Zouq-E-MADINA Travels & Tours

Zouq-E-MADINA Travels & Tours Universal Star Travel & Tours

https://youtube.com/playlist?list=PLIRyN23l1Ig086sVFEi9zBPvW__MTDNHz&si=4YOpm4ltrOefOfOIاس پلے لسٹ میں حج کے انتظامی امو...
05/06/2024

https://youtube.com/playlist?list=PLIRyN23l1Ig086sVFEi9zBPvW__MTDNHz&si=4YOpm4ltrOefOfOI

اس پلے لسٹ میں حج کے انتظامی امور کے ہر مرحلے کے دوران پوچھے جانے والے سوالوں کے جواب فراہم کیئے گئے ہیں۔ جو لوگ بھی حج پہ جا رہے ہیں خود بھی دیکھیں اور اپنے ساتھ جانے والوں سے بھی شیئر کریں۔
جن مرحلوں کے بارے میں بات کی گئی ہے وہ درج ذیل ہیں؛
1۔ سرکاری حج سکیم میں گروپ کی تشکیل سے متعلق سوال جواب
2۔ سرکاری حج سکیم میں بائیو میٹرک سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات
3۔ سرکاری حج سکیم میں رقم کی واپسی/متبادل کی روانگی سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات
4۔ سرکاری حج سکیم میں ویزہ پروسیسنگ سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات
5۔ سرکاری حج سکیم میں پرواز کے شیڈول سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات
6۔ سرکاری حج سکیم میں تربیت سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات
7۔ سرکاری حج سکیم میں ویکسینیشن سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات
8۔ سرکاری حج سکیم میں پاسپورٹ و دیگر دستاویزات کی وصولی سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات
9۔ سرکاری حج سکیم میں حاجی کیمپ میں موجود سہولیات سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات
10۔ سرکاری حج سکیم میں سعودی عرب روانگی سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات
11۔ سرکاری حج سکیم میں سعودی عرب میں آمد سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات
12۔ سرکاری حج سکیم میں مکہ مدینہ میں رہائش سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات
13۔ سرکاری حج سکیم میں کھانے کے انتظام سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات
14۔ سرکاری حج سکیم میں حرمین کے لیے ٹرانسپورٹ سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات
15۔ سرکاری حج سکیم میں مکہ سے مدینہ یا مدینہ سے مکہ روانگی سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات
16۔ سرکاری حج سکیم میں طبی سہولیات سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات
17۔ سرکاری حج سکیم میں منی، عرفات،مزدلفہ سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات
18۔ سرکاری حج سکیم میں سعودی عرب سے پاکستان واپسی سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات
19۔ حج کے سفر پہ ساتھ لے جانے والا ضروری سامان

This playlist contains videos about the general questions of administrative steps involved in Government Hajj Scheme.

03/06/2024

میں صدقے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساری زندگی اسی لنگر کے صدقے اللہ رزق حلال عطا کرتا رہے سب مسلمانوں کو امین

حج 2024*نسک ایپ پہ ویکسینیشن کے حوالے سے نوٹیفیکیشن اور پاکستانی حجاج کو کیا کرنا چاہٸے؟*2 جون 2024نسک ایپ کے اندر یکم ج...
02/06/2024

حج 2024

*نسک ایپ پہ ویکسینیشن کے حوالے سے نوٹیفیکیشن اور پاکستانی حجاج کو کیا کرنا چاہٸے؟*

2 جون 2024

نسک ایپ کے اندر یکم جون 2024 کو گردن توڑ بخار ویکسینیشن کے حوالے سے یہ منسلک نوٹیفیکیشن آیا ہے کہ سعودی صحتی ایپ پہ جس بھی حاجی صاحب نے گردن توڑ بخار کی ویکیسینیشن کا پروف نہیں ڈالا ان کی حج بکنگ کینسل ہوجاٸے گی۔

