
11/08/2025
پہاڑوں کے بیچ ٹوٹا ہوا رشتہ اب دوبارہ جُڑنے جا رہا ہے"
برسوں کا خواب، نسلوں کی اُمید گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والی شاہراہ اب حقیقت بن رہی ہے۔
استور کے قمری سے تاؤ بٹ آزاد کشمیر تک 19 کلومیٹر کا یہ سفر، جو کبھی ناممکن لگتا تھا، اب پاک فوج کی مشینری کے شور میں ممکن ہو رہا ہے۔
5 کلومیٹر راستہ پہلے ہی مکمل ہو چکا، باقی پر دن رات کام جاری ہے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر سے بھی تعمیر کی رفتار تیز ہے، اور کہا جا رہا ہے کہ یہ منصوبہ اسی سال پایۂ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔
یہ شاہراہ صرف پتھر اور تارکول نہیں ، یہ محبت، تاریخ اور ثقافت کے بچھڑے ہوئے رشتوں کا سنگِ میل ہے۔
راولپنڈی تک کا فاصلہ کم ہوگا، سیاحت کے نئے دروازے کھلیں گے، اور برف سے ڈھکے پہاڑوں کے دامن میں نئی کہانیاں جنم لیں گی۔
علاقے کے لوگ خوش ہیں، آنکھوں میں اُمید ہے ، کہ جب یہ راستہ کھلے گا تو صرف زمین نہیں جُڑے گی، دل بھی جُڑ جائیں گے۔ ❤️