Tourism.Pk 365, 24/7

Tourism.Pk 365, 24/7 "Tourism.Pk 365,/7" is the leading tour organizer in Pakistan.if you are planning to explor natural beauty of northarn areas in low budge,contact us.

کنڈول جھیلسوات کی خوبصورت جھیلوں میں اس کا شمار ہوتا ہےاس کا راستہپہلے کافی مشکلتھاکالام سے اتروڑ جانا ہوتا ہے جو کہ ...
15/09/2020

کنڈول جھیل
سوات کی خوبصورت جھیلوں میں اس کا شمار ہوتا ہے
اس کا راستہپہلے کافی مشکلتھاکالام سے اتروڑ جانا ہوتا ہے جو کہ آپ جیپ پر جا سکتے ہیں جیپ آپ کو لدومیں اتار دے گا وہاں سے آپ کی ہائیکنگ سٹارٹ ہو جاتیتھی جو کہ زیادہسےزیادہ2سے3گھنٹےکیتھیاباسکاراستہبہتاسانھوگیاھےابجھیلتکروڈجاتاھےاورجیبخاصجھیلتکجاتاھے
یاد رہے کے جب اپ اس جھیل کے مقام پر پہنچے گے تو اپ کو ایسا محسوس ھوگا کے کہی ہم جنت نظیر آ پونچھے
کنڈول جھیل کالام اتروڑ کی چالیس کے قریب معلوم جھیلوں میں سے سب سے بڑی ہے ۔۔اس کی بلندی 10,000
فٹ اور لمبائی ڈیڑھ کلو میٹر جبکہ چوڑائی ایک کلو میٹر ہے ۔۔۔ایک محتاط اندازے کے مطابق اس کی گہرائ سو فٹ ہے ۔۔۔اس جھیل کو چاروں اطراف سے بلند وبالا برفانی پہاڑوں نے گھیر رکھا ہے ۔۔جبکہ مشرق کی جانب سے خفیہ طور پر اس سے پانی کا اخراج ہوتا ہے جو ایک بڑی ندی کی صورت میں پھنکارتا اور دودھیا جھاگ اڑاتا لدو کی جانب بہتا ہے لدو میں سپین خوڑ سے آنے والے پانی کے ملاپ سے اس کے غیض و غضب میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ۔۔اس کے غصے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے لدو میں ہی ایک پاور ہاؤس لگا ہے جو اسکا سارا کرنٹ نکال کے پورے اتروڑ میں بانٹ دیتا ہے تب یہ اتروڑ کی زمینوں میں پھیل جاتا ہے اور پورے اتروڑ کو سیراب کرتا ہوا بالآخر دریائے گبرال میں مل کر اپنا وجود کھو دیتا ہے ۔۔۔کنڈول جھیل ٹراؤٹ مچھلی کا ایک بہت بڑا ذخیرہ بھی ہے ۔۔۔کنڈول اور اس سے آنے والی ندی میں عمدہ قسم کی ٹراؤٹ کی بہتات ہے ۔۔۔حسب ضرورت شکار کیا جاسکتا ہے قتل عام سے پرہیز کیا جائے ۔۔۔کنڈول جھیل کو مقامی زبان میں کنڈولو ڈند بھی کہا جاتا ہے ۔۔کنڈول کا مطلب پیالہ یا جام کے ہیں اور چونکہ یہ جھیل ایک پیالہ سے مشابہہ ہے اس لیے اسکا نام کنڈول جھیل ہی مشہور ہوگیا ۔۔۔چاندنی راتوں میں اس کے حسن سے محظوظ ہونے والے کسی عاشق نے یہ بھی مشہور کیا کہ چودہویں کا چاند اس کے نیلگوں پانی میں سونے کے جام کی طرح نظر آتا ہے ۔۔۔سیف الملوک کی طرح کچھ اور کہانیاں بھی سننے کو ملیں ۔۔۔لیکن مختصر یہ کہ کالام اتروڑ کی یہ سب سے خوبصورت جھیل ہے ۔۔

بابون ویلی (نیلم آزادکشمیر)  اگر آپ نے قدرت کے حسین لمحوں کا نظارہ کرنا ہے تو ایک بار بابون ضرور وزٹ کریں.12731 فٹ بلندی...
05/05/2020

