Abdullah Yasin Travels & Tours

  • Home
  • Abdullah Yasin Travels & Tours

Abdullah Yasin Travels & Tours Visit us for the best packages and travelling for (umrah & hajj) specially...

03/01/2025
03/12/2024


31/03/2024

21 رمضان المبارک اس روح زمین کے لیے وہ غمگین دن ہے جس دن بوتراب (مٹی کے باپ) کی شہادت ہوئی۔ وہ افسوسناک دن جس دن تمام غریب مسکین اور اگر میں یوں کہوں کہ اس روح زمین پر سب یتیم ہو گئے تو کوئی عجب کی بات نہیں۔ وہ کون ہے جس کے دور خلافت میں کوئی بھوکا نہیں سویا، کوئی بغیر کپڑوں کے نہیں سویا؟ ہاں وہ عظیم ہستی مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی ہستی ہے۔ ہاۓ آج وہ سب یتیم ہو گئے۔

آج اس عظیم ہستی کی شہادت ہوئی جو مولود کعبہ تھے، جو علم و حکمت کے سمندر تھے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ کے بھائی تھے، جو علم کے شہر کا دروازہ تھے،جو حالت رکوع میں بھی زکوۃ ادا کرنے والے تھے، جو کل ایمان تھے، جو کل قرآن تھے، جو حق تھے، جو ولایت کے تاجدار تھے، جو مولائے کائنات تھے، جو حسنین کریمین کے بابا تھے۔ جو ہر میدان میں فاتح تھے، جو خیبر شکن تھے۔ جو سب کے مولا تھے۔ جن کے بارے میں خود حضرت عمر کہا کرتے تھے لَوْ لَا عَلِیٌّ لَھَلَکَ عُمَرُ کہ اگر حضرت علی نہ ہوتے تو عمر ہلاک ہو جاتا۔ جس کو دیکھنا بھی عبادت، جن کا ذکر کرنا بھی عبادت، جس کی روشنی سے آج بھی یہ زمین روشن ہو رہی ہے، جس کے علم سے آج بھی سب سرفراز ہو رہیں ہیں۔ جس کی حکمت سے آج بھی بہت سے لوگ استفادہ حاصل کر رہیں ہیں۔ ہاۓ آج اس عظیم ہستی کو شہید کر دیا گیا۔

جب گردنیں جھکی ہوں تو سر کاٹتے ہیں لوگ
جھکتا نہیں وہ سر جو صدا سرفراز ہو
سر کاٹنا تو علی کا ممکن ہی نہیں تھا
قاتل بھی منتظر تھا کہ وقت نماز ہو

اسلام یا امیر المومنین
اسلام یا اخی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم
اسلام یا مولا
اسلام یا حق
اسلام یا علی ابنِ ابی طالب

12/10/2023

*اسپیشل عمرہ پیکج*
*21 دن عمرہ پیکجز*
*سستا بھی اور معیاری بھی*

*مکہ ھوٹل شٹل سروس*
*مدینہ ھوٹل 500 میٹر*
*Rs =188,000/- صرف*
————————
*مکہ ھوٹل 1000 میٹر*
*مدینہ ھوٹل 500 میٹر*
*Rs =199,000/- صرف*
————————
*مکہ ھوٹل 500 میٹر*
*مدینہ ھوٹل 500 میٹر*
*Rs =210,000/- صرف*
————————

*پیکج میں شامل خصوصیات:*
*✔ ہوٹل میں رہائش*
*✔ راؤنڈ ٹرپ ٹرانسپورٹ بائے بس*
*✔ ڈائریکٹ ایئرلائن ریٹرن ٹکٹ کے ساتھ*
*✔ عمرہ ویزہ*

رابطہ نمبر: 03214450031 محمد یاسین

07/10/2022

عمرہ ادا کرنے کا طریقہ


١. غسل کیا جائے یاد رکھیے کہ غسل سے قبل بدن کے تمام فضول بال اتار لیے جاۓ. (بہتر ہے کہ غسل گھر سے کر کے جاۓ

٢. غسل کر کے فلائٹ سے قبل احرام باندھ لیں.

٣. حالت احرام میں ہر قسم کی خوشبو لگانے سے (خوشبو والا سابون یا شیمپو بھی استعمال مت کریں)، کنگھی کرنے سے، غلت بات یا زیادتی سے، ناخن کاٹنے سے مکمل پرہیز کریں.

