17/01/2026
بخدمتِ جناب اسسٹنٹ کمشنر بحرین صاحب!
مؤدبانہ گزارش ہے کہ شدید برفباری کے دوران مہوڈنڈ جھیل روڈ پر عام گاڑیوں اور چھوٹی کاروں کی آمد و رفت پر عارضی پابندی عائد کی جائے۔ اس وقت وہاں برف کی مقدار بہت زیادہ ہے، جس کے باعث فور بائی فور (4×4) کے بغیر گاڑیوں کا جانا انتہائی خطرناک ہے۔
گزشتہ روز بھی اسی روڈ پر دو حادثات پیش آئے، جن میں ایک قیمتی جان ضائع ہوئی جبکہ دس سے زائد غریب افراد زخمی ہوئے۔ موجودہ موسمی حالات میں ریسکیو آپریشن کرنا بھی نہایت مشکل اور خطرناک ہے۔
عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیشِ نظر بروقت اقدام ناگزیر ہے۔ امید ہے آپ اس سنجیدہ معاملے پر فوری توجہ فرمائیں گے۔
شکریہ
عوامِ علاقہ / سیاحتی حلقے
USDA
@
Deputy Commissioner Malakand
Dr. Amjad Ali Khan
Mian Sharafat Ali
Swat Police
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa