23/07/2025
سترہ میل کے قریب پنڈی مری شاہراہ کا تقریبا 200 سال پرانا درخت بالآخر آج شدید بارشوں کے دوران اپنی طبی عمر پوری کرتے ہوئے ہم سے بچھڑ گیا !! بوہڑ کے اس بوڑھے درخت نے تقریبا دو صدیوں کی گرمی و سردی کو برداشت کیا ،بدلتے حالات دیکھیئے ،ہم بھی جب کھبی گاوں جاتے یا پنڈی آتے تو اس درخت پہ نظر ضرور پڑتی ،پاکستان کی فلم انڈسٹری نے متعدد فلموں کی شوٹنگ یہاں پہ کی مگر آج اس درخت کا بچھڑنا اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ہر دنیاوی چیز کو ایک دن جانا ہوتا ہے ہر عروج کو بالآخر زوال ہے !! اللہ کریم سے دعا ہے کہ ہمارے زوال سے قبل ہمارے نامہ اعمال کو نیکیوں سے بھر دے ایسے عمل کی توفیق عطاء فرمائے کہ کل روز قیامت شافع محشر ،پیارے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شفاعت نصیب ہوسکے !! آمین ثمہ آمین
بوہڑ کے اس درخت کو ہم ہمیشہ مس کرینگے ۔۔۔۔وول