21/06/2026
لاہور ایئرپورٹ پر پورٹر سروس کا اصل نظام کیا ہے؟
کافی عرصے سے ایک چیز مسلسل دیکھنے اور سننے میں آ رہی ہے، اور چند دن پہلے میرے اپنے تجربے نے بھی یہی سوال دوبارہ ذہن میں پیدا کر دیا۔
ایئرپورٹ پر جگہ جگہ بورڈ لگا ہوا ہے کہ پورٹر سروس کی فیس 400 روپے فی ٹرپ ہے اور ٹپ دینا منع ہے۔ لیکن عملی طور پر اکثر معاملہ اس سے مختلف نظر آتا ہے۔
پہلے باقاعدہ پرچی بنوانے کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی، بلکہ کہا جاتا ہے کہ “سر جی، ایسے ہی کام ہو جائے گا۔” پھر یہ جملہ بھی سننے کو ملتا ہے کہ “400 روپے میں آج کل کیا آتا ہے؟”
اور جب سامان ان کے حوالے کر دیا جائے تو بعض اوقات ہزاروں روپے کا مطالبہ سامنے آ جاتا ہے۔ اس کے بعد جب آپ پارکنگ میں پہنچتے ہیں اور گاڑی میں سامان رکھنے لگتے ہیں تو مزید لوگ آ کر بیگ کو ہاتھ لگا دیتے ہیں اور کہتے ہیں: “غریب بندوں کی مدد کریں۔”
اب سوال یہ ہے کہ اگر سرکاری فیس 400 روپے ہے اور ٹپ لینا بھی منع ہے تو پھر یہ پورا نظام چل کیسے رہا ہے؟
یہ کوئی ایک دن یا ایک واقعے کی بات نہیں، بلکہ کافی عرصے سے لوگ اسی قسم کے تجربات شیئر کرتے آ رہے ہیں۔
اگر آپ میں سے کسی کو اس سسٹم کے بارے میں درست معلومات ہیں، یا کوئی متعلقہ ادارے سے تعلق رکھتا ہے، تو ضرور کمنٹس میں آگاہ کریں کہ:
* 400 روپے کی پرچی کا اصل طریقہ کار کیا ہے؟
* کیا پورٹرز کو باقاعدہ تنخواہ ملتی ہے؟
* مقررہ فیس سے زیادہ رقم مانگنا قانونی ہے یا نہیں؟
* اور اگر نہیں، تو اس کی روک تھام کیوں نہیں ہو رہی؟
اگر آپ کو اس نظام کے بارے میں کچھ معلوم ہے تو ضرور کمنٹ کرکے بتائیں، کیونکہ یہ معاملہ واقعی سمجھ سے باہر ہے۔ 🤔