11/09/2026
*حضرت قاسم بن موسیٰ کاظمؑ* امام موسیٰ کاظمؑ کے فرزند اور امام علی رضاؑ کے برادرِ گرامی ہیں اور آپؑ خاندانِ رسولِ خدا ﷺ اور اہلِ بیتؑ کی ایک باعظمت شخصیت ہیں۔
آپ کا لقب قاسم یمان العطاء ہے یعنی سیدھے ہاتھ سے عطا کرنے والا
امام موسیٰ کاظمؑ کو حضرت قاسمؑ سے امام رضا کے بعد خصوصی محبت و شفقت تھی۔
انتہائی مظلومیت کے عالم میں زندگی گزار کر آپؑ نے 22 جمادی الاول کو جام شہادت نوش کیا تھا،آپ کا مزارِ مبارک عراق میں حلہ کے قریب شہر القاسم میں مشہور و معروف ہے۔
علمائے اور عرفائے عراق کے درمیان آپکے معجزات اور کرامات سے منسلک ایک معتبر روایت مشہور ہے : کہ جو امام رضا علیہ السلام کی زیارت نہ کرسکے وہ جناب قاسم کی زیارت کرلے۔
آپکے فضائل اور کمالات اور زیارت کی فضیلت کو مزید جاننے کے لیے مندرجہ ذیل کتابوں کا مطالعہ فرمائیں ۔
۔ الارشاد — شیخ مفید
۔ الکافی — شیخ کلینی
۔ معجم البلدان — یاقوت حموی
۔ مصباح الزائر — سید ابن طاؤوس
۔ بحار الانوار — علامہ مجلسی
حضرت قاسمؑ کی زیارت اہلِ بیتؑ سے محبت اور ان کے خاندان سے وابستگی کا ذریعہ ہے۔