بابون ویلی (نیلم آزادکشمیر)
اگر آپ نے قدرت کے حسین لمحوں کا نظارہ کرنا ہے تو ایک بار بابون ضرور وزٹ کریں.
12731 فٹ بلندی پر واقع بابون ویلی کو اللہ پاک نے بے پناہ حسن سے نوازا ہے جسے دیکھتے ہی انسان کے منہ سے بے ساختہ سبحان اللہ نکلتا ہے.
نیلم ویلی میں داخل ہونے کے بعد دو راستے بابون کی طرف جاتے ہیں ایک جاگران ویلی کی جانب سے جو کہ قدرے حال بہتر ہے جبکہ دوسرا کیرن کی طرف سے جو زیادہ دشوار گزار ہے اور وقت بھی زیادہ لگتا ہے.
کنڈل شاہی سے جاگراں (شال) تک پکی روڈ ہے، آپ کسی بھی گاڑی کے ساتھ شال تک جا سکتے ہیں. 45 منٹس میں آپ شال تک پہنچ سکتے ہیں. شال سے آگے 4*4 روڈ ہے جو کہ رتی گلی روڈ سے کافی حد تک بہتر ہے مگر 2 سے 3 جگہیں ہیں جہاں پر گاڑی سلپ کرتی ہے، وہ بھی اگر بارش ہوئی ہو تب. اگر موسم اچھا ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا.
شال سے بابون ٹاپ تک 1.30 گھنٹہ لگتا ہے. بابون ٹاپ پہنچتے ہی آپ قدرت کے دلکش مناظر دیکھنے میں مگن ہو جاتے ہیں.
یاد رہے بابون ویلی کافی اونچائی پر ہونے کی وجہ سے بہت مختصر وقت کے لیے کھلی رہتی ہے، پھر جوں ہی برف پڑتی ہے تو اس کے راستے بند ہو جاتے ہیں. جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینے بابون وزٹ کرنے کے لیے بہترین ٹائم ہوتا ہے.
سیزن میں بابون ٹاپ پر 2 سے 3 کیمپنگ سائیٹس موجود ہوتی ہیں، مگر بہتر رائے یہ ہے کہ کٹن سے صبح 5 بجے بابون نکلیں، دن سارا بابون گزارنے کے بعد رات کو واپس کٹن آ کے سٹے کیا جائے. کیونکہ وہاں واش رومز وغیرہ کا کوئی پراپر سسٹم نہیں ہوتا ہے اور اچھی خاصی سردی بھی ہوتی ہے.
جاتے ہوئے راستے میں واٹرفالز اور بہت سارے گلیشئرز کا نظارہ دیکھنے کو بھی ملتا ہے.

نیلم ویلی کا وزٹ کرنے کا آسان طریقہ: نیلم ویلی آزاد کشمیر کی سیاحت کا ارادہ رکھنے والے سیاح حضرات کی معلومات کے لیے عرض ...
04/05/2020

نیلم ویلی کا وزٹ کرنے کا آسان طریقہ:
نیلم ویلی آزاد کشمیر کی سیاحت کا ارادہ رکھنے والے سیاح حضرات کی معلومات کے لیے عرض ہے کہ پاکستان کے کسی بھی شہر سے نیلم ویلی آنے کے لیے اسلام آباد سے پراستہ ایکسپریس ہائی وے مری سے ہوتے ہوئے آئیں۔ ایکسپریس ہائی وے کے اختتام پر بائٰیں جانب مری روڈ کے ذریعے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا سفر جاری رکھیں۔ (ہزارہ سے آنے والے معزز مہمان ہزارہ موٹروے کا استعمال کریں)
خبردار- (اسلام آباد سے تقریباً 2 گھنٹے کے فاصلے پر نیلم پوائنٹ کے نام سے دریائے جہلم کے کنارے سیاحوں کو نیلم ویلی کا دھوکہ دینے کے لیے ایک کاروباری مرکز کھلا ہوا ہے جس کا آزاد کشمیر یا نیلم ویلی سے سرے سے کوئی تعلق نہیں ہے، یاد رکھیں یہ جگہ آزاد کشمیر یا نیلم ویلی قطعاً نہیں ہے. لہٰذا دھوکہ کھانے سے بچیں)
اسی مقام کے پاس کوہالہ پل کراس کرنے کے بعد ریاست آزاد کشمیر کا آغاز ہوتا ہے۔ کوہالہ سے تقریباً ایک گھنٹہ کے فاصلے پر مظفرآباد شہر واقع ہے۔ سیاح حضرات اپنے وقت کے حساب سے فیصلہ کر لیں کہ انہوں نے رات مظفرآباد میں قیام کرنا ہے یا نیلم ویلی کی طرف نکلنا ہے۔ عموماً رات کے وقت نیلم ویلی کا سفر سیاحوں کے لیے خطرناک ہوتا ہے۔ اگر آپ شام کے وقت مظفرآباد پہنچے ہیں تو رات مظفرآباد میں قیام کیجئے۔ مظفرآباد شہر میں 500 روپے فی کمرہ سے لے کر پی- سی ہوٹل تک ہر معیار کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز موجود ہیں۔ اگر آپ دن کے وقت مظفرآباد پہنچے ہیں اور آپ کا ارادہ آگے بڑھنے کا ہے تو مظفرآباد شہر کی مرکزی شاہراہ یا براستہ نلوچھی گوجرہ بائی پاس روڈ چہلہ بانڈی کی طرف نکل جائیں ۔ چہلہ بانڈی سے نکل کر آپکا نیلم ویلی کا سفر شروع ہو جاتا ہے۔ راستے میں مختلف ٹورسٹ پوائنٹس (دھنی واٹرفال، نیلم جہلم ڈیم، لائین آف کنٹرول چلہانہ کا وزٹ کرتے ہوئے تقریباً 3 گھنٹے بعد آپ کنڈل شاہی پہنچ جائیں گے. کنڈل شاہی واٹرفال وزٹ کرنے کے بعد رات کا قیام کنڈل شاہی، کٹن یا آٹھمقام کریں. ان مقامات پر متعدد گیسٹ ہاؤسز سیاحوں کی رہائش کے لیے موجود ہیں۔ اگر آپ کے پاس وقت ہے یا ان جگہوں پر رہائش کے لیے جگہ موجود نہیں تو آپ آٹھمقام سے 35 منٹس کے فاصلے پر کیرن یا پھر اپر نیلم کے مقام پر بھی قیام کر سکتے ہیں۔ اپر نیلم گاؤں کو نیلم ویلی کی سیاست میں ایک خاص مقام حاصل ہے جو کہ اسکی خوبصورتی اور لائن آف کنٹرول کے بالکل سامنے ہونے کی وجہ سے ہے.
رات کے قیام کے بعد اگلی صبح ناشتہ وغیرہ کرنے کے بعد اگر آپکا ارادہ رتی گلی جھیل کا ہے تو کیرن سے تقریباً 30 منٹس کے فاصلے پر دواریاں گاؤں سے ایک لنک روڈ رتی گلی جھیل کی طرف جاتی ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنی 4WD گاڑی نہیں ہے تو دواریاں سے جیپ کرائے پر لے لیں جو تقریباً 7 سے 8 ہزار روپے میں مل جاتی ہے۔ اگر آپکا پیدل ٹریکنگ کا ارادہ ہے تو اپنے ساتھ انرجی فوڈز جیسے انرجی بسکٹ، انسٹنٹ پاؤدر جوسز، دودھ وغیرہ لازمی رکھیں۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کی سوغات کلچہ بھی کافی کار آمد رہتا ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنی 4WD گاڑی ہے تو بھی کوشش کریں کہ دواریاں سے کسی مقامی ڈرائیور کو ساتھ رکھ لیں جو مناسب دیہاڑی پر مل جائے گا۔ رتی گلی روڈ پر نا تجربہ کار حضرات خود ڈرائیونگ سے گریز کریں۔
دواریاں سے رتی گلی بیس کیمپ جہاں تک گاڑیاں جا سکتی ہیں تقریباً 18 کلومیٹر پر مشتمل ہے اور یہ 18 کلو میٹر کا فاصلہ تقریباً 2.5 سے 3 گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔ رات قیام رتی گلی بیس کیمپ میں کریں جہاں آپ اپنے ٹینٹ بھی لگا سکتے ہیں، بصورت دیگر بیس کیمپ میں مناسب کرائے پر ٹینٹ دستیاب ہوتے ہیں۔ رتی گلی بیس کیمپ میں رات کے قیام کے بعد صبح بیس کیمپ سے رتی گلی جھیل کی طرف پیدل ٹریکنگ کریں، بیس کیمپ سے رتی گلی جھیل تقریباً 40 منٹ کے فاصلے پر ہے۔ اپنی زندگی کا حسین ترین دن رتی گلی جھیل پر گزار کر دن کو موسم کی صورتحال کا اندازہ کرنے کے بعد 12 بجے تک واپس بیس کیمپ پہنچیں اور پھر واپس دواریاں کا سفر شروع کر دیں. دواریاں پہنچ کر شاردہ کے لیے نکل جائیں۔ دواریاں سے شاردہ کا فاصلہ تقریباً 2 گھنٹے کا ہے۔ یاد رکھیں دواریاں سے آگے سڑک کی صورتحال زیادہ اچھی نہیں ہے، لہٰذا محتاط ڈرائیونگ کریں۔ رات کا قیام شاردہ میں کریں، جہاں بہت سے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز موجود ہیں۔ اگر آپ کے پاس وقت ہے اور آپ کا آگے جانے کا ارادہ ہے تو انتہائی محتاط ڈرائیونگ کرتے ہوئے آپ شاردہ سے تقریباً 1.5 گھنٹے کے بعد کیل پہنچ جائیں گے، اپنی گاڑی پارکنگ میں کھڑی کریں اور کیل سے بذریعہ چیئرلفٹ اڑنگ کیل کے لیے روانہ ہو جائیں. چیئرلفٹ کے بعد تقریباً 35 سے 40 منٹس کا ہائیکنگ ہے. (یاد رکھیں کہ چیئرلفٹ اکثر مغرب سے پہلے پہلے بند ہو جاتی ہے)
رات قیام اڑنگ کیل کریں اور صبح سویرے اٹھ کر خوبصورت وادی کا نظارہ کریں۔ اس کے بعد کیل واپس آکر کیل سے بذریعہ جیپ یا ذاتی 4WD گاڑی تاؤبٹ کے لیے نکل جائیں۔ کیل سے تاؤبٹ کا فاصلہ 40 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے جو تقریباً 3 گھنٹے میں طے ہو جاتا ہے۔ کوشش کریں رات قیام تاؤبٹ کے پرفضا مقام پر ہی کریں، اگر آپکا ارادہ واپسی کا ہے تو دن کو تقریباً 2 بجے واپس کیل کی جانب نکل آئیں۔ کوشش کریں رات واپس کنڈل شاہی یا کٹن پہنچ جائیں.
رات قیام کے بعد اگلی صبح اٹھیں اور براستہ جاگراں بابون ویلی کی طرف نکل جائیں. جاگراں تک آپ کی اپنی کار جا سکتی ہے یا پھر آپ کٹن سے ہی 4WD گاڑی لے جائیں جو کہ 7 سے 8 ہزار تک مل جائے گی. آپ آدھے گھنٹے میں جاگراں پہنچ جائیں گے. جاگراں سے تقریباً 2 گھنٹے میں آپ بابون ویلی پہنچ جائیں گے اور پہنچتے ساتھ ہی آپ کی زبان سے پہلا لفظ جو نکلے گا وہ کچھ یوں ہو گا.
''واہ بابون تیری کیا بات ہے''
دن بھر اللہ پاک کی قدرت کے نظارے کرنے کے بعد رات واپس قیام کٹن کریں.
اگلی صبح ناشتہ کرنے کے بعد کنڈل شاہی واٹرفال کے نظارے کرتے ہوئے واپسی کا سفر شروع کر دیں. اللہ تعالیٰ آپ کا نگہبان ہو

