TripCations

TripCations We Provide:
Tourism services for Northern areas of Pakistan & Historical Places located in Punjab.

پچھلے دنوں پنجاب سے سیاحت کی غرض سے گئے نوجوانوں کی گاڑی سکردو روڈ پر حادثے کا شکار ہوئی۔ چاروں نوجوان جاں بحق ہوئے۔ پھر...
28/06/2025

پچھلے دنوں پنجاب سے سیاحت کی غرض سے گئے نوجوانوں کی گاڑی سکردو روڈ پر حادثے کا شکار ہوئی۔ چاروں نوجوان جاں بحق ہوئے۔ پھر ناران میں برفانی تودے کے اندر گھس کر تصاویر بنواتے تودہ گرنے سے فیملی جاں بحق ہو گئی اور آج فضا گھٹ سوات میں دریائے سوات میں طغیانی آنے سے ایک ہی خاندان کے پندرہ لوگ بہہ کر جان سے گئے ہیں۔یہ قابلِ افسوس اور دل دکھانے والے سانحے ہیں۔

ساری عمر شمالی علاقہ جات کو سفر کرتے گزری۔ گلیشئیرز پر پاؤں ضرور رکھے لیکن کبھی کریوس (گلیشائی دراڑیں) کو عبور کرنے کی کوشش نہیں کی۔ کبھی برفانی تودے کے نیچے کھڑے ہونے کا نہیں سوچا۔ یہ حادثے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ہمارے سیاحوں کی عجیب حرکات دیکھتا رہا ہوں۔ گاڑی کو سڑک کے عین بیچ وہاں روک دیں گے جہاں برفانی دیواریں کھڑی ہوں۔ تودوں کے سوراخ میں گھس کر“ٹھنڈ” لینے بیٹھ جائیں گے۔ خطرناک حد تک باہر نکلیں اور کھائی کے اوپر کھڑی چٹانوں کے آخری سرے پر جا کر تصاویر بنوائیں گے۔

جہاں جھیل کا کنارا مل جائے وہیں چٹائی ڈال لیں گے۔ جہاں آبشار نظر آئے وہیں نہانے لگیں گے۔ جہاں دریائی گزرگاہ مل جائے وہیں جا کر دریائی گزرگاہ کے عین بیچ بنے جزیرے یا خشکی پر پہنچ کر بیٹھ جائیں گے۔ یہ آبشاریں برفانی تودوں سے پگھل کر آتی ہیں۔ کبھی کبھی پیچھے تودہ گرمی یا معمولی سے زمینی ارتعاش کے سبب پھٹ جاتا ہے نتیجتہً آبشار سیلاب کی شکل میں آناً فاناً ڈھل سکتی ہے۔ پانی اپنے ساتھ بڑی پہاڑی پتھروں کو بہا لاتا ہے اور پلک جھپکنے میں سب بہا کر لے جاتا ہے۔

سڑکوں پر گاڑی چلانے کو مہارت درکار ہوتی ہے۔ خطرناک اندھے موڑ ہیں۔ کئی مقامات پر پچیس سے تیس ڈگری کی اُترائیاں بھی ہیں۔ بریکوں کے مسلسل استعمال سے بریک گرم ہو کر ناکارہ ہو جاتی ہے۔ سپیڈ کو کنٹرول میں نہ رکھنے کے سبب موڑ پر گاڑی اُلٹ سکتی ہے یا کسی اندھے موڑ پر سامنے سے آتی گاڑی سے ٹکرا سکتی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں ڈرائیو کرنے کے لیے مہارت درکار ہے۔صبر درکار ہے۔ ہمارے میدانی علاقوں سے جاتے سیاح علاقے کے جغرافئیے، مقامی کلچر یا ادب آداب سے بھی ناواقف ہوتے ہیں اور بہت سی لاپرواہیوں کا کھُلا مظاہرہ کرتے ہیں۔ آئے دن وہاں سے کسی نہ کسی حادثے کی خبر آتی ہے۔ موسمِ گرما کی تعطیلات میں لوگ شمالی علاقوں کا رُخ کرتے ہیں۔ کچھ اہم پوائنٹس لکھ رہا ہوں ان کو ذہن نشین کر لیں۔

