19/01/2026
ڈی جی ٹورازم کی جانب سے باقاعدہ اعلان
ڈی جی ٹورازم نے کالام سنو فیسٹیول 2026 ( ) کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
یہ شاندار ایونٹ کالام ہوٹلز ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا جائے گا۔
سنو فیسٹیول میں مختلف دلچسپ اور منفرد سرمائی کھیلوں کا اہتمام کیا جائے گا جن میں شامل ہیں:
❄️ ٹیق بال (Teqball)
❄️ سنو کبڈی
❄️ اسکیئنگ
❄️ اسکیٹنگ
❄️ رسہ کشی
❄️ دیگر روایتی و جدید ونٹر گیمز
اس فیسٹیول کے انعقاد سے نہ صرف کالام میں سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار اور کاروباری مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
تمام سیاحوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ کالام آئیں، برفانی حسن اور سنو فیسٹیول سے بھرپور لطف اٹھائیں۔