کچھ ضروری گزارشات:
1. کیونکہ نیلم ویلی پہاڑی علاقہ ہے، انتہائی احتیاط کے ساتھ ڈرائیونگ کریں. اور سپیشلی نیند کی حالت میں مسلسل ڈرائیو کرنا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
2. نیلم ویلی آتے وقت اپنی ضرورت کے مطابق گرم شال، گرم کپڑے، جیکٹ، ٹوپی، دستانے اور جرابیں ضرور ساتھ رکھیں۔
3. چونکہ نیلم ویلی میں ہسپتال وغیرہ تک جلدی پہنچنا ممکن نہیں ہے اس لیے اپنے ساتھ ایمرجنسی میڈیسنز جیسے بخار، زکام، دست، الٹی، قبض وغیرہ کی ادویات، پٹیاں اور پائیوڈین وغیرہ بھی ساتھ رکھیں۔
4. رتی گلی اور بابون ویلی سطح سمندر سے انتہائی بلندی پر واقع ہے لہٰذا اپنی جلد کو الٹرا وائیلٹ شعاؤں سے بچانے کے لیے اچھے معیار کی سن بلاک کریمز ضرور ساتھ رکھیں۔
5. دریائے نیلم کی موجیں انتہائی طاقتور اور خطرناک ہیں لہٰذا دریا، ندی نالوں میں اترنے سے گریز کریں، ایک سیلفی یا کسی بھی نالے یا لکڑی کے پل پر ایک تصویر کا شوق آپ کی جان لے سکتا ہے۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کریں۔
6. کسی بھی علاقے کی سیر کے دوران اس علاقے کے قدرتی حسن کا خیال کریں اور اپنے ساتھ لائی ہوئی کھانے پینے کی اشیا کے ریپرز کو وہاں پھینکنے کے بجائے کسی شاپنگ بیگ میں رکھ کر اپنے ساتھ واپس لے جا کر کسی مخصوص جگہ پر ڈسپوز کریں اور باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
7. کسی بھی علاقے کی سیر کے دوران وہاں کے مقامی لوگوں کی عزت اور پرائیویسی کا خیال رکھیں اور بغیر اجازت کسی گھر یا عورت کی تصویر نہ بنائیں، یہ آپ کے لیئے جھگڑے اور بدمزگی کا سبب بن سکتا ہے۔
8. یہ کہ 4WD گاڑی کے علاوہ کوئی بھی گاڑی کچی یا سولنگ والی سڑکوں پر لے جانے کی کوشش مت کریں کیونکہ یہ آپکی جان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔۔
نوٹ: یہ ایک جنرل ٹور ہے باقی بھی اس کے علاوہ بہت ساری جگہیں ہیں وزٹ کرنے کے لیے جن میں شونٹھر ویلی، چٹہ کٹھہ جھیل، پتلیاں جھیل، گٹیاں جھیل، سرال جھیل وغیرہ قابل ذکر ہیں.