۔ چڑھائی میں گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں۔ اُترائی میں بریکس کی بجائے چھوٹے گئیرز کا استعمال کریں یا انجن بریکس کا استعمال کریں۔ آٹو میٹک گاڑیوں میں جہاں مینوئل گئیر نہیں ہوتا وہاں اس کی جگہ Hill Decent کی آپشن ہوتی ہے۔ اس کو ایکٹو کریں۔ سب سے بہتر یہ ہے کہ فرنٹ وہیل گاڑی کی بجائے آل وہیل گاڑی ان مقامات کے لیے موزوں ہے۔

۔جھیلوں، برفانی تودوں ، آبشاروں، ندی نالوں سے حفاظتی فاصلہ رکھیں۔ ان میں نہانے، ان کے قریب کھڑے ہونے اور تودوں میں گھسنے سے ہر صورت اجتناب کریں۔ خوبصورتی کو فاصلے سے انجوائے کریں۔ ہر شے کو سونگھنا اور ہر چیز کو انگلی لگا کر چیک کرنا ضروری نہیں ہوتا۔

۔جہاں جا رہے ہیں اس علاقے کے رہن سہن یا کلچر کو پہلے جانیں۔ گلگت بلتستان میں شیعہ، سنی اور اسماعیلیوں کے ساتھ نور بخشی بھی آباد ہیں۔ ان آبادیوں کے کچھ ادب آداب ہیں۔ گاڑی میں تیز یا اونچی موسیقی، زنانہ مردانہ لباس میں ادھورا پن (مردوں میں شارٹس اور خواتین میں پیٹ ننگا کرتا لباس یا ٹی شرٹ) ، گلیوں میں شورشرابا برپا کرنا وغیرہ جیسی حرکات کو مقامی آبادی پسند نہیں کرتی۔

۔ کھانوں کا معیار وقت کے ساتھ بہت اچھا ہوا ہے مگر پنجاب سندھ جیسا ذائقہ وہاں ڈھونڈنے کی کوشش نہ کریں۔ ٹور آپریٹرز سے ویسے چٹخارے دار کھانوں کی ڈیمانڈ نہ کریں۔ گرما میں وہاں دن میں گرمی ہوتی ہے شام اور رات سہانی ہوتی ہیں۔ اگر آپ کو گرمی سے مسائل ہوں تو ایسے ہوٹلز کا انتخاب کریں جہاں ائیر کنڈیشنرز موجود ہوں۔ اکثر بجٹ ہوٹلز میں نہیں ہوتے۔ پنکھوں سے گزارا ہو سکتا ہے مگر کئی لوگ ذرا سی گرمی بھی برداشت نہیں کر پاتے۔

۔ ہر خوبصورت مقام پر چٹائی بچھا کر بیٹھ سکتے ہیں مگر کھا پی کر سارا کچرا اپنے ساتھ لے کر جائیں۔ آگ چولہے پر جلائیں زمین پر نہ جلائیں۔ جنگلات کے اندر کیمپنگ کرتے آگ کا خیال رکھیں۔ جھیلوں ، دریاؤں یا نالوں میں گند نہ ڈالیں۔

۔سیاحتی علاقوں میں مقامی انتظامیہ فوراً دریاؤں اور آبشار کنارے ہوٹلز بنانے، پانی میں یا پانی کے کنارے چارپائی میز لگا کر کھانے کھلانے والوں پر بھاری جرمانے عائد کر کے ان کو ہٹائے بصورتِ دیگر ایسے تمام ہوٹلز کو سِیل کر دیا جائے۔ یہ عجب تماشہ ہے جہاں پانی سست روی سے بہہ رہا ہو وہیں ٹیبل کرسیاں لگا دیتے ہیں۔ آبی گزرگاہیں سالوں سے اپنا قدرتی وجود رکھتی ہیں ان پر ہوٹلز کی تعمیر ممنوع ہونی چاہئیے۔ عطا آباد جھیل کنارے بنے ہنزہ لیکسس کی مثال سامنے ہے۔میں سمجھنے سے قاصر ہوں اس ہوٹل کو کیوں تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی۔ ظاہر ہے کامران لاشاری صاحب مالک ہیں اور وہ بیوروکریسی کا چلتا پُرزہ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے “ڈھنگ” سے اجازت لے لی ہو گی۔ آج جو سوات میں ہوا ہے اس کے ذمہ دار ہوٹلز والے ہیں جو دریا میں کرسیاں لگا کر ناشتے کرواتے ہیں۔ اور مقامی انتظامیہ جو بروقت ریسکیو کے لیے پہنچ ہی نہ پائی۔

