
23/08/2025
🛑 محترم معزز دوستو 🛑
الحمدللہ! سفرِ حجاز حج و عمرہ سروسز پچھلے9سے 10 سالوں سے خلوصِ نیت اور امانتداری کے ساتھ حجاج کرام کی خدمت انجام دے رہی ہے۔ ہمارا مقصد ہمیشہ آپ کی بہترین رہنمائی اوراپنے حاجیوں کو بہترین سہولت فراہم کرنا رہا ہے۔ ۔
بدقسمتی سے کچھ شرپسند عناصر ہماری کامیابی اور نیک نیتی سے خائف ہو کر جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے میں مصروف ہیں تاکہ ہمارے امیج کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ ہم واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ یہ تمام پروپیگنڈا غلط اور بے بنیاد ہے۔ ۔
ہم نے اس معاملے کو سائبر کرائم و متعلقہ اداروں کے پاس رپورٹ کر دیا ہے تاکہ ان عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ۔
ہم اپنے تمام چاہنے والوں اور حاجیوں سے گزارش کرتے ہیں کہ ایسی افواہوں پر ہرگز توجہ نہ دیں اور ہماری خدمات پر اعتماد قائم رکھیں۔ آپ کی دعاؤں اور تعاون سے ہی ہم آج یہاں تک پہنچے ہیں، اور ان شاء اللہ آگے بھی پوری دیانتداری کے ساتھ خدمتِ حجاج جاری رکھیں گے۔ ۔