آگاہ رہیں کہ اس کے بعد نسک پہ ایک اور نوٹس آیا ہے (منسلک نوٹس ملاحظہ فرماٸیں) جس میں وضاحت کی گٸی ہے کہ یہ نوٹس صرف سعودی عرب کے داخلی حجاج Domestic Guests کیلٸے ہے یعنی وہاں کے شہری citizenzs یا وہ جو وہاں رہاٸش پذیر ہیں residents (اقامہ ہولڈرز وغیرہ)۔
باقی انٹرنیشنل حجاج سے اس نوٹس کا کوٸ تعلق نہیں اور نہ ہی انہوں نے ان ہدایات پہ عمل کرنا ہے۔

اس سلسے میں عرض ہے کہ پاکستانی حجاج جو حج پہ روانہ ہو چکے ہیں ان کی یہ ویکسینیشنز حاجی کیمپس میں پہلے سے ہو چکی ہیں اور جو ابھی روانہ نہیں ہوٸے ان کی ویکسینیشنز کا عمل جاری ہے۔

تمام حجاج کو ویکسینیشن کے بعد حاجی کیمپ سے تصدیق شدہ پیلے رنگ کا انٹرنیشنل ہیلتھ سرٹیفیکیٹ کارڈ جاری ہوتا ہے جو حجاج اپنے ساتھ لے کے حج کے سفر پہ روانہ ہوتے ہیں۔

حجاج کو بس اتنا کرنا ہے کہ یہ پیلا ہیلتھ کارڈ ان کے پاس دوران حج لازمی موجود ہونا چاہٸے۔

مزید یہ کہ روانگی کے بعد سعودی اٸر پورٹ پہ یا کہیں آگے سعودی معلم کے آدمی آپ سے پاسپورٹ لیں گے اس وقت یہ یقین دہانی کرلیں کہ آپ یہ پیلا کارڈ اور دوسری تمام ٹریول ڈاکیومنٹس جو کہ کبھی کبھی پاسپورٹ کے ساتھ اسٹیپل ہوتی ہیں ان کو پاسپورٹ سے علیحدہ کرکے اپنے پاس رکھیں اور صرف پاسپورٹ ہی ان کے حوالے کریں۔

دعاٶں کی درخواست

حج کی مثال شہادت کی سی ہے جس شہادت کی تمنا میرے نبی نے کی اللہ ہم سب کو نصیب فرمائے حج گورنمنٹ کھوٹے کی کل لاسٹ ڈیٹ اگر ...
02/06/2024

حج کی مثال شہادت کی سی ہے جس شہادت کی تمنا میرے نبی نے کی اللہ ہم سب کو نصیب فرمائے حج گورنمنٹ کھوٹے کی کل لاسٹ ڈیٹ اگر کسی کو حج گورنمنٹ کھوٹے کی نیڈ ہے تو وہ رابطہ کر سکتا ہے 03113849201

حج کرنے والوں کے لیے ایک اخری موقع منڈے کو اخری تاریخ ہے گورنمنٹ کوٹے کے اندر
01/06/2024

حج کرنے والوں کے لیے ایک اخری موقع منڈے کو اخری تاریخ ہے گورنمنٹ کوٹے کے اندر

آج کل لوگوں کو باہر بہت گرمی محسوس ہو رہی ہے اور کتنے دن تک اے سی چلا کر ہم گزارا کر سکتے ہیں؟پاکستان میں بہت جلد درجہ ح...
30/05/2024

آج کل لوگوں کو باہر بہت گرمی محسوس ہو رہی ہے اور کتنے دن تک اے سی چلا کر ہم گزارا کر سکتے ہیں؟
پاکستان میں بہت جلد درجہ حرارت 45 سے 50 اور پھر 55 سے 60 ڈگری تک پہنچ جائے گا.
انسانوں کیلئے 55 ڈگری درجہ حرارت میں زندہ رہنا دشوار ہو جائے گا. ہمیں بہت پہلے درخت لگا لینا چاہیے تھے کیونکہ درخت بڑے ہوتے بھی 5 سے 8 سال لگ جاتے ہیں.
عنقریب بارشیں آنے والی ہیں اور ہم سب کو چاہیے کہ فی گھر کے فرد 3 درخت لازمی لگائیں اور ان کی حفاظت اور ضروری دیکھ بھال کا بھی ذمہ لیں اور سب کچھ گورنمنٹ پر نہ چھوڑیں ، یہ درخت ہی ہمارے علاقوں کے درجہ حرارت کو کم کریں گے اور موسم کو قابل بنائیں گے کہ انسان آسانی سے زندہ رہ سکے
درخت لگائیں 🌳🌴🌲بخت جگائیں ❤️♥️🥰