وادیوں کی سیاحت ضرور کریں۔ قدرتی حُسن سے محظوظ ہوں۔ مگر احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔ نیچر کے ساتھ مت کھیلیں۔مقامی روایات یا کلچر کا احترام کریں۔

تحریر : سید مہدی بخاری
منقول

Grab your seats now...Whatsapp 03350008001
18/03/2025

Grab your seats now...
Whatsapp 03350008001

Join .pk this EID and capture the memorable moments of EID
12/03/2025

Join .pk this EID and capture the memorable moments of EID

Ready for an adventure? 🌄 Join us on December 5th as we head to Swat with Tripcations! From breathtaking views to rich c...
29/11/2024

Ready for an adventure? 🌄 Join us on December 5th as we head to Swat with Tripcations! From breathtaking views to rich culture, this trip promises memories you'll never forget. Don’t wait—our spots are filling up fast! 🏞️✨ Let’s make this journey together!

✅ Transportation
✅ Breakfast & Dinner
✅ Photography 📸
✅ 2-Night Stay (Room shared by 4 persons)
Price:
Per Person: Rs. 13,500/-
Couple (Separate Room): Rs. 30,000/-

🌍 Travel in Pakistan: Unlock Nature’s Hidden Treasures! 🏔️✨From snow-capped peaks to golden deserts, Pakistan offers a j...
23/11/2024

🌍 Travel in Pakistan: Unlock Nature’s Hidden Treasures! 🏔️✨

From snow-capped peaks to golden deserts, Pakistan offers a journey like no other! 🚐✈️

🌄 Why Travel with Tripcations?
✅ Explore the majestic Hunza, Swat, and Naran Valleys
✅ Witness the beauty of Skardu, Fairy Meadows & Deosai Plains
✅ Immerse in the vibrant culture of Lahore & Karachi
✅ Marvel at the ancient history of Mohenjo-Daro & Taxila

🎒 Your Ultimate Travel Package Includes:
✅ Comfortable transportation 🚐
✅ Cozy accommodations 🛏️
✅ Authentic Pakistani cuisine 🍛
✅ Professional guides to enrich your journey 🗺️
✅ Endless adventure and memories! 🌟

📆 The time to explore is NOW!
📞 Call/WhatsApp: +92 335 0008001

📸 Don’t just dream of Pakistan – Experience it! 🌟

🌟 Escape to Paradise: Hunza, Naran & Swat Valley! 🏞️✨Ready for an unforgettable journey? 🌍 Let Tripcations take you to t...
21/11/2024

🌟 Escape to Paradise: Hunza, Naran & Swat Valley! 🏞️✨

Ready for an unforgettable journey? 🌍 Let Tripcations take you to the breathtaking wonders of Pakistan's most iconic destinations:

🌄 Hunza Valley – Crystal-clear lakes, majestic mountains, and picture-perfect views! 🏔️
🌿 Naran Valley – Lush green meadows, magical rivers, and pure serenity. 🌊
🌸 Swat Valley – The Switzerland of the East with rich culture and natural beauty. 🏞️

🎒 What’s included?
✅ Luxury transportation 🚐
✅ Comfortable stays 🛏️
✅ Delicious meals 🍲
✅ Expert guides 🗺️
✅ Memories of a lifetime! 📸✨

📆 Limited slots available – book your spot today!
📞 Call/WhatsApp: +92 335 0008001

Address

Office #3, Al-Karm Market Street, Opposite Al-Abood Center
Jhelum
49600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TripCations posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category