20/07/2023
واپڈا آفس کے سامنے ایک شخص کیلے بیچ رہا تھا
واپڈا کے ایک بڑے افسر نے پوچھا کیلے کیسے دیتے ہو؟؟؟
کیلے کس کے لئے خرید رہے ہو صاحب؟؟؟
افسر:۔ کیا مطلب؟؟؟
کیلے والا :۔ مطلب یہ کہ
یتیم خانے کے لئے لے رہے ہو تو 40 روپیہ درجن
اولڈ ہوم کے لئے لے رہے ہو تو 50 روپیہ درجن
بچوں کے ٹفن کے لئے 60 روپیہ درجن
گھر کھانے کے لئے لے رہے ہو تو 70 روپیہ درجن
اگر پکنک کے لئے خریدنے ہوں تو 80 روپیہ درجن
افسر:۔ یہ کیا بیوقوفی ہے؟؟؟
جب سب کیلے ایک جیسے ہیں تو ریٹ الگ الگ کیوں؟؟؟
کیلے والا:۔
جیسے آپ لوگ کا 1 سے 100 یونٹ کا الگ ریٹ...
100 سے 200 کا الگ...
200 سے 300 کا الگ...
300 سے 400 کا الگ...
بجلی تو آپ ایک ہی کھمبے سے دیتے ہو،
تو پھر گھر کے لئے الگ ریٹ
دکان کے لئے الگ ریٹ
کارخانے کا الگ ریٹ
زرعی ٹیوب کیلئے الگ ریٹ کیوں؟؟؟
اور میٹر کی قیمت ہم سے لیکر پھر میٹر کا کرایہ الگ لیتے ہو۔۔۔
انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ہم سے الگ لیتے ہو
سرچارج اور ایکسٹرا سرچارج الگ لیتے ہو اور ان سب پر پھر سیلز ٹیکس لیتے ہو، کیوں؟؟؟
70 سال سے میٹر خرید کر بھی اس کا کرایہ بھر رہا ہوں.... کیوں؟؟؟