اطلاع عام۔۔۔۔۔۔۔۔نجی حج سکیم کے عازمین کرام توجہ فرمائیں۔۔.!!!
29/05/2024

اطلاع عام۔۔۔۔۔۔۔۔
نجی حج سکیم کے عازمین کرام توجہ فرمائیں۔۔.!!!

حج پیکج کی آج آخری تاریخ ہے بکنگ کی 18 دن والا اور 28 دن والا پیکج کی چند سیٹ موجود ہیں جلدرابط  کرے گورنمنٹ پیکج1
26/05/2024

حج پیکج کی آج آخری تاریخ ہے بکنگ کی 18 دن والا اور 28 دن والا پیکج کی چند سیٹ موجود ہیں جلدرابط کرے گورنمنٹ پیکج1

گروپ ممبران یاد رکھیں حرم میں جمعہ پڑھنے کے لئے اپ کو 8:30 تک لازمی پہنچنا ہوگا بیڈ پر ارام کرنے کے لئے ساری زندگی پڑی ہ...
23/05/2024

گروپ ممبران یاد رکھیں حرم میں جمعہ پڑھنے کے لئے اپ کو 8:30 تک لازمی پہنچنا ہوگا بیڈ پر ارام کرنے کے لئے ساری زندگی پڑی ہے خدارا حرم کے اندر جا کر جمعہ پڑھیں جمعے والے دن میں کوئی بات نہ سنو کہ میں اس وجہ سے لیٹ ہو گیا یا لیٹ ہوگئی اس دن کوئی بہانہ نہیں چلے گا.مدینہ منورہ میں موجود حاجی ٹائم (9.45)پر مسجد نبوی پہنچ جائے اور جمعہ مسجد کے اندر پڑھیں.جمعہ والے دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ تعالی کے دربار میں نئے کپڑے پہن کر جائیں

*مکہ مکرمہ (عزیزیہ) میں پاکستان حج مشن کے قائم کردہ ہسپتال اور ڈسپنسریز کی لوکیشن* 18 May, 2024🚑 *Main Hospital*https://...
23/05/2024

*مکہ مکرمہ (عزیزیہ) میں پاکستان حج مشن کے قائم کردہ ہسپتال اور ڈسپنسریز کی لوکیشن*

18 May, 2024

🚑 *Main Hospital*
https://maps.app.goo.gl/bmbZcQrp7vh6MmsE9
*Pakistan Hajj Medical Mission Hospital Sector - 7*

🩺💊 *Sector wise Dispensary Details:*

*Sector - 1*
Building - 103
Location: https://maps.app.goo.gl/U8u1HWwYP4CsXLsW8

*Sector - 2*
Building - 203
Location: https://goo.gl/maps/21wBXcLRstnjYJSV7

*Sector - 3*
Building - 301
Location: https://maps.app.goo.gl/BkVsFiVjLhUtwMht7

*Sector - 4*
Building - 413
Location: https://goo.gl/maps/XFCDjtT1TVZmLTQd9

*Sector - 5*
Building - 504
Location: https://goo.gl/maps/6mXcezMS8Je6aHhf7

*Sector - 6*
Building - 610
Location: https://maps.app.goo.gl/2nPxBTfVUWJQCWG77

*Sector - 7*
Building - 702
Location: https://maps.app.goo.gl/vg2T59scpwPZL7K67

*Sector - 8*
Building - 804
Location: https://goo.gl/maps/5Tt2nFGgdSuTVU5G6

*Sector - 9*
Building - 912
Location: https://maps.app.goo.gl/QAKN33kdYmHL5PQP9

🕋Hajj 2024 حج🕋

21/05/2024

*حج 2024*

*اگر کسی حاجی صاحب کا پاکستان سے ملنے والا حج آٸ ڈی کارڈ (کواٸف نامہ) گُم ہوجاٸے تو اس کی کاپی کیسے حاصل کی جاسکتی ہے؟*
21 مٸی 2024
تحریر ذوق مدینہ ٹریول اینڈ ٹوور
فراہمی معلومات سید صابر شاہ

