میٹر ہے. (سڑک کے آغاز کی تصویر البم میں موجود ہے)
گڈانی روڈ پر کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد خوبصورت قدرتی مناظر شروع ہو جاتے ہیں. آجکل یہ سڑک زیر تعمیر ہے, شروع میں پختہ سڑک ہے, پھر کچھ فاصلہ تک پتھر ڈال کر ہموار کیا گیا ہے اسکے بعد گڈانی تک کچی سڑک ہے. سفر کے دوران مختلف مقامات پر سڑک کا تعمیراتی کام ہوتے ہوۓ دیکھا گیا.
کچھ کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کے بعد موسم ابرآلود اور فضا ٹھنڈی ہوجاتی ہے. بادلوں میں گھری ہوئ وادیوں, بل کھاتی سڑکوں اور مسحور کن فضا سے بہت محظوظ ہوا جا سکتا ہے.
گڈانی روڈ پر سفر کرتے ہوۓ گاگن تھل, پہاڑ سر, سلیمان تھمب, کھلدان جکھ نامی علاقوں سے گزریں گے اور خدائ ہس تک پہنچ جائیں گے , جوں جوں سفر کرتے رہیں گے گہرے بادلوں کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوتی جائے گی اور بارش کے آثار بڑھتے جائیں گے, بارش ہو جانے کی صورت میں کچی سڑک پر موٹر سائیکل پھسلنے کا بہت خدشہ ہوتا ہے احتیاط کریں. مقامی بلوچ بھائی موسم کی خرابی کے بارے میں درست مشورہ دیتے ہیں.بہر حال منزل تو گڈانی ٹاپ مقصود ہونی چاہئیے۔ لیکن موسم کی خرابی کے باعث خدائ ہس سے شاید آپ آگے نہ جاسکیں۔
حالیہ مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی تقریبا 3000 نفوس پر مشتمل ہے. گڈانی اور اس سے متصل علاقوں کے قبائلی لوگ پر امن اور میزبان فطرت ہیں. مویشی پال کر اپنا گزربسر کرتے ہیں.
گڈانی کی سیر کو جانے والے سیاح حضرات کے لیۓ مشورہ ہے کہ سفر کی مشکلات سے بچنے کے لیۓ اپنے ساتھ کھانے پینے کا سامان اور موٹر سائیکل سوار پنکچر کا سامان ضرور ساتھ لے جائیں کیونکہ اس سڑک پر کوئ دکان نہیں ہے.
سڑک کی تعمیر کے بعد یہاں سیاحوں کی آمدورفت بڑھ جائیگی, بنیادی ضروریات کی فراہمی سے مقامی آبادی اور آنے والے سیاحوں کو بھی فائدہ ہوگا. گڈانی میں ترقیاتی منصوبوں سے اسکو ایک بہترین ہل اسٹیشن میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جہاں شہری زندگی کے کثیف ماحول سے تنگ افراد پر فضا ماحول میں سکون کے حصول کے لیۓ جوق در جوق آنا شروع ہو جائیں گے.
( اس البم میں گڈانی ٹاپ کی تصاویر موجود نہیں ہیں، موسم کی خرابی کی وجہ سے خدائی ہس تک کے ہی مناظر فلم بند ہو سکے)........copy