12/09/2026
# # # اہم سفری اطلاع
**بین الاقوامی مسافروں کے لیے ڈیجیٹل ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار**
**14 ستمبر 2026 سے** حکومتِ پاکستان کی جانب سے **حجاج و عمرہ زائرین سمیت دیگر بین الاقوامی مسافروں** کے لیے ویکسینیشن کے ثبوت کی شرط عائد کردی گئی ہے۔
# # # اہم تقاضے:
• صرف **NADRA سے مربوط ڈیجیٹل ویکسینیشن سرٹیفکیٹ/کارڈ** قابلِ قبول ہوگا۔
• **14 ستمبر 2026 کے بعد کسی دوسرے ویکسینیشن کارڈ یا ثبوت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔**
• ڈیجیٹل ویکسینیشن سرٹیفکیٹ/کارڈ **مجاز ویکسینیشن سینٹر** سے حاصل کرنا ہوگا۔
• ویکسینیشن کی فیس کی ادائیگی **Sehat NADRA پلیٹ فارم** کے ذریعے کی جائے گی۔
• ایئرپورٹ پر بھی ویکسینیشن کی سہولت دستیاب ہوگی۔
• ایئرپورٹ پر ویکسین لگوانے والے مسافروں کو اپنی پرواز کے مقررہ وقت سے **کم از کم 6 گھنٹے قبل** ایئرپورٹ پہنچنا ہوگا۔
# # # ⚠️ اہم ہدایت
تمام **حج و عمرہ مسافروں** کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل ہی ویکسینیشن کی شرط مکمل کرلیں تاکہ دورانِ سفر کسی قسم کی پریشانی، تاخیر یا رکاوٹ سے بچا جاسکے۔
**سفر سے قبل اپنا NADRA سے مربوط ڈیجیٹل ویکسینیشن سرٹیفکیٹ/کارڈ لازمی طور پر تیار رکھیں۔**