دوران حج کسی بھی گرنمنٹ یا پراٸیویٹ اسکیم کے حاجی صاحب کے ساتھ ایسا واقعہ ہوسکتا ہے کہ انکا کا پاکستان سے ملنے والا حج آٸ ڈی کارڈ (کواٸف نامہ) دوران حج گُم ہوجاٸے۔ وہ مندرجہ ذیل طریقہ اختیار کرکے اس کی کاپی حاصل کرسکتے ہیں:

*1) گورنمنٹ اسکیم کے حاجی صاحب کے ساتھ ایسا واقعہ ہو تو وہ مندرجہ ذیل طریقہ اختیار کریں:*

۔ اپنے متعلقہ سیکٹر آفس میں سیکٹر انچارج سے فوری طور پہ رابطہ کریں۔
۔ انہیں اپنا حج درخواست نمبر فراہم کریں اور ان سے اس کی کاپی کے حصول کیلٸے درخواست کریں۔
۔ سیکٹر انچارچ آپ کو اس کارڈ کی کاپی فراہم کردیں گے۔
۔ سیکٹر آفس کا پتہ آپ کو آپ کی بلڈنگ کے معاونین فراہم کردیں گے جو آپ کی بلڈنگ سے زیادہ دور نہیں ہوگا۔

*2) پراٸیویٹ اسکیم کے حاجی صاحب کے ساتھ ایسا واقعہ ہو تو وہ مندرجہ ذیل طریقہ اختیار کریں:*

۔ اپنے گروپ لیڈر سے کارڈ کی کاپی کے حصول کی درخواست کریں وہ آپ کو کاپی فراہم کردیں گے۔
۔ اس کارڈ کی کاپی آپ پاکستان حج مشن کے مین کنٹرل آفس MCO سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
۔ MCO آفس پہنچنے کا طریقہ یہ ہے کہ حرم کے اجیاد ڈراپ پواٸنٹ پہ پہنچ جاٸیں۔ یہ ڈراپ پواٸنٹ کلاک ٹاور کے ساتھ والی سڑک پہ تین چار سو میٹر کے فاصلے پہ واقع ہے۔ وہاں موجود کسی بھی معاون حج کی مدد سے آپ اس پواٸنٹ تک بآسانی پہنچ جاٸیں گے۔
۔ وہاں سے سعودی گورنمنٹ کی کسی بھی لال بس پہ بیٹھ جاٸیں وہ آپ کو ٹنل کراس کرکے مسخوطہ بس اسٹینڈ پہ چھوڑ دے گی۔
۔ وہاں سے آپ سیکٹر -7 کی شٹل نمبر 701 سے لے کے 705 تک کی کسی بھی بس میں بیٹھ جاٸیں اور اس کے آخری اسٹاپ پہ اتر جاٸیں گے۔ وہاں قریب ہی موجود پاکستان حج میڈیکل مشن ہسپتال کے بالکل سامنے موجود عبداللہ روڈ پہ پاکستان حج مشن کنٹرول آفس MCO بالمقابل مسجد عبداللہ پہ پہنچیں گے۔
۔ MCO میں آپ ڈائریکٹر سہولیات director facilitation سے کارڈ کی کاپی کے حصول سمیت ھر قسم کے مسئلہ کے حل کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں۔
اگر مذید حج کی معلومات سے آگاہ رہنے چاہتے ہیں تو ذوق مدینہ کو لاہک اور فالو کرلے عمرہ اور حج کی تمام اپڈیٹ ملتی رہے گی
دعاٶں کی درخواست 🤲
محرم الحرام کی عمرہ بکنگ جاری ہے رابط کر سکتے ہیں 03113849201

Address

Suite No# 11Usman Terrace Block 01 Gulshan Iqbal
Karachi

Telephone

+923113849201

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zouq-E-MADINA Travels & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category