14/08/2026
نفرت وقت کے حکمرانوں سے ہے
اس جھنڈے یا اس وطن سے نہیں ہے
14 اگست ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان ہمیں آسانی سے نہیں ملا، اس وطن کے حصول کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیں، اپنا خون پیش کیا اور علماءِ کرام نے بھی آزادی کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے قربانیاں دیں۔
آج ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے وطن کی قدر کریں، اس کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کریں اور ان تمام قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں۔ 🇵🇰❤️
الوقاص ٹریول اینڈ ٹورز (کوہاٹ) کے دفتر میں یومِ آزادی کا جذبہ انتہائی شاندار طریقے سے منایا گیا۔ اس پروقار تقریب میں سی ای او محمد وقاص کے والد گرامی، ان کے چچا حافظ نور محمد صاحب، محترم نثار محمد صاحب، مولانا عبداللہ صاحب، اقراء مدرسۃ الاطفال کے پرنسپل قاری حضرت نور صاحب، قاری صدر اللہ صاحب اور عماد الحسن درویش صاحب نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر کیک کاٹا گیا، وطنِ عزیز کی سلامتی و امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، اور ملکی حالات کے حوالے سے ایک پُروقار اور فکر انگیز گفت و شنید کا ماحول رہا۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
یومِ آزادی مبارک!