30/08/2022
مفادعامہ کا پیغام
دریاٸے کابل کے قریب جانے سے گریز کریں اور 🐍 خطرناکزہریلے اور سانپوں کے کاٹنے سے بچٸے
محکمہ واٸلڈ لاٸف کی رپورٹس کیمطابق حالیہ سیلاب کی وجہ سے ملک کے بالاٸی علاقوں سے سانپ اور دیگر واٸلڈ لاٸف بہہ کر آرہے ہیں جس میں کچھ خطرناک اور زہریلے سانپ کی مختلف اقسام بھی شامل ہے اور پانی کی سطح میں کمی آنے کے بعد یہ🐍 سانپ جان بجانے کیلٸے دریا کے کناروں کا رخ کررہے ہیں۔ لہذا دریا کابل کے آس پاس آباد لوگ دریا کے قریب جانے سے گریز کریں, خصوصا رات کے اوقات میں دریا کابل کے قریب جانے سے گریز کریں اور ان مہلک اور خطرناک زہریلے اور سانپوں کے کاٹنے سے بچٸے۔
نوٹ:- سانپ واٸلڈلاٸف جانوروں کا ایک قسم ہے جس میں اکثرسانپ زہریلے اور مہلک نہیں ہوتے,لہذا ان سانپوں کو محفوظ راستہ دیں تاکہ وہ محفوظ پناہ تلاش کریں۔ خود احتیاط کریں۔ کوٸی اژدھا یا بڑا سانپ نظر آٸیں تو محکمہ واٸلڈ لاٸف کو فوری اطلاع دیں۔تاکہ واٸلڈ لاٸف کو نقصان نہ پہنچے اور ان سانپوں کو دوبارہ ان علاقوں میں واپس چھوڑاجاسکے۔
لاٸق زادہ لاٸق
پبلک ریلیشنز آفیسر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