18/03/2025
*ڈبلیو۔ایف۔سی کی ٹیم ،ممبرز اور سپورٹر کو السلام عیلکم*
سیاسی لوگ صرف باتیں کرتے ہیں اور تنظیمیں کام کرتی ہیں ۔سیاسی لوگ ہمارے پیسوں پر عیش و عشرت کرتے ہیں اور تنظیم والے اپنا پیسہ ،جان اور وقت لگا کر کسی بے آسرا کی پریشانی دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔مگر ہم اتنی بے حس قوم ہیں کہ سیاسیوں کو سپورٹ کرتے ہیں اور تنظیوں کو اگنور ۔
ہم پچھلے چار سالوں سے دیکھ رہے ہیں گاوں تانو میں *ڈبلیو* ۔ *ایف* ۔ *سی* ویلفیئر آرگنائزیشن کو۔ جس کی وجہ سے گاوں میں پانی بور ، ہینڈپمپ، جہیز ، علاج ، راشن وغیرہ کی مدد ہورہی ہے۔اور یہی کار خیر ذریعہ نجات بنے گا جس نے بھی اس میں حصہ لیا ہو۔
افسوس اس بات پر ہے کہ انکے خلاف بہت پروپیگنڈے ہورہے ہیں ۔ کیونکہ یہ سفارشی نہیں ہیں اپنا پرایا نہیں کرتے ہیں ۔جو بھی مستحق ہو اسکو وہ خود کال کرتے ہیں ۔ ایک صاف شفاف طریقہ کار ہے انکا۔
اس سے پہلے بھی بہت سی تنظیمیں بنیں اور تین ، چار ماہ یا زیادہ سے زیادہ سات آٹھ ماہ میں ختم ہوگیئں ۔یہ گاوں *تانو* کی تاریخ میں واحد تنظیم ہے جو *پروپیگنڈوں* لڑائ *جھگڑوں* کے باوجود چار سالوں سے اپنے کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انکے حوصلے کو سلام .
تنظیم کے سرپرست اعلی جانی پہچانی شخصیات مولانا *شمش* *الرحمن* استاذ ہیں اور مرحوم *کلیم* *النبی* استاذ (اللہ پاک مغفرت فرمائے) تھے۔ اور صدر *عبدالقدوس* باچا ہیں۔جس نے اس تنظیم کی بنیاد رکھی۔
میرا تمام سازیشیوں اور پروپیگنڈہ والوں سے درخواست ہے کہ اپنی مکاری سے باز آجاو ۔اگر کل یہ تنظیم ختم ہوگیئ تو اس کا نقصان حافظ *صاحب* یا *قدوس* کا نہیں بلکہ کسی یتیم یسیر اور بے آسرا لوگوں کا ہوگا ۔
اللہ پاک ہم سب کو نیک کام کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔آمین
W.F.C Welfare Organization
Abdul Qaddos
Wali Aman
Taimur Jaani
طاہر راہی
Farhan Zeb
Sana UrRehman