۴. مرد حضرات کا احرام دو سفید چادریں ہیں اس کے علاوہ کوئی سلائی کیے ہوے کپڑے نہ پہنیں اور حالت احرام میں سر نانگا ہو گا۔
جب کے عورتون کا احرام وہی ہے جو اُن کے کپڑے ہیں عورتوں کا سر ڈھکہ ہونا چاہیے
چہرا، ہاتھ اور پاؤں ننگے ہونے چاہیے.

٥. اگر نوافل کا وقت ہو تو راونگی سے قبل دو رکعات نفل عمرے کی نیت کے ساتھ پڑہیں.

٦. نفل پڑھ کر دعا کریں اے اللہ میں تیرے لیے عمرے کی نیت کرتا ہوں اسے میرے لیے آسان فرما اور قبول فرما۔

۷. احرام باندھنے کے بعد جب تک کعبہ نظر نہ آئے تلبیہ پڑہتے رہے.
اور وہ یہ ہے
( بَّيْكَ اللهُمَّ لَبَّيْكَ – لَبَّيْكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ لَبَّيْكَ – إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ – لَا شَرِيْكَ لَكَ)

٨. جب پہلی نظر کعبہ پر پرے تو دعا مانگے.
کعبے پر پہلی نظر پرتے ہی جو دعا مانگی جاۓ قبول ہوتی ہے۔
جیسے ہی آپ کی نظر کعبہ کی طرف پرے تو تلبیہ پڑھنا چھوڑ دیں اور جتنی دعائیں مانگ سکتے ہیں مانگیں کیونکہ یہ قبولیت کا وقت ہوتا ہے۔

٩. اگر ممکن ہو تو حجرے اسود کو چومیں اور اگر ممکن نہیں تو دونوں ہاتھوں کو حجرے اسود کی طرف بلند کر کے چوم لیں اور یہ دعا پڑھیں بِسْمِ اللّٰهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَاللّٰهُ اَكْبَرُ وَالصَّلٰوةُوَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللہ علیہ والہ و سلم
اور پھر دائیں جانب سے طواف شروع کر دیں.

١٠. طواف کعبہ کے سات چکر ہیں۔
پہلے تین چکر میں مرد حضرات رمل کریں گے اور رمل سے مراد دائیں طرف والا کنڈھا ننگا کرکے تیز تیز پہلوانوں کی طرح چلنا ہے.

١١. طواف کے دوران یہ چیزین پڑھیں.
تیسرا کلمہ
چوتھا کلمہ
قرآن کی سورتیں
یا وو دعائیں جو قرآن میں موجود ہے.
طواف کے دوران کسی قسم کی دنیاوی دعا مانگے سے اجتناب کریں مشلا میرے مال میں عظافا فرما وغیرہ وغیرہ

١٢. طواف کعبہ کے بعد آب زم زم پیئیں اور اگر نوافل کا وقت ہو تو دو نفل مقام ابراہیم پر ادا کریں اس حالت میں کے مقام ابراہیم آپ کے سامنے ہو.

١٣. پھر سعی (صفاء مروہ) کے لیے چلے جائیں اور سات چکر لگائیں..
صفا سے مروہ ایک چکر اور مروہ سے صفا دو چکر مکمل ہوں گے اسی طریقہ سے سات چکر مکمل ہوں گے.

١۴۔ سہی ​​کے بعد حلک کرواۓ حلک کا مطلب ہے سر سے تمام بال کٹوانا.
مرد پورے سر کے بال کٹواۓ یا چوتھائی حصے کے بال کٹوایں بہتر یہ ہے کہ پورے سر کے بال کٹوائیں ۔ جبکہ عورتیں اپنے چند بال کاٹ لیں.

بال کٹوانے کے بعد آپ کا عمرہ ادا ہو جائے گا
اور آپ حالت احرام سے آزاد ہو جائے گے اب آپ پر وہ تمام چیزیں حلال ہو جائیں گی جو حالت احرام میں جائز نہیں تھی.

اگر کچھ بیان نہیں کر پایا تو اللہ پاک مجھے معاف فرمائے.

اپ کی دعاؤں کا طلبگار :
عبداللہ یاسین

Address

Shop#100 Main Chowk Tallah Bazar

05450

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdullah Yasin Travels & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abdullah Yasin Travels & Tours:

  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share