The Swat Tourism Club

The Swat Tourism Club The Swat Tourism Club offers a great variety of domestic and international tours and will help you pick the best trips according to your needs and schedules.

15/08/2022
اوپن اسکائی گلیمپس کی کاوشوں سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مہوڈھنڈ جھیل اور اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروسز...
16/05/2022

اوپن اسکائی گلیمپس کی کاوشوں سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مہوڈھنڈ جھیل اور اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروسز فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف مہوڈھنڈ جھیل آنے والے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو تیز ترین انٹرنیٹ اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی بلکہ ساتھ ہی جھیل پر مختلف خدمات فراہم کرنے والے لوگوں کے کاروبار کو بھی تقویت ملے گی۔
مہوڈھنڈ جھیل سے جڑا یہ دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر ہم پی ٹی اے اور Jazz کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Woke up to snow this morning in Kalam valley
23/03/2021

Woke up to snow this morning in Kalam valley

Winter vs Summer
17/03/2021

Winter vs Summer

28/12/2020

وادی کالام میں اوشو فارسٹ کا نام تو آپ نے سنا ہی ہوگا۔ اسی جنگل میں مہوڈھنڈ جھیل کی طرف جائیں تو ایک بڑا میدان آتا ہے جہاں لوگ کرکٹ کھیلتے ہیں۔ یہ اس میدان کی ویڈیو ہے۔ یہ آدمی جس کھڑے درخت کو کاٹ کاٹ کر آگ جلاتا ہے۔ ماہرین نباتیات کے مطابق اس خاص قسم کے قیمتی درخت کو اس عمر تک پہنچنے میں کم از کم 50 سال لگتے ہیں۔ خدا کا واسطہ ہے عوام کو اور حکومت کو، اپنے پاؤں پر کلہاڑی مت چلاؤ۔ آخر یہ کیسی جہالت اور کیسا اندھا قانون ہے۔

17/08/2020

طویل وقفے کے بعد ہم ایک بار پھر اپنا ٹورزم کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ سوات، کمراٹ، چترال، ناران، کاغان اور گلگت بلتستان کیلئے شیڈول ٹورز کے ساتھ آپ کی مانگ کے مطابق کسٹمائزڈ ٹورز بھی ترتیب دیتے ہیں۔ ہماری ٹیم مقامی لوگوں پر مشتمل ہے جو ان علاقوں سے واقف، مہمان نواز اور با اعتماد افراد ہیں۔ معلومات اور بکنگ کیلئے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
03139963199

08/02/2020

3rd Malam Jabba International Alpine Ski Cup 2020
Video: PAF

لوک دانشویسے تو زندگی پوری کی پوری غیر متوقع حالات اور واقعات کا نام ہے مگر برفانی علاقوں کی بات ہی کچھ اور ہے۔ رات کو س...
18/01/2020

لوک دانش
ویسے تو زندگی پوری کی پوری غیر متوقع حالات اور واقعات کا نام ہے مگر برفانی علاقوں کی بات ہی کچھ اور ہے۔ رات کو سوتے وقت ہر طرف دھول اڑ رہی ہوتی ہے۔ صبح اٹھو تو ہر سو سفیدی کے باعث نظر اٹھاکر دیکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔
یہ گذشتہ برس نومبر کی تصویر ہے۔ ہم دن بھر اتروڑ اور گبرال تک آوارہ گردی کرتے ہوئے رات 9 بجے گھر پہنچے تو والد صاحب نے کہا موسم کا کوئی اعتبار نہیں۔ گاڑی گیرج میں کھڑی کردو۔
میں نے آسمان کی جانب دیکھا، مطلع بالکل صاف تھا۔ ابو سے کہا موسم تو ٹھیک ہے۔ کہنے لگے آثار ٹھیک نہیں ہیں۔ میں نے ابو سے بحث کرنے کے بجائے یہ کہہ کر بات ٹال دی کہ چلیں کھانا کھا کر دیکھتا ہوں۔
ابو سو گئے، ہم بھی 11 بجے تک بیٹھے رہے کہیں سے برفباری کا کوئی امکان نظر نہیں آیا۔ سکون سے جاکر سو گئے۔ صبح اٹھ کر آنکھیں ملتے ہوئے کمرے کا دروازہ کھولا تو جھٹکا لگ گیا۔ ایک فٹ سے زیادہ برف پڑچکی تھی جبکہ مزید سلسلہ جاری تھا۔
فوراً رات میں ابو سے ہونے والی بات چیت دماغ میں فلم کی طرح چلنے لگی۔ بھاگتے ہوئے گاڑی کے پاس پہنچا مگر یہاں ایک اور جھٹکا اس وقت لگا جب سلف مارنے کی کوشش کی۔ ابلتا ہوا پانی ڈال کر بھی کوشش کی مگر گاڑی نے اسٹارٹ نہ ہونے کی قسم کھائی تھی۔
سارے کزنز کو جمع کیا۔ گاڑی کو دھکا لگوایا مگر ٹائر گھومنے کے بجائے پھسلنے لگے۔ پھر ہم نے بیلچہ اٹھاکر روڈ صاف کیا۔ دھکا لگا کر گاڑی اسٹارٹ کی اور گیرج تک پہنچانے کے بعد جاکر ابو کا سامنا کرنے کی ہمت پیدا ہوئی۔
آج دفتر میں ایک کولیگ اپنا فولڈر دیکھ رہا تھا۔ اس میں یہ تصویر نکل آئی، جو میں نے گزشتہ برس گاؤں سے اسے بھیجی تھی۔ یہ پورا منظر دوبارہ یاد آیا اور لوک دانش (Folk Wisdom) میں دلچسپی مزید بڑھ گئی کہ آخر وہ لوگ بغیر جدید آلات کے کون سے آثار دیکھ کر موسم کی پیشگوئی کرتے ہیں۔

View of the Usho River from the top of Shahoo village in Kalam Valley.                                                  ...
09/01/2020

View of the Usho River from the top of Shahoo village in Kalam Valley.

Big thumbs up to renowned Canadian adventurist Rosie Gabrielle for her conversion to Islam and citing her recent visit t...
09/01/2020

Big thumbs up to renowned Canadian adventurist Rosie Gabrielle for her conversion to Islam and citing her recent visit to as a major influence leading to the decision. Wishing her all the best in future endeavors and journey as a Muslim individual.

Happy New year 🎉 ❣️ 🎈 from Kalam valley. Love, peace and blessings to all of you.                                       ...
01/01/2020

Happy New year 🎉 ❣️ 🎈 from Kalam valley. Love, peace and blessings to all of you.


Jeep trek to Nasrullah Lake in Kalam valley of district Swat, Khyber Pakhtunkhuwa province of Pakistan. PC:             ...
29/12/2019

Jeep trek to Nasrullah Lake in Kalam valley of district Swat, Khyber Pakhtunkhuwa province of Pakistan.

PC:

Address

Plot 141 E, P. E. C. H. S. Block 6 PECHS
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Swat Tourism Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Swat Tourism Club:

Share