"The Trango Valley must be the most spectacular alpine rock climbing valley in the world" - The Climbing Magazine.The To...
29/11/2019

"The Trango Valley must be the most spectacular alpine rock climbing valley in the world" - The Climbing Magazine.

The Towers offer some of the largest cliffs and most challenging rock climbing in the world, and every year a number of expeditions from all corners of the globe visit Karakoram to climb the difficult granite. They are located north of Baltoro Glacier, and are part of the Baltoro Muztagh, a sub-range of the Karakoram range. The highest point in the group is the summit of Great Trango Tower at 6,286 m (20,623 ft), the east face of which features the world's greatest nearly vertical drop.

Beautiful Arang-Kel (Azad kashmir) right now
28/11/2019

Beautiful Arang-Kel (Azad kashmir) right now

Worlds most dangerous bridge. Hussaini Bridge Pakistan 🇵🇰. I remember seeing photos of this bridge and being like WOW I ...
27/11/2019

Worlds most dangerous bridge. Hussaini Bridge Pakistan 🇵🇰. I remember seeing photos of this bridge and being like WOW I MUST GO. And now... I am GO! Getting here included a near vertical hike, holding the hand of a stranger to avoid falling and dying - but this was the most fun I’ve had here so far! It was insanely gorgeous. This bridge connects a small village with the mainland - one wrong step and you’re in the river.

Naran is a medium-sized town in upper Kaghan Valley in Mansehra District of Khyber Pakhtunkhwa province of Pakistan. It ...
29/10/2019

Naran is a medium-sized town in upper Kaghan Valley in Mansehra District of Khyber Pakhtunkhwa province of Pakistan. It is located 119 kilometers from Mansehra city at the altitude of 2,409 meters.It is located about 65 kilometers away from Babusar Top.

Lets vist together the beauty of pakistan.
25/10/2019

Lets vist together the beauty of pakistan.

Beautiful pakistan
24/10/2019

Beautiful pakistan

Address

Jhang Sadar

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923459999757

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tourism.Pk 365, 24/7 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category