16/08/2021
یہ ہے کٹی میانہ ٹو جانگیرہ روڈ !
آج سے دو سال پہلے جب اس روڈ پر کام شروع ہوا تو بہت سے لوگوں نے تصویریں نکالی، بعض لوگوں نے شاول میں بیٹھ کر سیلفیاں بنائی، اور بڑے بڑے دعوے کیئے کہ ہم یہ کر رہے ہیں اور وہ کر رہے ہیں، دو سال مسلسل وقفے کے بعد پر ایک ہی دن کام شروع ہوا اور چند گھنٹے کے بعد پر بند ہو گیا، گاوں کے لوگ شدید گرمی میں سرکاری دفتروں ( اے سی اور ڈی سی) کے چکر لگانے پر تک گئے، پٹواریوں نے تین چار دفعہ ڈیمارکیشن لگایا بھی تو افسر بالاں کا کسی قسم کا ری ایکشن سامنے نظر نہیں آیا،
( سننے میں یہ بھی آیا ہے کہ یہاں راستہ ہی نہیں ہے، اگر راستہ نہیں ہے تو تیں چار دفعہ ڈیمارکیشن کس بنیاد پر لگایا گیا ؟؟؟ )
ایم پی اے اور ایم این اے تو خواب خرگوش سوئے ہوئے ہیں، اسکے بڑے بڑے وعدے محض وعدے ہی رہ گئے،
اس روڈ پر بچوں کے اسکول ہے، ضعیف تو کیا جوان لوگ بھی اس راستے پر نہیں چل سکتے، مریضوں کو ہسپتال جاتے ہوئے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،
حکام بالاں سے پرزور اپیل ہیں کہ گاؤں کے لوگوں سے اور بے انصافی نہ کرے اور اس کا یہ دیرینہ مسلۂ فیلفور حل کیا جائے۔
شکرہہ !
بقلم : ساجد گل.